ٹھٹھہ کے علاقے دھابیجی میں رینجرز نے سرچ آپریشن کرکے سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے 8 کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔
ذرائع کے مطابق کراچی سے آنے والی رینجرز کی خصوصی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر دھابیجی پمپنگ اسٹیشن سے متصل کراچی واٹر بورڈ کی رہائشی کالونی کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن کیا۔
آپریشن کے دوران سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے 8 کارکنوں کو گرفتار کرلیا اور انہیں اپنے ہمراہ کراچی منتقل کردیا۔