15.10.2026, 07:28pm , جعمرات (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
 
عالمی اخبار کھیل
 

یوروکپ میں کوارٹر فائنل کا لائن اپ مکمل ہو گیا۔
28.06.2016, 07:20pm , منگل (GMT+1)

یوروکپ میں کوارٹر فائنل کا لائن اپ مکمل ہو گیا۔ آئس لینڈ سے شکست پر انگلش کوچ رائےہوجسن مستعفی ہوگئے۔ یکم جولائی سے کوارٹر فائنلز کا مرحلہ شروع ہوگا۔ 

یوروکپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں انگلینڈ بھی ٹورنامنٹ سے باہر ہوگیا ۔ آئس لینڈ نے انگلش ٹیم کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دی جبکہ اٹلی اور بلجیم بھی اپنے میچز جیت کر اگلے مرحلے میں پہنچ گئے ۔

یوروکپ کے ناک آؤٹ راؤنڈ میں، انگلینڈ اور آئس لینڈ کے میچ کا آغاز انتہائی دلچسپ رہا ۔چوتھے ہی منٹ میں انگلش کھلاڑی وائن رونی نے پینلٹی کک پر گول کرکے انگلینڈ کو برتری دلادی مگر دو ہی منٹ بعد آئس لینڈ کے ڈفینڈر راگنار سگرڈسن نے گول داغ کر حساب چکتا کردیا ۔

اس گول کے بعد میچ سنسنی خیز ہوگیا ۔ اٹھارویں منٹ پر انگلش مداحوں کی سانسیں اس وقت تھم گئیںجب آئس لینڈ کے کولبین نے، ڈاڈی بوڈوَرسن سے ملنے والا پاس گول میں پہنچادیا ۔

اس کے بعد انگلش کھلاڑ ی لاکھ کوششوں کے باوجود ، کوئی گول نہ کرسکے ۔مقررہ وقت ختم ہوا اور انگلش ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی جبکہ آئس لینڈ کے مداح جشن میں مگن ہوگئے ۔

ہار کے بعد انگلینڈ کے کوچ نے استعفیٰ کا اعلان کردیا اس سے قبل اٹلی نے اسپین کو دو صفر سے ہراکر ناک آؤٹ کیاجبکہ بلجیم نے ہنگری کو صفر کے مقابلے میں 4 گول سے مات دی۔

:دیگر مضامین
(28.06.2016) آئس لینڈ نے انگلینڈ کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے دی
(27.06.2016) میسی نے بین الاقوامی فٹ بال سے کنارہ کشی کر لی
(27.06.2016) بلجیم ، فرانس اور جرمنی نے کوارٹرفائنل میں جگہ بنالی
(27.06.2016) فرانس نے جمہوریہ آئرلینڈ کو دو ایک سے شکست دے دی
(26.06.2016) یورو کپ کے ناک آؤٹ راؤنڈ میں پرتگال نے کروشیا کو ایک صفر سے ہرا دیا
(26.06.2016) یورو کپ :ویلز اور پولینڈ نے آخری 8ٹیموں میں جگہ بنالی
(25.06.2016) انگلینڈ نے سری لنکا کو دس وکٹ سے ہرا دیا
(25.06.2016) ساؤتھمپٹن میں پاکستان کاپریکٹس میچ بارش سے شدید متاثر
(24.06.2016) اسپین، جرمنی، اٹلی اور انگلینڈ 5ورلڈ چیمپئن ٹیمیں یورو کپ کے راؤنڈ آف سکسٹین میں
(22.06.2016) یورو کپ فٹ بال. پرتگال ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گئی
(21.06.2016) یوروکپ فٹبال میں جرمنی نے شمالی آئر لینڈ کو جبکہ پولینڈ نےیوکرین کو ہرادیا
(21.06.2016) پہلے ون ڈے میں انگلینڈ ویمن نے پاکستان ویمن ٹیم کو 7وکٹ سے ہرادیا۔



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں