16.10.2026, 07:06am , جمہ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
سری لنکن حکومت نے پاناما لیکس پر اہم قدم اٹھاتے ہوئے تحقیقات کے لیے خصوصی پینل تشکیل دینے کا اعلان کردیا
حکومت اور مولویوں کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد دھرنے کے شرکا ریڈ زون خالی کرکے واپس لوٹ گئے۔
 
عالمی اخبار تازہ ترین
 

امریکا نے جنرل راحیل شریف کے بیان کا خیر مقدم کیا ہے
07.07.2016, 08:19am , جعمرات (GMT+1)

امریکا نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی جانب سے پاکستانی سرزمین ہمسایہ ممالک کے خلاف استعمال نہ ہونے کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے پاکستان حکومت اس پر عمل کرے گی ۔سینئر وائٹ ہاؤس عہدیداوں کا کہناہے کہ آرمی چیف راحیل شریف کا بیان اہمیت کا حامل ہے دیکھنا ہے کہ پاکستان اس پر کس طرح عمل پیرا ہوتا ہے۔ 

اوباما انتظامیہ کے سینئر عہدیداروں نے پریس بریفنگ میں کہاکہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے بیان سے پہلے وزیر اعظم نواز شریف بھی یہ کہہ چکے ہیں کہ پاکستان کی سرزمین کو ہمسایا ممالک پر حملے کے لیے استعمال نہیں ہونی دی جائے گی ۔

تاہم راحیل شریف کی جانب سے دیا گیا بیان اسی لیے اہمیت کا حامل ہے کہ انہوں نے آج قانون نافذ کرنے والے اداروں، انٹیلی جنس ایجنسیوں ، فوجی اسٹیبلشمنٹ سے واضح طور پر کہا ہے کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ پاکستان کی سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں ہوگی ۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ پاکستان اس پر کس طرح عمل پیرا ہوتا ہے ۔

ایک سوال کے جواب میں سینئر عہدیدار نے کہاکہ پاکستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کا مسئلہ نیا نہیں ہے ۔ تاہم گزشتہ برسوں میں ہم نے دیکھا ہے کہ پاکستان نے دہشت گرد تنظیموں کے خلاف کارروائی کی اور اس جنگ میں کافی جانی نقصان بھی اٹھایا ہے ۔

تاہم اس کے باوجود پاکستان میں انتہاپسند گروپوں کی موجودگی بھی برقرار ہے ۔ اس مسئلے کو ہم پاکستان حکومت کے ساتھ مسلسل اٹھاتے رہے ہیں اور اپنے تحفظات کا اظہار کرتے رہے ہیں ۔

پاکستان نے طالبان، حقانی نیٹ ورک ، القاعدہ اور دیگر گروپوں کے خلاف کارروائی میں ہم سے یقیناً تعاون کیا ہے اور ان گروپوں کے خلاف کافی اقدامات اٹھائے ہیں ۔ تاہم پاکستان کو اس سلسلے میں دبائو برقرار رکھنے کی ضرورت ہے کیونکہ یہ پاکستان کے اپنے سیکورٹی مفادات میں ہے ۔

اس کے لیے ضروری ہے کہ پاکستان دہشت گردی کی نیٹ ورک کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے امریکا کے ساتھ مل کر کام کرے ،امریکا سمجھتا ہے کہ افغانستان میں قیام امن کی کوششوں کو پاکستان کی لازمی حمایت حاصل ہونی چاہئے ۔


:دیگر مضامین
(07.07.2016) وزیراعظم نوازشریف علاج کے بعد ہفتہ 9 جولائی کو وطن واپس پہنچ جائیں گے
(06.07.2016) سابق چیف جسٹس پر عہدے کے غلط استعمال کا الزام
(06.07.2016) کوئٹہ میں سریاب روڈ پر دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے
(05.07.2016) عیدالفطر کے موقع پر بحرین نے 82 پاکستانی قیدیوں کو رہا کردیا
(05.07.2016) مردان میں ریمورٹ کنٹرول بم دھماکا، 11 زخمی
(05.07.2016) سعودی عرب میں عید الفطر چھ جولائی بروز بدھ ہو گی
(04.07.2016) آصف زرداری اور بلاول نے تاحال اثاثے ڈکلیئر نہیں کئے۔ نثار
(04.07.2016) سیکیورٹی خدشات:امام کعبہ کا نیشنل پریس کلب کا دورہ منسوخ
(04.07.2016) امریکی وفدکاشمالی وزیرستان کی صورتحال پر اظہارِ اطمینان
(03.07.2016) عمران خان کی بہن نے مریم نواز سے معافی مانگ لی
(03.07.2016) دہشت گردی کے خلاف کامیابی موثر بارڈر مینجمنٹ سے منسلک
(03.07.2016) پیپلزپارٹی کا حکومت کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان
(02.07.2016) آسٹریلیا میں عام انتخابات کے لئے ووٹنگ شروع ،15 ملین افراد ووٹ دینے کے اہل
(02.07.2016) روس پر یورپی یونین کی اقتصادی پابندیوں میں توسیع
(02.07.2016) ہندوستان بھی جنگی جہاز بنانے میں کامیاب ہو گیا
(01.07.2016) شاہدحامد قتل کیس:ایم کیو ایم قائد و دیگرکے ناقابل ضمانت وارنٹ
(01.07.2016) نادرا کا ملک بھر میں شناختی کارڈز کی از سر نو تصدیق کا عمل شرو ع
(01.07.2016) کویت کے شہر فراوانیا  آگ لگنے سے 9 پاکستانی جاں بحق ہوگئے
(30.06.2016) 'مدرسہ حقانیہ کےخلاف بیان دیا تو زرداری کےراز افشاء کردوں گا'
(30.06.2016)  رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے پاکستان میں عارضی قیام میں مزید 6 ماہ کی توسیع 



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں