ومبلڈن ٹینس 2016ء کا ویمن ٹائٹل امریکا کی سیرینا ولیمز کے نام رہا، اُنہوں نے فائنل میں اینجلک کربر کو ہرا کر اعزاز برقرار رکھا۔
لندن میں جاری ایونٹ کے ویمن سنگلز کے فائنل میں سیرینا ولیمز اور جرمنی کی اینجلک کربر مدمقابل تھیں،پہلے سیٹ میں دونوں پلیئرز کے درمیان سخت مقابلہ ہوا، اس میں سیرینا ولیمز نے سات پانچ سے فتح سمیٹی۔
دوسرا سیٹ یک طرفہ رہا جس میں جرمن کھلاڑی سیرینا کی تیز سروس اور عمدہ اسٹروکس کا مقابلہ نہیں کرسکیں، یہ سیٹ چھ تین سے سیرینا نے اپنے نام کیا۔
اس ایونٹ میں ساتویں بار کامیابی کے ساتھ سیرینا نے نہ صرف اعزاز برقرار رکھا بلکہ سابق کھلاڑی اسٹیفی گراف کا 22گرینڈ سلم ٹائٹل جیتنے کا ریکارڈ بھی برابر کردیا۔