15.10.2026, 03:42am , جعمرات (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔
امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
 
عالمی خبریں
 

امریکا میں 2سیاہ فام نوجوانوں کی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت کےخلاف ڈیلاس میں مظاہرے کے دوران فائرنگ سےچار پولیس اہلکار ہلاک جب کہ 10 زخمی
09.07.2016, 01:02am , ہفتہ (GMT+1)

امریکا میں 2سیاہ فام نوجوانوں کی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت کےخلاف ڈیلاس میں مظاہرے کے دوران فائرنگ سے3پولیس اہلکار ہلاک جب کہ 10 زخمی ہوگئے۔

اس سال امریکی پولیس کے ہاتھوں مارے گئے سیاہ فام افراد کی تعداد 123 ہو گئی ۔صدر اوباما نے اس واقعے پراظہار تشویش کیا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس میں حکام کا کہنا ہے کہ گذشتہ دو دنوں میں پولیس کے ہاتھوں دو سیاہ فام فراد کی ہلاکت کے خلاف ڈیلاس میں احتجاجی مظاہرے کے دوران تین پولیس اہلکاروں کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے۔

ڈیلاس میں احتجاجی مظاہرے کے دوران دس پولیس اہلکاروں کو فائرنگ کر کے زخمی کیا گیا جن میں تین ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ پولیس مشتبہ افراد کو تلاش کر رہی ہے۔

گذشتہ دو دنوں میں دو سیاہ فام افراد کی پولیس کی جانب سے گولیاں مار کر ہلاک کرنے کے واقعات کے بعد امریکہ بھر میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

دوسری جانب امریکی صدر باراک اوباما کا کہنا ہے کہ تمام امریکیوں کو پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام افراد کی بڑھتی ہوئی ہلاکتوں پر تشویش ہونی چاہیے۔انہوں نے یہ بیان نیٹو کے اجلاس میں شرکت کے لیے پولینڈ پہنچنے پر دیا ہے۔ امریکی صدر نے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے اس تعصبانہ رویے کو جڑ سے اکھاڑنے کا کہا،امریکی صدر باراک اوباما نے مزید کہا کہ امریکہ کو یہ کہنا چاہیے کہ ہم اس کہیں بہتر ہیں اور اس کے اہمیت نسل سے آگے ہے۔

باراک اوباما نے کہا کہ ’یہ صرف سیاہ فاموں کا مسئلہ نہیں اور نہ ہسپانیوں کا مسئلہ۔ یہ ایک امریکی مسئلہ ہے اور ہم سب کو اس کا خیال رکھنا ہوگا۔تمام صحیح سوچ والے افراد کو تشویش ہونی چاہیے۔‘

وائس آف امریکہ کے مطابق 

امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلاس میں فائرنگ سے چار پولیس اہلکار ہلاک اور سات زخمی ہو گئے اور بظاہر انھیں ایک مظاہرے کے دوران دو ماہر نشانہ بازوں کی طرف سے گولیوں کا نشانہ بنایا گیا۔

رواں ہفتے ہی ایک بار پھر دو مختلف علاقوں میں سیاہ فام مردوں کی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت کے خلاف مظاہرے شروع ہوئے تھے اور جمعرات کو دیر گئے ہونے والے ایسے ہی ایک مظاہرے کے دوران پولیس اہلکاروں کے جانی نقصان کا واقعہ پیش آیا۔

پولیس کے سربراہ ڈیوڈ براون نے کیموفلاج لباس میں ملبوس ایک سیاہ فام شخص کی تصویر دکھاتے ہوئے کہا کہ عینی شاہدین نے بتایا کہ یہ شخص فائرنگ میں ملوث ہے۔ ان کے بقول ہو سکتا ہے کہ علاقے میں کوئی بم بھی نصب کیا گیا ہو۔

ڈیلاس پولیس کے مطابق تاحال کوئی مشتبہ شخص گرفتار نہیں ہوا اور واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

فائرنگ کا یہ مہلک واقعہ ایک ایسے وقت پیش آیا جب چند گھنٹے قبل ہی صدر براک اوباما نے قانون نافذ کرنے والوں پر زور دیا تھا کہ وہ اپنے اندر موجود نسلی امتیاز رکھنے والوں کو ہٹا دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم سب کو بحیثیت امریکی رواں ہفتے مینیسوٹا میں ایک سیاہ فام شخص کی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت پر تشویش میں مبتلا ہونا چاہیے۔

یہ بات انھوں نے جمعہ کو وارسا میں نیٹو کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے پولینڈ پہنچنے پر کہی۔ "ہم اس طرح کے بہت سے سانحات دیکھتے آئے ہیں۔"

ان کے بقول اس واقعے نے انھیں مجبور کر دیا کہ وہ ٹی وی پر بیان دیں۔


:دیگر مضامین
(08.07.2016) نیٹو اجلاس: داعش، روسی جارحیت، افغان لڑائی زیرِ غور
(08.07.2016)  امریکی ریاست لوزيانا میں پولیس کی فائرنگ سے سیاہ فام شہری ہلاک
(08.07.2016) برطانوی وزیر اعظم کے عہدے کیلئے تھریسا پہلے نمبر پر
(07.07.2016) ای میل تحقیقات: ’ہیلری کلنٹن پر فرد جرم عائد نہیں ہوگی’
(07.07.2016) ڈھاکہ بم دھماکا،پولیس اہلکار سمیت 4 افراد ہلاک ہو گئے
(07.07.2016) عراقی جنگ درست فیصلہ تھا، ٹونی بلیئر کا اصرار
(06.07.2016) عراق کی جنگ کے متعلق برطانیہ کی سرکاری انکوائری رپورٹ جاری
(06.07.2016) ایران اور حزب اللہ کی جانب سے مدینے میں حملے کی مذمت
(05.07.2016) فرانسیسی خفیہ ایجنسیوں کی تنظیم نو کی جانا چاہیے‘
(05.07.2016) انڈونیشیا: پولیس اسٹیشن پر خودکش حملہ، اہلکار زخمی
(05.07.2016) داعش کے خلاف اواکس جاسوس طیارے استعمال کیے جائیں گے، نیٹو سربراہ
(05.07.2016) بغداد میں دو بم دھماکوں میں ہلاکتوں کی تعداد 167 تک پہنچ گئی ہے اور حکومت نے ملک میں تین روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا ہے۔
(04.07.2016) اماراتی شہری بیرون ملک ’روایتی لباس پہننے سے اجتناب کریں‘
(04.07.2016) جدہ میں امریکی قونصل خانے کے قریب خودکش بمبار ہلاک
(04.07.2016) غزہ پٹی کے لیے ترک امدادی سامان اسرائیلی بندرگاہ پہنچ گیا
(03.07.2016) عراق کے دارالحکومت میں 2 دھماکے، 23 افراد ہلاک
(03.07.2016) بنگلہ دیش کی حکومت نے کہا ہے کہ ڈھاکا میں ریستوران ’ہولی آرٹیزن بیکری‘ پر حملے کے دوران یرغمال بنائے گئے افراد میں سے 22 مارے گئے۔
(03.07.2016) مسجد الحرام میں بھگدڑ کے نتیجے میں 18 معتمرین زخمی
(02.07.2016) ورلڈ ٹریڈ سینٹر حملہ: ’سعودی عرب نفرت پھیلانے کا مجرم‘
(02.07.2016) آسٹریا کی اعلیٰ ترین عدالت نے مئی کے صدارتی انتخابات کے نتائج منسوخ کر دیے



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں