یوروکپ میں جرمنی نےاٹلی کےآہنی اعصاب کوشکست دیدی ،ایک ایک گول سےبرابرمیچ،اضافی وقت میں بھی برابر،پھرپنالٹی شوٹس آٹھ تک برابر،نویں کک پرجرمنی سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔
یورو کپ کے سلسلے میں کھیلا جانے والا تیسرا کوارٹر فائنل جرمنی نے اٹلی کو ہرا کر جیت لیا، جرمنی اور اٹلی کے درمیان کھیلے گئے میچ کا فیصلہ پنالٹی شوٹ ککس پر ہوا۔
جرمنی نے اٹلی کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔ اس سے قبل ویلز اور پرتگال کی ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہیں۔