16.10.2026, 02:33pm , جمہ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک
 
پاکستان/ بھارت
 

ڈرون حملوں پر 'چین اور او آئی سی، پاکستانی موقف کے حامی'
04.07.2016, 01:10am , سوموار (GMT+1)

اقوام متحدہ کیلئے پاکستان کی مستقل سفیر ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ اسلامی ممالک کی تنظیم (او آئی سی) اور چین، اقوام متحدہ میں پاکستان کی جانب سے ڈرون حملوں کو روکے جانے کے حوالے سے موقف کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔

پاکستانی نجی ٹی وی چینل جیو سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستانی سفیر، جنھوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ایسے حملوں کو فوری روکنے کا مطالبہ کیا ہے، کا کہنا تھا کہ پاکستان مذکورہ معاملے پر حمایت حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا ہے، او آئی سی، چین اور دیگر ممالک اس بات پر متفق ہیں کہ اقوام متحدہ انسانی حقوق کی ان رپورٹس کا نوٹس لے، جس میں بین الاقوامی برادری نے ڈرون حملوں کو روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے انھیں دہشت گردی اور انتہا پسندی میں اضافے کا باعث قرار دیا ہے۔

ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ 'ہمارے پاس یہ موقع ہے کہ اقوام متحدہ 2006 کے عالمی انسداد دہشت گردی حکمت عملی کا جائزہ لینے والا ہے اور یہ جائزہ ایک قرارداد کے ذریعے سے لیا جائے گا، یہ ایک معیاری طریقہ ہے جس سے قانونی مطالبات کی توثیق کی جارہی ہے، میں اور میری ٹیم یومن رائٹس کونسل کی جانب سے ڈرون پر بنائی گئی رپورٹس کے مطابق اپنا موقف پیش کرے گی'۔

وائٹ ہاوس کی جانب سے ڈرون حملوں میں ہونے والی شہری ہلاکتوں کے حوالے سے ملیحہ لودھی نے کہا کہ اعداوشمار سے قطع نظر امریکا نے ڈرون حملوں میں شہرویوں کی ہلاکت کا اعتراف کیا ہے۔

پاکستان میں ڈرون حملوں کے ذریعے دہشت گردوں کی ہلاکت کے باوجود ان کی جانب سے ڈرون حملوں کی خاتمے کے مطالبے کہ سوال پر پاکستانی سفیر نے دعویٰ کیا کہ پاکستان نے متعدد دہشت گردوں کو گرفتار کیا اور ' پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف سب سے بڑے آپریشن کا آغاز کیا جس میں 180,000 فوجی اہلکار حصہ لے رہے ہیں'۔

ملیحہ لودھی کا مزید کہنا تھا کہ 'ہم یہ سب کررہے ہیں اور اگر کوئی ملک یہ سمجھتا ہے کہ کوئی شخص مجرم ہے اور اس نے تشدد کا راستہ اختیار کیا ہے تو پاکستان اس حوالے سے تعاون کرے گا، ہم اس حوالے سے دنیا کے متعدد ملک سے تعاون کررہےہیں، ہم اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں سے اچھی طرح واقف ہیں'۔

انھوں نے نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو کے دوران ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ انھوں نے اس سے قبل اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بھی اس مسئلے کے حوالے سے آواز اٹھائی تھی خاص طور پر 21 مئی کو پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں ہونے والے ڈرون حملے میں افغان طالبان کے رہنما ملا منصور ہلاک ہوئے۔

خیال رہے کہ ملیحہ لودھی نے گذشتہ ہفتے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کے دوران پاکستان میں ڈرون حملوں کو فوری روکنے اور اقوام متحدہ سے اسے "علاقائی سالمیت اور ریاستوں کی خود مختاری" کی سنگین خلاف ورزی قرار دینے کا مطالبہ کیا تھا۔

:دیگر مضامین
(03.07.2016) چترال کےعلاقے ارسون میں ایک ہی دن کی طوفانی بارش نے تباہی مچا دی
(03.07.2016) آرمی چیف سے امریکی سینیٹرجان مکین اور ان کےوفد کی ملاقات
(02.07.2016) وزیراعظم کے احتساب کیلئے آخری حد تک جائیں گے، عمران خان
(02.07.2016) بھارت اپنے ہتھیاروں میں اضافہ کرے گا تو ہم خاموش نہیں رہیں گے
(01.07.2016) دھابیجی میں رینجرز کا سرچ آپریشن ،8 سیاسی کارکن گرفتار
(01.07.2016) امجد صابری کیس میں پیش رفت نہیں ہوئی، وزیر داخلہ سندھ
(30.06.2016)  خضدار میں چار راکٹ سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ کے قریب گرے
(30.06.2016) سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کےساتھ مذاکرات کو تیار ہے
(29.06.2016) لاہور ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس نے کہا ہے کہ اب صرف انصاف ہوگا 
(29.06.2016) کراچی کے علاقے لیاری میں 2 دہشت گرد ہلاک اور 2فرار 
(29.06.2016) پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کی سیکیورٹی کا معاملہ کھٹائی میں پڑگیا
(28.06.2016) الیکشن کمیشن غیر فعال ہے،سیکریٹری الیکشن کمیشن
(28.06.2016) امجد صابری قتل کیس کی تحقیقات جاری ہیں۔ کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ کی ٹیم نے قوال امجد صابری کے گھر پہنچ کر اہلخانہ سے ضروری معلومات حاصل کیں
(28.06.2016) الیکشن کمیشن کا یکم تا 15اگست انتخابی فہرستوں پر نظرثانی کا فیصلہ
(27.06.2016) حضرت علیؓ کا یوم شہادت ، پاکستان کے مختلف شہروں میں جلوس
(27.06.2016) ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی ایم کیو ایم کی رکنیت بحال
(26.06.2016) حکومت نہیں چاہتی کہ پاناما معاملہ حل ہو: افتخار چوہدری
(26.06.2016) وزیراعلیٰ سندھ کا نان اسٹاپ 3 گھنٹے میراتھون خطاب
(25.06.2016) کراچی: رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائی 4 ملزمان گرفتار
(25.06.2016) پانامااوردیگرمعاملات پرپی ٹی آئی سےاختلاف ہیں،کائرہ



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں