15.10.2026, 12:09pm , جعمرات (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
 
صحت/سائینس
 

رات کو کتنی نیند صحت کے لیے ضروری ہے؟
05.07.2016, 07:40am , منگل (GMT+1)

آپ نے اکثر پڑھا یا سنا ہوگا کہ روزانہ رات کو 8 گھنٹے کی نیند ہی بہتر صحت کے لیے ضروری ہے مگر کیا واقعی یہ درست ہے؟

درحقیقت بیشتر افراد 8 گھنٹے کی نیند نہیں لے پاتے تو کیا وہ صحت مند نہیں ہوتے؟

درحقیقت آپ اپنے جسم کو 6 گھنٹے نیند کا عادی بھی بناسکتے ہیں اور اس طرح آپ نیند کی کمی کے باعث لاحق ہونے والے خطرات سے بچ جاتے ہیں۔

یہ دعویٰ برطانیہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔

لوف بورگ یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق لوگ 6 گھنٹے کی نیند لے کر بھی خود کو مختلف بیماریوں کے خطرے سے بچاسکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جسم کو 6 گھنٹے کی نیند لینے کے لیے تیار کرنے کے حوالے سے چند نکات پر عمل کرنا چاہیے۔

محققین کے مطابق سب سے پہلے تو یہ بات یقینی بنائیں کہ آپ ہر روز صبح ایک ہی وقت پر بیدار ہوں۔

اسی طرح پہلے ہفتے 20 منٹ تاخیر سے سونے کے لیے جائیں، دوسرے ہفتے یہ وقت 40 منٹ اور تیسرے ہفتے ایک گھنٹے تک لے جائیں۔

ہر ہفتے 20 منٹ تاخیر سے جانے کا عمل اُس وقت تک برقرار رکھیں جب تک نیند کا دورانیہ 6 گھنٹے تک نہیں آجاتا۔

محققین کا کہنا تھا کہ 7 سے 9 گھنٹے اکثر افراد کے لیے نیند کا مثالی دورانیہ سمجھا جاتا ہے مگر اس کا انحصار جینز پر بھی ہوتا ہے۔

تاہم ان کا کہنا تھا کہ نیند کا دورانیہ 6 گھنٹے تک لانے کے دوران اس بات کو بھی یقینی بنایا جائے کہ اس کا معیار اچھا ہو۔

اس کے لیے سونے سے ایک گھنٹے قبل تک اسمارٹ فون یا کمپیوٹر وغیرہ کا استعمال نہ کریں جبکہ کیفین کا استعمال کم کردیں، اس سے فوری سونا ممکن ہوسکے گا اور لیٹ کر دیر تک جاگنا نہیں پڑے گا۔

اسی طرح آرام دہ بستر، تاریکی اور مناسب درجہ حرارت بھی ضروری ہے۔

:دیگر مضامین
(01.07.2016) انار کا چھلکا اور بیج بھی انتہائی فائدہ مند
(28.06.2016) پرتگال کی جھیل میں واقع15سو میٹرگہرا واٹر ہول
(25.06.2016) شدید گرمی میں توانائی . کھجور اس کیلئے اکسیر
(22.06.2016) ذیابیطس ٹائپ 1 اور ٹائپ 2 میں کیا فرق ہے؟
(18.06.2016) روزانہ ایک پیالہ دلیہ کھانے کی عادت کینسر سے بچانے میں مددگار 
(15.06.2016) .مسواک کرنا سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہے
(14.06.2016) تربوزافطار کے دوران پیاس کی شدت کو ختم کردیتا ہے۔
(13.06.2016) رمضان المبارک میں بسیاری خوری سے احتیاط ضروری
(12.06.2016) ماہ رمضان میں اچھی صحت کے لیے 8 بہترین پھل
(10.06.2016) ذیابیطس کے مریض روزہ رکھنے سے پہلے اپنے معالج سے رجوع کریں
(08.06.2016) طویل دورانیہ کے روزے میں پروٹین کا استعمال کیا جائے،ماہرین
(05.06.2016) فائبر (ریشے) سے بھرپور غذاﺅں کا استعمال طویل العمری اور صحت مند زندگی
(03.06.2016) ذائقے سے بھرپور آم کے حیران کن طبی فوائد
(02.06.2016) پھلوں کے جوس کازیادہ استعمال ذیا بیطس کا باعث بن سکتا ہے،تحقیق
(29.05.2016) آپکےباپ داد آپ سے زیادہ صحت مند کیوں تھے؟7حقائق
(26.05.2016) علاج میں جدت، شوگر کنٹرول کرنے والا خودکار آلہ تیار
(24.05.2016) مچھلی اور مرغی کا گوشت فالج کےخلاف ڈھال ہے،طبی ماہرین
(22.05.2016) سونو نگھم گھنٹوں تک ممبئی کی ایک سڑک کے کنارے بیٹھ کر گانا گاتے رہے
(20.05.2016) نصف سے زائد عالمی آبادی اب بھی انٹرنیٹ سے منقطع
(18.05.2016) آلو بخارے کو موٹاپے میں کمی لانے کیلئے مددگار قرار دیا گیا



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں