صدرمملکت ممنون حسین نے عبدالستارایدھی کےانتقال پربیگم بلقیس ایدھی اورفیصل ایدھی سےاظہارتعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عبدالستارایدھی کی خدمات ہمیشہ یادرکھی جائیں گی۔
صدرممنون حسین نے کہا کہ اللہ تعالیٰ عبدالستار ایدھی کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر عطا فرمائے،انہوں نے خدمت خلق کےشعبے میں ناقابل فراموش کردار ادا کیا۔
آرمی چیف جنرل راحیل شریف نےعبدالستارایدھی کےانتقال پراظہارافسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج قوم ایک عظیم انسان سےمحروم ہوگئی۔
انہوں نے کہا ہے کہ عبدالستارایدھی حقیقی انسانی ہمدری رکھنےوالی شخصیت تھے،اللہ تعالیٰ عبدالستارایدھی کو اپنی جواررحمت میں جگہ دے اور ان کے اہل خانہ کو صبر عطا کرے۔
آرمی چیف کا یہ بھی کہناتھا کہ ملک عظیم انسان دوست ہستی سےمحروم ہوگیا،عبدالستارایدھی حقیقی انسانی ہمدردی رکھنےوالی شخصیت تھے