ترکی کے سب سے بڑے ہوائی اڈے استنبول ایئر پورٹ پر ہولناک خود کُش حملے کے بعد پروازوں کا سلسلہ جزوی طور پر بحال ہوتا نظر آ رہا ہے۔
استنبول کے گورنر نے بتایا ہے کہ اس حملے میں دَس غیر ملکیوں اور دہری شہریت کے حامل تین افراد سمیت اکتالیس افراد ہلاک اور دو سو اُنتالیس زخمی ہوئے۔
بتایا گیا ہے کہ تین خود کُش حملہ آوروں نے پہلے اندھا دھند فائرنگ کی اور پھر خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔ ترک وزیر اعظم بن علی یلدرم نے ابتدائی شواہد کی روشنی میں کہا ہے کہ اس دہشت گردانہ حملے کے پیچھے ’اسلامک اسٹیٹ‘ نامی ملیشیا کا ہاتھ ہے۔ ابھی تک کسی بھی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔