آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے امریکی سینیٹرجان مکین اور ان کے ساتھ آنے والے وفد نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اورعلاقائی سکیورٹی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نےدہشت گردی کےخلاف جنگ میں پاکستان کی کامیابیوں پربھی روشنی ڈالی،آرمی چیف نےپاک افغان سرحد پرموثربارڈرمینجمنٹ کی ضرورت پرزوردیتے ہوئے کہا کہ مستحکم افغانستان پاکستان کےمفاد میں ہے، دونوں ممالک کےتعلقات علاقائی امن اورسیکیورٹی کےلیےاہم ہے۔
سینیٹرمکین نےآپریشن ضرب عضب میں پاکستانی کی کامیابیوں کوتسلیم کرتے ہوئے کہا کہ انسداددہشت گردی آپریشنزمیں پاک فوج کی کامیابیاں غیرمعمولی ہیں۔