برطانیہ کی کنزرویٹو پارٹی کے لیڈر کے عہدے کے ممبران کی سطح پر انتخابات نو ستمبر کو ہونگے اور یہ اعلان جمعرات کی شام ہوا جہاں ہے جہاں پارلیمان کی عمارت میں پارٹی کے ایم پیز نے تھریسا کے حق میں ایک سو ننانوے ووٹ دیئے جبکہ دوسرے نمبر پر اینڈریا لیڈسم رہیں جنکو چوراسی ووٹ ملے
اس سطح کے انتخاب میں مائیکل گوف سب سے کم چھیالیس ووٹ لیکر ریس سے باہر ہو گئے
شروع میں کنزرویٹو پارٹی کے لیڈر کے انتخابات کی دوڑ میں ٹریسا سمیت پانچ امیدوار میدان میں تھے۔ کنزرویٹو پارٹی کی لیڈر نئی برطانوی وزیر اعظم ہوں گی ۔