آسٹریا میں صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے دوبارہ الیکشن دو اکتوبر کو منعقد کیے جائیں گے۔ ملکی آئینی عدالت نے گزشتہ ہفتے ہی بائیس مئی منعقدہ الیکشن کے نتائج کو منسوخ کرتے ہوئے دوبارہ انتخابات کرانے کا حکم جاری کیا تھا۔
اس الیکشن میں معمولی فرق سے شکست کھا جانے والے فریڈم پارٹی کے امیدوار نوربرٹ ہوفر نے بے ضاطبگیوں کے الزامات عائد کرتے ہوئے عدالت سے رجوع کیا تھا۔
امکان ہے کہ وہ صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔