15.10.2026, 05:42am , جعمرات (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
سری لنکن حکومت نے پاناما لیکس پر اہم قدم اٹھاتے ہوئے تحقیقات کے لیے خصوصی پینل تشکیل دینے کا اعلان کردیا
حکومت اور مولویوں کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد دھرنے کے شرکا ریڈ زون خالی کرکے واپس لوٹ گئے۔
 
عالمی اخبار تازہ ترین
 

سابق چیف جسٹس پر عہدے کے غلط استعمال کا الزام
06.07.2016, 02:40pm , بدھ (GMT+1)

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر اور سینئر رہنما اعتزاز احسن نے سابق چیف جسٹس پاکستان افتخار محمد چوہدری پر اپنے عہدے کے غلط استعمال کا الزام عائد کیا ہے۔

اعتزاز نے کیپیٹل ٹی وی کو ایک انٹرویو میں کہا کہ پاکستان نے آج تک اتنا طاقتور چیف جسٹس نہیں دیکھا اور نہ ہی مستقبل میں کبھی دیکھے گا۔

'ہم نے ایک صدر، آرمی چیف اور جمہوری حکومت کو ان کی بحالی پر مجبور کیا لیکن افتخار چوہدری نے یہ موقع گنوا دیا اور اپنے ذاتی ایجنڈے کی تکمیل کیلئے اس کا استعمال کیا۔ مجھے اب بھی اس بات کا افسوس ہے'۔

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نے کہا کہ مجھے خوشی ہوتی اگر افتخار چوہدری ماتحت عدلیہ کی اصلاحات کیلئے کچھ کرتے کیونکہ ایک عام آدمی کا قانونی نظام میں پہلا واسطہ ماتحت عدلیہ سے پڑتا ہے، وہاں، رشوت اور جبر ہوتا ہے، اچھے وکلا اور ججز بھی ہیں لیکن ان میں اکثریت ظلم اور جبر کرتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سابق چیف جسٹس میمو گیٹ اسکینڈل، قومی مفاہمتی آرڈیننس کے مقدمے میں ملوث تھے اور انہوں نے نواز شریف کی ایما پر الیکشن کمیشن آف پاکستان کو اعلان کردہ تاریخوں سے قبل ہی صدارتی الیکشن کرانے کا ہدایات دیں۔

تاہم افتخار چوہدری پر الزامات اور گلے شکوے ہونے کے باوجود سینئر سیاستدان اور ماہر وکیل نے کہا کہ انہیں ملک میں عدالیہ کی آزادی کیلئے چلائی گئی تحریک کا حصہ بننے کا کوئی افسوس نہیں اور میری کمٹمنٹ افتخار چوہدری سے نہیں بلکہ عدالتی نظام اور ادارے سے تھی۔

:دیگر مضامین
(06.07.2016) کوئٹہ میں سریاب روڈ پر دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے
(05.07.2016) عیدالفطر کے موقع پر بحرین نے 82 پاکستانی قیدیوں کو رہا کردیا
(05.07.2016) مردان میں ریمورٹ کنٹرول بم دھماکا، 11 زخمی
(05.07.2016) سعودی عرب میں عید الفطر چھ جولائی بروز بدھ ہو گی
(04.07.2016) آصف زرداری اور بلاول نے تاحال اثاثے ڈکلیئر نہیں کئے۔ نثار
(04.07.2016) سیکیورٹی خدشات:امام کعبہ کا نیشنل پریس کلب کا دورہ منسوخ
(04.07.2016) امریکی وفدکاشمالی وزیرستان کی صورتحال پر اظہارِ اطمینان
(03.07.2016) عمران خان کی بہن نے مریم نواز سے معافی مانگ لی
(03.07.2016) دہشت گردی کے خلاف کامیابی موثر بارڈر مینجمنٹ سے منسلک
(03.07.2016) پیپلزپارٹی کا حکومت کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان
(02.07.2016) آسٹریلیا میں عام انتخابات کے لئے ووٹنگ شروع ،15 ملین افراد ووٹ دینے کے اہل
(02.07.2016) روس پر یورپی یونین کی اقتصادی پابندیوں میں توسیع
(02.07.2016) ہندوستان بھی جنگی جہاز بنانے میں کامیاب ہو گیا
(01.07.2016) شاہدحامد قتل کیس:ایم کیو ایم قائد و دیگرکے ناقابل ضمانت وارنٹ
(01.07.2016) نادرا کا ملک بھر میں شناختی کارڈز کی از سر نو تصدیق کا عمل شرو ع
(01.07.2016) کویت کے شہر فراوانیا  آگ لگنے سے 9 پاکستانی جاں بحق ہوگئے
(30.06.2016) 'مدرسہ حقانیہ کےخلاف بیان دیا تو زرداری کےراز افشاء کردوں گا'
(30.06.2016)  رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے پاکستان میں عارضی قیام میں مزید 6 ماہ کی توسیع 
(29.06.2016) ترکی: استنبول ایئر پورٹ پر خود کُش حملہ، 41 ہلاکتیں ہو گئیں
(29.06.2016) استنبول دہشت گرد حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 36 ہو گئی



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں