16.10.2026, 06:04am , جمہ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
امریکا نے الزام عاید کیا ہے کہ اسد حکومت حلب اور دوسرے شہروں میں انسانی امداد فراہم کرنے کی کوششوں کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کر رہے ہیں۔
کویت کی وزارت داخلہ نے اعلان کیا کہ ملک کی سیکورٹی کو نشانہ بنانے کے مقصد سے تیار کیے گئے تین منصوبوں کو ناکام بنا دیا گیا ہے
 
مشرق وسطیٰ/افریقہ
 

اسرائیلی دہشت گردی، چھ ماہ میں 17 فلسطینی طلباء شہید کیے گئے
01.07.2016, 07:35am , جمہ (GMT+1)

مرکز اطلاعات فلسطین
فلسطینی وزارت تعلیم کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں رواں سال کے پہلے چھ ماہ میں اب تک 17 فلسطینی طلباء اور طالبات کو شہید کیا جا چکا ہے۔

فلسطینی وزارت تعلیم کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کی نقل مرکزاطلاعات فلسطین کو موصول ہوئی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کے مظالم کے باعث جہاں سترہ طلباء اور طالبات جام شہادت نوش کر گئے وہیں ریاتی دہشت گردی کے نتیجے میں سیکڑوں طلباء زخمی جب کہ رکاوٹوں کی وجہ سے ہزاروں کو اسکول جانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال میں اب تک اسرائیلی فوج کی کارروائیوں میں 17 فلسطینی طلباء و طالبات شہید اور 230 زخمی ہوئے۔ قابض فوج نے 87 طلباء کو حراست میں لے جیلوں میں ڈالا جب کہ چار طلباء کو گھروں پر نظر بندی کی سزائیں دی گئیں۔ قابض فوج کے ہاتھوں پانچ معلمین گرفتار کر کے قید کی سزائیں دی جب کہ 391 طلباء اور 39 اساتذہ کر یرغمال بنایا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کے مظالم کے نتیجے میں 17 اسکولوں اور دیگر تعلیمی اداروں کو مکمل بند کیا گیا۔ بعض بعض اداروں کو 18 دنوں تک بندش کا سامنا کرنا پڑا ہے۔14 اسکولوں کو عارضی طورپر بند کیا گیا۔

اسرائیلی فوج کی جارحیت کے نتیجے میں 34 اسکولوں میں توڑپھوڑ کی گئی اور طلبا، اساتذہ اور دیگر عملے پر تشدد 136 واقعات رونما ہوئے۔ رواں سال کے دوران اسرائیلی فوج کی کارروائیوں کے نتیجے میں  طلباء کی 2509 کلاسیں ضائع ہوئیں۔

:دیگر مضامین
(30.06.2016) اسرائیل نے فلسطینیوں کا نظام زندگی تباہ وبرباد کر دیا ہے: بان کی مون
(29.06.2016) محصورین غزہ کی ہرممکن مدد، ترکی کا کردار قابل تحسین ہے: حماس
(28.06.2016) نمازیوں پر تشدد اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی ہے:عکرمہ صبری
(27.06.2016) اسرائیلی فوج کے غرب اردن اور بیت المقدس میں چھاپے، 9 فلسطینی گرفتار
(26.06.2016) ماہ صیام کا تیسرا جمعہ: اڑھائی لاکھ فلسطینیوں کی قبلہ اول آمد
(25.06.2016) اسرائیلی جارحیت کی نظر ہونے والا محمود بدران 
(24.06.2016) غزہ کی ناکہ بندی کا خاتمہ اسرائیل سےتعلقات کی بحالی کی بنیادی شرط ہے
(23.06.2016)  بان کی مون آئندہ ہفتے غزہ کی پٹی کا خصوصی دورہ کریں گے۔
(22.06.2016) اسرائیل نے اریٹیریا سے یمن میں سرگرم عرب اتحاد جاسوسی شروع کر دی
(21.06.2016) حماس کی جانب سے لبنان میں فلسطینی پناہ گزینوں میں امدادی رقوم کی تقسیم
(19.06.2016) اسرائیل سُنی عرب اتحاد کا حامی‘ اسماعیل ھنیہ سے منسوب بیان جھوٹا قرار
(18.06.2016) سابق اسرائیلی وزیردفاع کی نیتن یاھو حکومت کا تختہ الٹنے کی دھمکی
(17.06.2016) اسرائیل نے فلسطینی رہ نما کا ’وی آئی پی‘ سفری کارڈ منسوخ کر دیا
(16.06.2016) قومی مفاہمت کے لیے مصر کی ثالثی قبول ہے، بھرپور تعاون کریں گے:حماس
(15.06.2016) اسرائیلی جنگ کے باعث غزہ میں 70 ہزار فلسطینی بے گھر ہوئے: یو این
(14.06.2016) اسرائیل کے وزیرداخلہ ، ملک کا داخلی محاذ کسی نئی جنگ کا متحمل نہیں
(13.06.2016) تل ابیب میں کارروائی کرنیوالےفلسطینی نوجوانوں کےمکانات مسمار کرنےکاحکم
(12.06.2016) مسلمانوں کی دولت صہیونی قبضے کے لیے استعمال ہو رہی ہے: امام قبلہ اول
(11.06.2016) دہشت گرد اسرائیل جنرل اسمبلی کی انسداد دہشت گردی کمیٹی کا سربراہ نامزد
(10.06.2016) تل ابیب: فلسطینی مزاحمت کاروں کا حملہ، چارصہیونی ہلاک،7 زخمی



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں