15.10.2026, 02:39am , جعمرات (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔
امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
 
عالمی خبریں
 

جدہ میں امریکی قونصل خانے کے قریب خودکش بمبار ہلاک
04.07.2016, 07:40am , سوموار (GMT+1)

سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں واقع امریکی قونصل خانے کے قریب ایک خودکش بمبار کو سیکیورٹی اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ہلاک کر دیا۔ پیر کوعلی الصباح کی جانے والی اس کارروائی میں دو افراد زخمی بھی ہوئے۔ سرکاری ٹی وی کے مطابق سوموار کے روز ناکام بنائی جانے والی کوشش مملکت میں کئی برسوں بعد غیر ملکیوں کو نشانہ بنانے کی ناکام کوشش تھی۔

سرکاری ٹی وی نے نے سیکیورٹی ترجمان کے حوالے سے بتایا کہ حملہ آور نے قونصل خانے کے بالمقابل ہسپتال میں اپنی گاڑی سحری کے وقت سوا دو بجے پارک کی اور جونہی دو سیکیورٹی اہلکار اسے مشتبہ جان کر اس کے قریب آئے تو اس نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں وہ خود ہلاک ہو گیا جبکہ سیکیورٹی اہلکاروں کو معمولی زخم آئے۔

عینی شاہدین نے خبر رساں ایجنسی 'رائیٹرز' کو بتایا کہ خودکش دھماکے کی جگہ پر بعد تین مزید دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئیں جو پولیس کی جانب سے جائے حادثہ پر مشکوک مواد کو ناکارہ بنانے کے لئے پولیس کارروائی معلوم ہوتی ہے۔
جائے حادثہ پر موجود عینی شاہدین کی جانب سے ارسال کردہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے دھماکے سے پہلے گاڑیوں کی اوٹ لیکر اپنے کانوں کو ڈھانپ لیا تھا کہ دھماکے کی آواز سے محفوظ رہ سکیں۔ مزید تفصیل حاصل کرنے کے لئے 'رائیٹرز' فوری طور پر حکام سے رابطہ نہیں کر سکی۔ آن لائن نیوز پورٹل 'سبق' پر دیکھی جانے والی تصویر میں ایک ٹیکسی کے قریب پڑے انسانی اعضاء خودکش بمبار کے معلوم ہوتے ہیں۔

سرکاری ٹی وی پر جاری بیان میں جائے حادثہ کا ذکر براہ راست سفارتی مشن کے طور پر کرنے کے بجائے اس کا محل وقوع گلی کے پتے پر کیا گیا جو متوقع ٹارگٹ کی اہمیت کو کم کرنے کی کوشش معلوم ہوتا ہے۔

امریکی دفتر خارجہ کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ہمیں جدہ دھماکے کی اطلاع ہے۔ ہم سعودی حکومت سے اس کی مزید تفصیل حاصل کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ قونصل کے تمام عملے کو اس بات سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

امریکی دفتر خارجہ کی جانب سے سعودی عرب میں مقیم شہریوں کو ارسال کردہ پیغام میں اس بات کی دوبارہ یاد دہانی کرائی ہے کہ وہ اپنے ارد گرد سے باخبر رہیں اور مملکت میں ایک جگہ سے دوسرے مقام تک سفر کے دوران بہت زیادہ احتیاط کریں۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کر دی ہے اور فضا میں ہیلی کاپٹروں نے پروازیں شروع کر دی ہیں۔ ایک عینی شاہد کے مطابق دھماکا قونصل خانے کی بیرونی چیک پوسٹ سے بیس میٹر دور ہوا۔ قونصل خانے کی حفاظت کے لئے بیرونی دیوار کے ساتھ کنکریٹ کے بیرئر لگائے گئے ہیں

:دیگر مضامین
(04.07.2016) غزہ پٹی کے لیے ترک امدادی سامان اسرائیلی بندرگاہ پہنچ گیا
(03.07.2016) عراق کے دارالحکومت میں 2 دھماکے، 23 افراد ہلاک
(03.07.2016) بنگلہ دیش کی حکومت نے کہا ہے کہ ڈھاکا میں ریستوران ’ہولی آرٹیزن بیکری‘ پر حملے کے دوران یرغمال بنائے گئے افراد میں سے 22 مارے گئے۔
(03.07.2016) مسجد الحرام میں بھگدڑ کے نتیجے میں 18 معتمرین زخمی
(02.07.2016) ورلڈ ٹریڈ سینٹر حملہ: ’سعودی عرب نفرت پھیلانے کا مجرم‘
(02.07.2016) آسٹریا کی اعلیٰ ترین عدالت نے مئی کے صدارتی انتخابات کے نتائج منسوخ کر دیے
(01.07.2016) استنبول دھماکے:’حملہ آوروں کا تعلق 3ممالک سے بتایا گیا ہے
(01.07.2016) افغانستان: خودکش بم دھماکوں میں درجنوں ہلاک و زخمی
(01.07.2016) امریکی افواج میں خواجہ سراؤں کی بھرتی پرعائد پابندی ختم
(01.07.2016) جرمنی کے نائب چانسلر زیگمار گابریل نے کہا ہے کہ برطانیہ کسی اور وقت یورپی یونین کی رکنیت حاصل کر سکے گا۔ 
(01.07.2016) لندن کے سابق میئر بورس جانسن وزارت عظمیٰ کی دوڑ سےدستربردار 
(30.06.2016) سعودیہ میں  اپنے ملک کے شہریوں پر جبر کرنے اور یمن میں عام شہریوں کی ہلاکت پر، سعودی عرب کی انسانی حقوق کونسل کی رکنیت معطل کریں۔
(30.06.2016) استنبول حملے کا 'ذمہ دار' داعش ہے، امریکہ و ترکی کا الزام
(30.06.2016) برطانیہ کے بعد اور ممالک بھی یورپی یونین سے جان چھڑالیں گے، نائجل
(29.06.2016) بان کی مون کا اسرائیل پر’’دو ریاستی حل‘‘ پر زور
(29.06.2016) جرمی کوربین۔ لیبر پارٹی کے 172 ممبر پارلیمنٹ نے ان کے خلاف ووٹ دیا
(28.06.2016) یمن میں افطار کے وقت خود کش دھماکے کے نتیجے میں 42 افراد ہلاک
(28.06.2016) بریگزٹ ریفرنڈم کے بعد پولش اور مسلم شہریوں پر برطانیہ میں نسل پرستانہ حملے
(27.06.2016) لیبر پارٹی قائد مسٹر کوربن کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کے چرچے
(27.06.2016) برطانوی لیبر پارٹی میں اختلافات، 11 اراکین پارلیمنٹ مستعفی



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں