کہیں بتول ع کہیں بوتراب ع ہے زینب ع
کمال سیرت ام الکتاب ہے زینب ع
حسین ع اجر ہے مولا کے عزم و ہمت کا
علی ع کے جود و سخا کا ثواب ہے زینب ع
ردا بغیر نہ اس کو پھرا تو گلیوں میں
یزید ! آل نبی ع کا حجاب ہے زینب ع
جواب سیرت مریم ہے اسوہ زہرا ع
حیات سیدہ تیرا جواب ہے زینب ع
خدا کا نصرت شبیر ع کے لیے لوگو
برائے کرب و بلا انتخاب ہے زینب ع
جہاں کو چہرا غاصب دکھا دیا تو نے
کرم یہ حق پہ ترا بے حساب ہے زینب ع
قسم ہے مجھ کو رضائے بتول عذرا ع کی
بلال صبرو رضا کا نصاب ہے زینب ع