15.10.2026, 02:37am , جعمرات (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
سری لنکن حکومت نے پاناما لیکس پر اہم قدم اٹھاتے ہوئے تحقیقات کے لیے خصوصی پینل تشکیل دینے کا اعلان کردیا
حکومت اور مولویوں کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد دھرنے کے شرکا ریڈ زون خالی کرکے واپس لوٹ گئے۔
 
عالمی اخبار تازہ ترین
 

'مدرسہ حقانیہ کےخلاف بیان دیا تو زرداری کےراز افشاء کردوں گا'
30.06.2016, 08:00am , جعمرات (GMT+1)

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کو خبردار کیا ہے کہ وہ دارالعلوم حقانیہ کے خلاف نامناسب زبان کا استعمال بند کردیں۔

ڈان اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق اکوڑہ خٹک میں اپنی رہائش گاہ پر مختلف وفود سے بات کرتے ہوئے مولانا سمیع الحق نے کہا، 'اگر انھوں (زرداری) نے مدرسہ حقانیہ کے خلاف آئندہ کوئی بیان دیا تو وہ ان کے راز افشاء کردیں گے جس سے ان کی پارٹی یورپی ممالک کے سربراہوں اور حکومت کی حمایت کھودے گی'۔

یاد رہے کہ چند روز قبل پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے نجی مدرسے دارالعلوم حقانیہ کے لیے عوامی فنڈز سے 30 کروڑ روپے مختص کیے جانے کے معاملے پر تشویش اور مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ مدرسہ حقانیہ شدت پسند طالبان سے تعلق کی بنا پر پہچانا جاتا ہے، اس لیے یہ امداد دہشت گردوں کی حمایت اور اس کے خلاف جنگ کو کمزور کرنے کے مترادف ہے۔


انہوں نے مزید کہا تھا کہ مدرسہ حقانیہ نجی جہاد کو فروغ دینے کے لیے مشہور ہے، اس لیے یہ امداد عسکریت پسندی اور طالبان کو جواز فراہم کرنے کے سوا کچھ نہیں۔

دوسری جانب خیبر پختونخوا کی حکومت نے مدرسہ حقانیہ کے لیے 30 کروڑ روپے مختص کرنے کے حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس کا مقصد مدرسے کو مرکزی دھارے میں لانا ہے اور یہ فنڈز مدرسے کی تعمیر اور بحالی کے لیے مختص کیے گئے۔


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے بھی مدرسہ حقانیہ کو جاری کیے جانے والے 30 کروڑ روپے کے فنڈز کا دفاع کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس سے مدرسے کے طلبہ کو معاشرے کا حصہ بنانے، مرکزی دھارے میں لانے اور انھیں بنیاد پرستی سے دور رکھنے میں مدد ملے گی۔

عمران خان نے واضح کیا تھا کہ جب طالبان نے صوبے میں انسداد پولیو مہم کی مخالفت کی اور پولیو ورکرز کو قتل کیا تو اس وقت مولانا سمیع الحق (دارالعلوم حقانیہ کے سربراہ) نے انسداد پولیو مہم کی حمایت کی تھی۔

مولانا سمیع الحق نے وفاقی وزیراطلاعات و نشریات پرویز رشید کو بھی مذہبی مدارس کو 'جہالت کی فیکٹریاں' کہنے پر تنقید کا نشانہ بنایا اور وارننگ دی کہ وہ 1977 کے انتخابات میں ان کے والد مرحوم مولانا عبدالحق کے خلاف حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے کردار کے حوالے سے حقائق سامنے لے آئیں گے۔

دارالعلوم حقانیہ کے منتظم مولانا سمیع الحق نے اُن عناصر کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا جنھوں نے خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے ان کے مدرسے کو 30 کروڑ روپے مختص کرنے کی مخالفت کی۔

ان کا کہنا تھا، 'میرے والد 1970 سے 1988 کے دوران 3 مرتبہ رکن قومی اسمبلی رہے، جبکہ میں خود بھی 1985 سے 2008 تک سینیٹ کا رکن رہا اور اپنے علاقے میں ترقیاتی کام کروائے۔'

مولانا سمیع نے مزید کہا، 'میرے بیٹے مولانا حمیدالحق نے پیپلز پارٹی کے (ر) جنرل نصیر اللہ بابر کو 2003 کے عام انتخابات میں شکست دی اور رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے'۔

انھوں نے کہا کہ ان کے مدرسے کے ترقیاتی فنڈز کروڑوں روپے کے ہیں۔

مولانا سمیع الحق کا یہ بھی کہنا تھا کہ دارلعلوم حقانیہ کئی سڑکیں تعمیر کرواچکا ہے جبکہ اس نے نظام پور، اکبر پورہ، امن گڑھ ، چراٹ اور دیگر علاقوں میں ٹرانسفارمرز بھی تقسیم کیے ہیں۔

خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں واقع جمعیت علمائے اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق کے زیر انتظام چلنے والا دارالعلوم حقانیہ ماضی میں اُس وقت تنازع کا شکار رہا، جب اس کے طالبعلموں پر سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام لگایا گیا۔

تاہم مدرسے کی انتظامیہ نے مشتبہ ملزمان سے کسی بھی طرح کے تعلق کو مسترد کردیا تھا۔

بشکریہ روزنامہ ڈان

:دیگر مضامین
(30.06.2016)  رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے پاکستان میں عارضی قیام میں مزید 6 ماہ کی توسیع 
(29.06.2016) ترکی: استنبول ایئر پورٹ پر خود کُش حملہ، 41 ہلاکتیں ہو گئیں
(29.06.2016) استنبول دہشت گرد حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 36 ہو گئی
(29.06.2016) استنبول کے اتاترک ایئرپورٹ پر خود کش بم حملوں میں کم از کم 31 افراد ہلاک 
(28.06.2016) سندھ ایپکس کمیٹی کا اجلاس، سی پیک منصوبوں کیلئے نئے سیکیورٹی پلان کی منظوری
(28.06.2016) 'القاعدہ نے الظواہری کی رشتہ دارخواتین کی رہائی کیلئےاغواء کیا۔ گیلانی
(28.06.2016) وزیراعظم نواز شریف کو ڈاکٹروں نے مزید 2 ہفتے آرام کا مشورہ دیا
(27.06.2016)  'اتحادِ امت' کے  50 علماء کا فتوی۔ مخنثوں کے ساتھ شادی جائز
(27.06.2016) مالم جبہ میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی، 2 دہشت گرد ہلاک
(26.06.2016) بیجنگ میں سیاحوں کی بس کو حادثہ، 30 ہلاک
(26.06.2016) وفاقی وزیر داخلہ ۔ امجد صابری کے،قاتل جلد پکڑے جائیں گے
(25.06.2016) وزیراعظم کی شہریار کو کام جاری رکھنے کی ہدایت
(25.06.2016) شکست خوردہ دہشتگرد آسان اہداف کو نشانہ بنارہے ہیں:آرمی چیف
(24.06.2016) ڈیرہ بگٹی :شرپسندوں کے ٹھکانے تباہ ، اسلحہ اور گولہ بارود برآمد
(24.06.2016) اویس شاہ کی بازیابی، 4 اضلاع کی پولیس کا دادو میں آپریشن
(24.06.2016) پیپلزپارٹی نے ٹی او آر کمیٹی سے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا 
(23.06.2016) امجد صابری کو کسی قسم کی دھمکیاں نہیں مل رہی تھی، بھائی
(23.06.2016) معروف نوحہ خواں فرحان علی وارث پر حملے کی کوشش
(22.06.2016) دارالعلوم حقانیہ کو فنڈز جاری کرنے پر عمران خان کا دفاع
(22.06.2016) کراچی، لیاقت آباد نمبر 10 کے قریب معروف قوال امجد صابری قاتلانہ حملے میں جاں بحق 



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں