پیرس حملوں کی تحقیقات کرنے والی ایک پارلیمانی کمیٹی نے تجویز کیا ہے کہ ’سکیورٹی میں ناکامی‘ کے سدباب کے لیے ملکی خفیہ ایجنسیوں کی تنظیم نو کی جانا چاہیے۔
گزشتہ برس پیرس میں ہوئے حملوں میں 147 افراد مارے گئے تھے۔
جنوری اور نومبر میں ہوئے ان حملوں کے بعد ملک کی خفیہ ایجنسیوں پر تنقید کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا، جس کے بعد حقائق جاننے کے لیے ایک تفتیشی کمیٹی بنائی گئی تھی۔ اس پارلیمانی کمیٹی کے مطابق فرانس میں بھی امریکا کی طرح انسداد دہشت گردی کے لیے ایک واحد ادارہ ہونا چاہیے۔
اس وقت فرانس میں چھ خفیہ ایجنسیاں ہیں، جو وزارت داخلہ، خزانہ اور دفاع کو جواب دہ ہیں۔