15.10.2026, 04:47am , جعمرات (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔
امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
 
عالمی خبریں
 

افغانستان: خودکش بم دھماکوں میں درجنوں ہلاک و زخمی
01.07.2016, 07:40am , جمہ (GMT+1)


افغانستان میں جمعرات کو ہونے والے خود کش بم حملوں میں کم ازکم 30 افراد ہلاک اور 40 سے زائد زخمی ہو گئے۔

یہ واقعہ دارالحکومت کابل سے 20 کلومیٹر مغرب میں پیش آیا جہاں حکام کے بقول ایک خودکش حملہ آور نے زیرتربیت پولیس اہلکاروں کی بسوں کے قافلے کے قریب خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

یہ افراد صوبہ وردک میں واقع ایک تربیتی مرکز سے کابل جا رہے تھے۔

پہلے دھماکے سے کچھ ہی دیر بعد بسوں کے قریب ایک اور حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی میں دھماکا کر دیا۔

سکیورٹی فورسز واقعے کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوع پر پہنچیں جہاں سے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ اکثر زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

طالبان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

جمعرات کو ہونے والے اس ہلاکت خیز واقعے کی مذمت کرتے ہوئے صدر اشرف غنی نے اسے "انسانیت پر حملہ" قرار دیا۔ صدارتی محل سے جاری ایک بیان کے مطابق انھوں نے وزارت داخلہ کو اس واقعے کی مکمل تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

امریکہ نے بھی اس حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ کابل میں امریکی سفارتخانے سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ "رمضان کے مبارک مہینے میں انسانی جان کی بے حرمتی نہایت گھناؤنا فعل ہے۔"

افغانستان میں تعینات بین الاقوامی معاون فوجی مشن نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے ایک بیان میں کہا کہ طالبان نے ایک بار پھر یہ ظاہر کیا ہے کہ ان کے نزدیک انسانی جان کی کوئی قدر نہیں۔

پاکستان نے بھی واقعے کی مذمت کرتے ہوئے افغان حکومت اور عوام کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

رواں ماہ ہی کابل میں ایک غیر ملکی کمپنی کے نیپالی محافظوں کو لے جانے والی بس کو بھی خودکش بم حملے میں نشانہ بنایا گیا تھا جس میں 14 نیپالی شہری ہلاک ہو گئے تھے۔

گزشتہ ماہ طالبان کے امیر ملا اختر منصور کی ایک ڈرون حملے میں ہلاکت کے بعد ملا ہبت اللہ اخونزادہ طالبان کے نئے امیر منتخب ہوئے تھے اور انھوں نے بھی حکومت اور سکیورٹی فورسز کے خلاف اپنی کارروائیوں کو تیز کرنے کا اعلان کیا تھا۔

:دیگر مضامین
(01.07.2016) امریکی افواج میں خواجہ سراؤں کی بھرتی پرعائد پابندی ختم
(01.07.2016) جرمنی کے نائب چانسلر زیگمار گابریل نے کہا ہے کہ برطانیہ کسی اور وقت یورپی یونین کی رکنیت حاصل کر سکے گا۔ 
(01.07.2016) لندن کے سابق میئر بورس جانسن وزارت عظمیٰ کی دوڑ سےدستربردار 
(30.06.2016) سعودیہ میں  اپنے ملک کے شہریوں پر جبر کرنے اور یمن میں عام شہریوں کی ہلاکت پر، سعودی عرب کی انسانی حقوق کونسل کی رکنیت معطل کریں۔
(30.06.2016) استنبول حملے کا 'ذمہ دار' داعش ہے، امریکہ و ترکی کا الزام
(30.06.2016) برطانیہ کے بعد اور ممالک بھی یورپی یونین سے جان چھڑالیں گے، نائجل
(29.06.2016) بان کی مون کا اسرائیل پر’’دو ریاستی حل‘‘ پر زور
(29.06.2016) جرمی کوربین۔ لیبر پارٹی کے 172 ممبر پارلیمنٹ نے ان کے خلاف ووٹ دیا
(28.06.2016) یمن میں افطار کے وقت خود کش دھماکے کے نتیجے میں 42 افراد ہلاک
(28.06.2016) بریگزٹ ریفرنڈم کے بعد پولش اور مسلم شہریوں پر برطانیہ میں نسل پرستانہ حملے
(27.06.2016) لیبر پارٹی قائد مسٹر کوربن کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کے چرچے
(27.06.2016) برطانوی لیبر پارٹی میں اختلافات، 11 اراکین پارلیمنٹ مستعفی
(26.06.2016) این ایس جی:ہندوستانی درخواست مسترد ہونا خوش آئند
(26.06.2016) شمال مغربی ایران میں سکیورٹی فورسز اور کرد باغیوں کے درمیان جھڑپیں
(25.06.2016) جوہری کلب میں شمولیت کا ہندوستانی خواب شرمندہ تعبیرنہ ہوسکا
(25.06.2016) سینڈرز کا پہلی مرتبہ کلنٹن کے حق میں ووٹ دینے کا اعلان
(24.06.2016) کولمبیا: باغیوں کے ساتھ جنگ بندی کے معاہدے پر دستخط
(24.06.2016) ہندوستان کا این ایس جی رکینت کا خواب چکنا چور
(24.06.2016) امریکی ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹس نے تقریباً 26 گھنٹے بعد دھرنا ختم کردیا
(24.06.2016) جرمنی:سینما فائرنگ میں کوئی زخمی نہیں ہوا،انتظامیہ



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں