15.10.2026, 04:46am , جعمرات (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک
 
پاکستان/ بھارت
 

عبدالستار ایدھی مرحوم کے دست راست صاحبزادے فیصل ایدھی کا کہنا ہے ملاؤں اور قدامت پسندوں نے ان کے والد کو پریشان کئے رکھا 
12.07.2016, 09:15am , منگل (GMT+1)

صفدر ھمدانی لندن
ایدھی کا سفر آخرت لمحہ با لمحہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


انسانی خدمات کے میدان میں صدیوں یاد رکھے جانے والے عبدالستار ایدھی مرحوم کے دست راست صاحبزادے فیصل ایدھی کا کہنا ہے ملاؤں اور قدامت پسندوں نے ان کے والد کو پریشان کئے رکھا ۔ فیصل ایدھی نے درخواست کی ہے کہ مرحوم ایدھی صاحب کو اب بخش دیا جائے ، " ایدھی صاحب کو اب بخش دیا جائے" کہنے سننے میں تو یہ سادہ سے الفاظ ہیں لیکن اس مختصر سے جملے میں کس قدر کرب دکھ اور بے بسی ہے ۔

 یہ عبدالستار ایدھی کے صاحبزادے فیصل ایدھی سے کوئی پوچھے جو اپنے ہی ملک کے ملاؤں اور قدامت پسند عناصر سے اس قدر نالاں ہیں کہ ان لفظوں کا سہارا لینا پڑا ۔ ان خیالات کا اظہار فیصل ایدھی نے برطانوی نشریاتی ادارے کو ایک انٹرویو کے دوران کیا ۔ فیصل ایدھی نے ملاؤں اور قدامت پسند عناصر نے سرمایہ داروں کے ساتھ مل کر ان کے والد کو ہمیشہ پریشان کیا ۔ فیصل ایدھی کا کہنا تھا ایدھی فاؤنڈیشن کو عطیات کی کمی کا خدشہ ہے ۔

 رمضان المبارک میں ایک منصوبے کے تحت ایدھی صاحب کے انتقال کی افواہیں پھیلائی گئیں تاکہ لوگوں کو عطیات دینے سے روکا جائے ۔ فیصل ایدھی نے حکومت کی طرف سے عبدالستار ایدھی کی نماز جنازہ کو ہائی جیک کرنے کا الزام مسترد کر دیا - 

ممتاز سماجی رہنماء عبدالستار ایدھی کی تعزیت کے لئے ایدھی ہوم میں چوتھے روز بھی سیاسی، سماجی اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی آمد کا سلسلہ جاری رہا۔ گورنر اسٹیٹ بینک اشرف وتھرا نے فیصل ایدھی سے تعزیت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایدھی صاحب کے لئے 16 جولائی کو اسٹیٹ بینک میں مالیاتی اداروں کا تعزیتی اجلاس منعقد ہو گا۔ -

وزیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو اور سنیٹر حاصل بزنجو بھی فیصل ایدھی سے تعزیت کے لئے ایدھی ہوم پہنچے۔ مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ ایدھی صاحب نے اپنے عمل سے بتا دیا کہ لوگوں کی خدمت کے لئے کسی عہدے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ سماجی اور سیاسی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ایدھی صاحب کی زندگی پوری قوم کے لئے مشعل راہ ہے جو انسانیت کا درس دیتی ہے۔ 

..........................
واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے عبدالستار ایدھی کی خدمات کے اعتراف میں انہیں شاندارالفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

ایک بیان میں امریکی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان نیڈ پرانس نے کہا ہے کہ عبدالستار ایدھی ایک عظیم انسان تھے جنہو ں نے لگ بھگ 6دہائیوں تک اپنی اہلیہ کے ساتھ ملکر انسانیت کی بے لوث خدمت کی اور بڑھ چڑھ کر سماجی کاموں میں حصہ لیا، بھوکوں کو کھانا کھلایا، بے گھرا ور بے سہارا افراد کو چھت فراہم کی اور نرسنگ ہومز اور یتیم خانے بنائے، رضاکارانہ طور پر مفت ایمبولینس سروس کا آغاز کیا ، ذاتی طور پر زخمیوں کی مدد کی۔ 

عبدالستار ایدھی کے انتقال پر بلقیس ایدھی،ان کے بچوں اور تمام پاکستانی قوم سے تعزیت کرتے ہوئے ترجمان نے مزید کہا کہ ایدھی صاحب نے رنگ و نسل ، مذہب، قومیت اور طبقاتی فرق سے بالا تر ہو کر انسانیت کی خدت میں اپنی پوری زندگی وقف کر دی جس کی مثال نہیں ملتی
....................
 بابائےخدمت عبدالستارایدھی کا سوئم کراچی کی میمن مسجد میں منعقد کیا گیا، سوئم میں سیاسی ، سماجی شخصیات سمیت مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ۔

میمن مسجد میں عبدالستار ایدھی کا سوئم کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ مسجد کے داخلی راستے پر واک تھرو گیٹ لگایا گیا ہے اور سوئم میں شرکت کرنے والوں کو جامعہ تلاشی کے بعد مسجد میں داخل ہونے دیا جارہا ہے۔

اس موقع پر مسجد کے باہر پولیس اور اندر پولیس اہلکاروں کو بھی تعینات کیا گیا۔ عبدالستارایدھی کے سوئم میں مختلف سیاسی اورسماجی لوگوں شریک ہیں۔ ایم کیوایم کے رہنما فاروق ستار کا کہنا تھاکہ عبدالستار ایدھی شخصیت کا نہیں ادارے کا نام ہےاور وہ پاکستان کی پہچان ہیں۔

پاک سرزمین پارٹی کے رہنما وسیم آفتاب کا کہنا تھاکہ پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا عبدالستار ایدھی کا مشن تھا اور اب یہ ہماری ذمہ داری ہے۔

سینیٹر سعید غنی کا کہنا تھاکہ عبدالستار ایدھی نے بنا تفریق کے لوگوں کی مدد کی اور جتنا مقام انکو ملا شاہد ہی کسی امیر کو ملا ہوگا۔

پی ٹی آئی کے رہنما عارف علوی کاکہنا تھاکہ ایدھی صاحب پاکستان کی شناخت تھے ۔انہوں نے لوگوں کو کفن، کھانا، کپڑا اور آنکھیں بھی دیں۔

عبدالستار ایدھی کے سوئم میں سینیٹر مولا تنویر الحق تھانوی، سفیان یوسف، راشد ربانی، وقار مہدی، قاضی احمد نورانی ، سہیل عابدی ، فاروق ستار، عارف علوی، وسیم آفتاب ، سینیٹر سعید غنی ، ڈاکٹرادیب رضی سمیت دیگر نے شرکت کی

عبدالستار ایدھی کے سوئم میں شرکت کے لیے کراچی سمیت صوبے بھر سے بڑی تعداد میں شہریوں کی آمد کا سلسلہ صبح سویرے ہی شروع ہو گیا تھا۔

سندھ پولیس نے سیکیورٹی کے لیے مسجد اور اس کے اطراف میں 400 کمانڈوز حفاظت کے لیے مامور کیے۔

خواتین کے لیے عبدالستار ایدھی مرحوم کے سوئم پر ان کی رہائش گاہ میٹھادر سینٹر میں انتظام کیا گیا۔

خیال رہے کہ سماجی رہنما عبد الستار ایدھی کا انتقال دو روز قبل سندھ انسٹیٹیوٹ آف نیورولوجی اینڈ ٹرانسپلانیٹیشن (ایس آئی یو ٹی) میں گردوں کے عارضے کے باعث ہوا تھا۔

عبد الستار ایدھی ہی عمر 88 برس تھی جبکہ وہ 1947 میں 19 سال کی عمر میں ہندوستان سے پاکستان ہجرت کرکے آئے تھے، انہوں نے 1951 میں کراچی میں سماجی خدمت کا سلسلہ شروع کیا تھا جو کہ ان کے انتقال تک 65 برس جاری رہا۔
.......................
معروف سماجی کارکن اور ایدھی فاؤنڈیشن کے بانی چیئرمین عبدالستار ایدھی کا سوئم آج اتوار کو ممیمن مسجد کراچی میں ہو گا
..................

مولانا ایدھی کا جسد خاکی ایدھی ہوم میٹھادر سے ملٹری گن کیرج وہیکل کے ذریعے آخری آرام تک لے جایا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ وہی تاریخی گاڑی ہے جس میں قائد اعظم، اور ضیاءالحق کی میتوں کو جنازہ گاہ تک پہنچایا گیا۔ اس دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے،جبکہ فضائی نگرانی کا اہتمام بھی کیا گیا۔ عبدالستار ایدھی کو سرکاری اعزاز کے ساتھ کراچی کے ایدھی ولیج میں سپرد کردیا گیا، فیصل ایدھی نے اپنے عظیم والد کو انہی کی تیار کردہ لحد میں اُتارا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چار بجکر بیس منٹ پر دعا ہوئی اور اسکے بعد قبر پر مسلح افواج اور حکومت کی طرف سے پھولوں کی چادریں چڑھائی گئیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تدفین پر انیس توپوں کی سلامی دی گئی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان کے مقامی وقت کے مطابق سوا چار بجے قبر کو مٹی سے ڈھک دیا گیا اور یوں ایک دفن ہونے والا شخص ابد تک کے لیئے زندہ ہو گیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میت کو قبر میں خود بیٹے نے اتارا اور میت کو آخری غسل بھی بیٹے نے ہی دیا تھا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گاڑی سے میت نکالی گئی تو بیٹے فیصل نے کندھا دیا تابوت کو
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میت ڈیڈھ گھنٹے میں نیشنل اسٹیڈیم سے ایدھی ویلج ڈیڈھ گھنٹے میں پہنچی
...................
معروف سماجی کارکن اور ایدھی فاؤنڈیشن کے بانی چیئرمین عبدالستار ایدھی کی نماز جنازہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ادا ہو گئی ہے اور اب انکی میت آخری آرام گاہ کی طرف لے جائی جا رہی ہے۔یہاں انکی قبر پچیس سال پہلے انہوں نے خود اپنے ہاتھوں سے تیار کی تھی

 انکی نماز جنازہ میں عام لوگوں کے علاوہ ملک کی اعلی شخصیات بھی موجود تھے جن میں پاک فوج کے تینوں سربراہ کے علاوہ صدر پاکستان ، گورنر سندھ ،پنجاب اور سندھ کے وزرائے اعلی بھی شامل تھے۔ نماز جنازہ مولانا احمد خان نیازی پڑھا رہے تھے اور انکی تدفین پورے سرکاری اعزاز سے کی جائے گی. 

اس اسٹیڈیم میں پنتیس ہزار افراد کی جگہ ہے جو باکل مکمل طور پر بھرا ہوا ہے، اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیئے گئے 

عظیم سماجی کارکن عبدالستارایدھی کا جسد خاکی ایدھی ہوم میٹھادر سے لیاری ایکسپریس وے پر مخالف سمت میں نیشنل اسٹیڈیم لایا گیا ۔ پاک بحریہ نے عبدالستار ایدھی کی میت کو میٹھادر سے نیشنل اسٹیڈیم لانے کیلئے اسکواڈ فراہم کیا۔ نماز جنازہ کے بعد میت کوپاک بحریہ کا دستہ ایدھی ولیج سہراب گوٹھ لیکر جارہا ہے۔نماز جنازہ کے بعد ٹریفک پولیس روٹ کے مطابق کارساز، شارع فیصل، اسٹار گیٹ ، ائیرپورٹ، ماڈل کالونی، ٹینک چوک، جناح ایونیو، سے سپرہائی وے سے ایدھی ولیج لے رہی ہے جہاں ان کی تدفین کی جائے گی۔ رینجرز نے ایدھی ولیج کی سیکیورٹی سنبھال لی ہے۔

ایدھی صاحب کوانہی کے کپڑوں میں ایدھی ولیج میں خود ان کے ہاتھوں سے کھودی ہوئی قبر میں اتارا جائےگا ، وصیت کے عین مطابق آنکھیں بھی عطیہ کردی گئیں ، ایدھی نے خیرات کی ایک بھی پائی خود پرحرام سمجھی ،بیرون ملک علاج کی پیش کش مستردکردی، سرکاری اسپتال میں علاج ہی کو ترجیح دی۔ 

ایدھی کی خدمات اورانسان دوستی سرحدی حدود سے آزاد تھی ، یورپ ہو یا امریکا ،ایشیا ہو یا افریقہ جہاں جہاں کوئی آفت،کوئی مصیبت آئی ،دکھی انسانوں کو مدد کی ضرورت پڑی،ایدھی کی ریسکیوٹیموں نے انسانیت کی خدمت کی ،گیتا کو بھارت واپس پہنچایا تو سپر اسٹار سلمان خان بھی ایدھی فاونڈیشن کی تعریف کیے بنا نہ رہ سکے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
معروف سماجی کارکن اور ایدھی فاؤنڈیشن کے بانی چیئرمین عبدالستار ایدھی سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن (ایس آئی یو ٹی) میں
 طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔

عبدالستار ایدھی کو گزشتہ روز معمول کے ڈائیلاسز کے لئے ایس آئی یو ٹی منتقل کیا گیا تھا جبکہ وہ گزشتہ کئی دنوں سے شدید علا لت کے باعث اسپتال میں داخل تھے۔

عبدالستار ایدھی کے صاحبزادے فیصل ایدھی نے میڈیا کو خبر سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ایدھی اب دنیا میں نہیں رہے اور ان کی نماز جنازہ ہفتے کو بعد نماز ظہر نیشنل اسٹیڈیم  میں ادا کی جائے گی اور تدفین ایدھی قبرستان میں ہوگی اور انیس توپوں کی سلامی دی جائے گی۔

فیصل ایدھی کا کہنا تھا کہ عبدالستار ایدھی نے 25 سال قبل ایدھی ویلیج میں اپنی قبر تیار کی تھی اور ان کی تدفین وہی پر ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ ایدھی نے اپنی آنکھیں عطیہ کردیں۔

قبل ازیں ایس آئی یو ٹی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ عبدالستار ایدھی 10 سال سے ایس آئی یو ٹی میں علاج کرارہے ہیں جبکہ 2013 سے ان کا ڈائیلاسز بھی یہی ہورہا تھا۔

پاکستان کے مشہور سماجی کارکن اور ایدھی فاؤنڈیشن کے چیئرمین عبدالستار ایدھی کو طبیعت مزید خراب ہونے پرسندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن (ایس آئی یو ٹی) کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا تھا۔

عبدالستار ایدھی کی بیگم بلقیس ایدھی اور ان کے صاحبزادے فیصل ایدھی نے پریس کانفرنس میں ان کی صحت کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ایدھی کودوپہر سے سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا جس کے باعث انھیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا۔

وزیراعظم میاں نواز شریف سمیت اہم شخصیات کی جانب سے عبدالستار ایدھی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

ایدھی کا سماجی خدمت کا سفر
عبالستار ایدھی، برطانیہ کے زیرِ انتظام ہندوستان کے علاقے گجرات میں ایک مسلمان تاجر کے گھر پیدا ہوئے اور پھر 1947 میں وہ ہجرت کرکے پاکستان آگئے۔

انہوں نے 1951 میں خدمتِ خلق کا فیصلہ کیا اور شہرِ قائد کے قلب میں نہایت پُرامید ہو کر اپنا کلینک کھولا۔

اپنی سوانح حیات 'اے میرر ٹو دی بلائنڈ' میں ایدھی صاحب نے لکھا ہے کہ 'معاشرے کی خدمت میری صلاحیت تھی، جسے مجھے سامنے لانا تھا۔'

گزشتہ سالوں میں ایدھی اور ان کی ٹیم نے میٹرنٹی وارڈز، مردہ خانے، یتیم خانے، شیلٹر ہومز اور اولڈ ہومز بھی بنائے، جس کا مقصد ان لوگوں کی مدد کرنا تھا جو اپنی مدد آپ نہیں کرسکتے۔

اس ادارے کا نمایاں شعبہ اس کی 1500 ایمبولینس ہیں جو ملک میں دہشت گردی کے حملوں کے دوران بھی غیر معمولی طریقے سے اپنا کام کرتی نظر آتی ہیں۔

1.5 بلین روپے کا سالانہ بجٹ، جن میں سے بڑا حصہ پاکستان کے متوسط طبقہ کی جانب سے دی گئی امداد پر مشتمل ہوتا ہے، مسلسل بڑھ رہا ہے۔

ایدھی 2013ء سے گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے ، انہیں کئی عارضے لاحق تھے، شوگر اور ہائی بلڈ پریشر کے باعث ان کے گردوں نے کام کرنا چھوڑ دیا تھااور وہ ڈائلیسز کرا رہے تھے۔

پریس کانفرنس میں بلقیس ایدھی اور فیصل ایدھی آبدیدہ ہوگئے اور انہوں نے پوری قوم سے ان کی صحت یابی کیلئے دعا کرنے کی اپیل کی تھی۔

:دیگر مضامین
(12.07.2016) بھارت مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشتگردی کررہا ہے، سیکرٹری خارجہ
(12.07.2016) ابرار پر گولیاں چلانیوالوں کا تعلق راجہ عمر خطاب سے ہونے کا انکشاف
(11.07.2016) وطن واپسی کے بعد وزیراعظم کو ملکی معاملات پر بریفنگ
(11.07.2016) پاکستان نے کشمیری حریت پسند اور حزب المجاہدین کے کمانڈر برہان مظفر وانی کی ہندستانی فوج کے ہاتھوں ’ماورائے عدالت قتل‘ کی شدید مذمت کی ہے۔
(11.07.2016) بارکھان و گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے۔ عوام میں خوف
(10.07.2016) بٹگرام: طالبان کا کمانڈر پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گیا
(10.07.2016) عمران خان کا کہنا ہے کہ نواز شریف خود کو بادشاہ سمجھتے ہیں
(09.07.2016) صدرممنون کاعبدالستارایدھی کےانتقال پراظہارتعزیت
(08.07.2016) کراچی  کےعلاقے منگھوپیر میں پولیس مقابلے کے دوران دو دہشت گرد مارے گئے۔
(08.07.2016) عمران خان کا20 جولائی کے بعد حکومت کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان
(07.07.2016) خورشیدشاہ نے کہا ہے کہ پاناما لیکس کا معاملہ وزیراعظم کے ہاتھ میں ہے
(07.07.2016) جیلوں میں کوئی بے گناہ قیدی برداشت نہیں کیا جائے گا: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ
(07.07.2016) دریائے نیل میں ڈوبنے والی کشتی کے چھ افراد کو بچالیا گیا،دفتر خارجہ
(07.07.2016) پاکستان کےمختلف علاقوں میں عید الفطر بدھ کومنائی گئی۔ بھارت اور بنگلہ دیش میں عید آج  جمعرات کو ہو گی
(06.07.2016) مسلح افواج کے سربراہان کی صدر مملکت ممنون حسین سے ملاقات
(06.07.2016) امجد صابری،اویس شاہ کیس کےبارےمیں کچھ دنوں میں اہم اعلان کروں گا،آئی جی سندھ
(05.07.2016) بلاول میدان میں آ گئے، مخالفین کی نیندیں حرام ہو رہی ہیں، چانڈیو
(05.07.2016) کراچی کی بوہری برادی آج عید الفطر منارہی ہے
(05.07.2016) چیف جسٹس آف پاکستان کا مردم شماری نہ کرانے پر ازخود نوٹس
(04.07.2016) نوازشریف،آصف زرداری عید لندن میں منائیں گے



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں