15.10.2026, 04:15pm , جعمرات (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
 
اعلان و انتخاب آجکا دن
 

 تین جولائی 1979ء کوعالم لوہار ٹریفک کے ایک حادثے میں جاں بحق ہوگئے
03.07.2016, 04:15am , اتوار (GMT+1)

وقار زیدی ۔ کراچی

عالم لوہار کی وفات

عالم لوہار یکم مارچ 1928ءکو موضع آچھ ضلع گجرات میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کے والد ان کی خوش الحانی کی وجہ سے انہیں قاری بنانا چاہتے تھے مگر ان کا اپنا رجحان لوک داستانیں گانے کی طرف تھا چنانچہ وہ اپنے اس شوق کی تکمیل کے لئے اپنا گھر چھوڑ کر تھیٹریکل کمپنیوں سے وابستہ ہوگئے اور نہایت کم عمری میں بہت مقبول ہوگئے۔
قیام پاکستان کے بعد انہوں نے ریڈیو پاکستان اور پھر پاکستان ٹیلی وژن سے بھی اپنے فن کا جادو جگایا اور پاکستان کے مقبول ترین لوک گلوکاروں میں شمار ہونے لگے۔ ان کے فن کے قدردانوں میں صدر ایوب خان بھی شامل تھے۔
* 3 جولائی 1979ء کو محمد عالم لوہار مانگا منڈی کے قریب ٹریفک کے ایک حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔
------------------------------------------------------------------------------------------

حسام قاضی کی وفات

٭3 جولائی 2004ء کو پاکستان ٹیلی وژن کے معروف اداکار حسام قاضی کراچی میں وفات پاگئے۔
حسام قاضی 1961ء میںکوئٹہ میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے اپنے فنی کیریئر کا آغاز دوست محمد گشکوری کے ڈرامے خالی ہاتھ سے کیا تھا۔ تاہم ان کی ملک گیر شہرت کا نقطہ آغاز کاظم پاشا کے ڈرامہ سیریل ’’چھائوں‘‘ کو تسلیم کیا جاتا ہے۔ ان کے دیگر معروف سیریلز میں ماروی، دیس پردیس، لب دریا، ایمرجنسی وارڈ، کشکول، گھرانہ اور درد کے فاصلے کے نام شامل ہیں۔ ان کی آخری زیر تکمیل ڈرامہ سیریل ’’مٹی کی محبت‘‘ تھی۔حسام قاضی کوئٹہ کے ریلوے ہائوسنگ سوسائٹی کے قبرستان میں آسودۂ خاک ہیں۔
------------------------------------------------------------------------------------------

وسیم حسن راجہ کی پیدائش

٭ پاکستان کے سابق آل رائونڈر ٹیسٹ کرکٹر وسیم حسن راجہ  3 جولائی 1952ء کو ملتان میں پیدا ہوئے تھے۔
1973ء میں انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کیا اور مجموعی طور 57 ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ انہوں نے مجموعی طور پر2821 رنز اسکور کئے جن میں 4 سنچریاں اور 18 نصف سنچریاں شامل تھیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے 35.80 کی اوسط سے 51 وکٹیں بھی حاصل کیں۔ انہوں نے 54 ایک روزہ بین الاقوامی میچ بھی کھیلے اور مجموعی طور پر 728 رنز اسکور کئے۔ پاکستان کے مشہور کھلاڑی رمیز راجہ ان کے چھوٹے بھائی ہیں۔
٭23 اگست 2006ء کو وسیم حسن راجہ لندن میں ایک کلب میچ کے دوران دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے وفات پاگئے۔

:دیگر مضامین
(02.07.2016) منور الزماں دوجولائی1951ء کو لاہور میں پیدا ہوئے
(01.07.2016) یکم جولائی کو قائد اعظمؒ نے اسٹیٹ بنک آف پاکستان کا افتتاح کیا
(29.06.2016) تیس جون 1995ء کو میاں ممتاز محمد خان دولتانہ وفات پاگئے
(29.06.2016) ٭29 جون 1956ء پاکستانی فلمی موسیقی کی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل
(28.06.2016) ٭28 جون 1970ء پاکستان کے مشہور لیگ اسپنر مشتاق احمد کی تاریخ پیدائش ہے۔
(27.06.2016) ٭27 جون 2003ء کو نامور ماہر قانون یحییٰ بختیار کوئٹہ میں وفات پاگئے
(26.06.2016) ٭26جون1955ء کو مولانا چراغ حسن حسرت لاہور میں انتقال کر گئے
(25.06.2016) پچیس جون دانشور مسعود کھدر پوش کی تاریخ پیدائش ہے۔
(24.06.2016) ٭24 جون 2001ء کو پاکستان کے مشہور پہلوان محمد بشیر لاہور میں وفات پاگئے۔
(23.06.2016) تئیس جون 1989ء کو قیوم نظر کراچی میں وفات پاگئے
(22.06.2016) صحافی، شاعر اور ادیب جناب وقار انبالوی کی تاریخ پیدائش 22 جون 1896ء ہے
(21.06.2016) ٭ 21 جون 1953ء  ذوالفقار علی بھٹو کی صاحبزادی کی تاریخ پیدائش ہے۔
(20.06.2016) ٭20 جون 1995ء کو ہدایت کار ایم جے رانا لاہور میں وفات پاگئے
(19.06.2016) ڈاکٹر علی شریعتی کو 19 جون 1977ء کو انہیں شہید کردیا گیا۔
(18.06.2016) شاہراہ قراقرم  مکمل ہونے کے بعد  18جون 1978ء کو افتتاح ہوا۔
(17.06.2016) ٭17جون 1992ء کوڈاکٹر آئی ایچ عثمانی اسلام آباد میں وفات پاگئے
(16.06.2016) سولہ جون 1987ء کو پاکستان کے سائیں اختر حسین لاہور میں وفات پاگئے۔
(15.06.2016) ابن انشا 15 جون 1927ء کو موضع تھلہ ضلع جالندھر میں پیدا ہوئے
(14.06.2016) چودہ جون 1964ء کو مولانا صلاح الدین احمد نے ساہیوال میں وفات پائی
(13.06.2016)   تیرہ جون 2012 پاکستان کے عظیم گائیک مہدی حسن کی تاریخ وفات ہے



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں