16.10.2026, 05:35am , جمہ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔
امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
 
عالمی خبریں
 

برطانیہ کے سابق نائب وزیراعظم جان پریسکوٹ نے کہا ہے کہ ان کا ملک عراق پر حملہ کر کے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کا مرتکب ہوا۔
10.07.2016, 09:11am , اتوار (GMT+1)

برطانیہ کے سابق نائب وزیراعظم جان پریسکوٹ نے کہا ہے کہ ان کا ملک 2003ء میں عراق پر حملہ کر کے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کا مرتکب ہوا۔

پریسکوٹ دوہزار تین میں اس جنگ کے وقت نائب وزیراعظم تھے۔عراق کی جنگ میں برطانیہ کے کردار اور اس کی توجیہہ سے سات سالہ تحقیقاتی رپورٹ گزشتہ بدھ کو جاری کی گئی تھی۔اس میں کہا گیا کہ اُس وقت کے برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر نے جنگ سے آٹھ ماہ قبل ہی امریکی صدر جارج ڈبلیو بش سے کہا تھا کہ "کچھ بھی ہو میں آپ کے ساتھ ہوں،" اور بالآخر ایسے وقت میں جب امن کے حصول کی تمام کوششیں پوری نہیں ہوئی تھیں 45000 برطانوی فوجیوں کو جنگ میں بھیج دیا گیا۔

پریسکوٹ نے اتوار کو برطانوی اخبار "مرر" میں لکھے گئے اپنے ایک مضمون میں کہا کہ جنگ کے جائز ہونے سے متعلق ان کے خیالات بدل گئے ہیں۔ انھوں نے بلیئر کو یہ کہہ کر تنقید کا نشانہ بنایا کہ وہ اپنے وزیروں کو اس جنگ کی قانونی حیثیت پر بات کرنے سے منع کرتے رہے۔

"2004ء میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کوفی عننان نے کہا تھا کہ عراق میں حکومت کی تبدیلی اس جنگ کا اہم مقصد ہے تو یہ غیر قانونی ہے۔ انتہائی غم و غصے کے ساتھ میں اب سمجھتا ہوں کہ وہ (عننان) درست تھے۔"

پریسکوٹ نے مزید لکھا کہ انھیں جنگ میں جانے کے فیصلے اور اس کے بھیانک نتائج کے ساتھ اپنی باقی زندگی گزارنا ہوگی۔

بہت سے برطانوی چاہتے ہیں کہ بلیئر اس فوجی کارروائی کے فیصلے پر فوجداری مقدمے کا سامنا کریں کہ اس کی وجہ سے 179 برطانوی فوجی اور پھر بعد کے چھ سالوں میں ڈیڑھ لاکھ عراقی شہری مارے گئے۔

پریسکوٹ نے کہا کہ "اٹارنی جنرل لارڈ گولڈاسمتھ کابینہ میں آئے اور زبانی یہ اعلان کیا کہ (جنگ میں جانا) قانونی ہے، لیکن انھوں نے اس کی کوئی دستاویز فراہم نہیں کی۔"

پریسکوٹ نے بلیئر کے ناقد اور جنگ مخالف لیبر پارٹی کے رہنما جرمی کوربن کی طرف سے اس جنگ میں ہلاک و زخمی ہونے والوں سے معذرت کی حمایت کی۔

:دیگر مضامین
(10.07.2016) بھارت کے زیرانتظام کشمیر میں سات مظاہرین ہلاک
(09.07.2016) امریکا: رواں برس پولیس کے ہاتھوں 123سیاہ فام افراد ہلاک
(09.07.2016) امریکا میں 2سیاہ فام نوجوانوں کی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت کےخلاف ڈیلاس میں مظاہرے کے دوران فائرنگ سےچار پولیس اہلکار ہلاک جب کہ 10 زخمی
(08.07.2016) نیٹو اجلاس: داعش، روسی جارحیت، افغان لڑائی زیرِ غور
(08.07.2016)  امریکی ریاست لوزيانا میں پولیس کی فائرنگ سے سیاہ فام شہری ہلاک
(08.07.2016) برطانوی وزیر اعظم کے عہدے کیلئے تھریسا پہلے نمبر پر
(07.07.2016) ای میل تحقیقات: ’ہیلری کلنٹن پر فرد جرم عائد نہیں ہوگی’
(07.07.2016) ڈھاکہ بم دھماکا،پولیس اہلکار سمیت 4 افراد ہلاک ہو گئے
(07.07.2016) عراقی جنگ درست فیصلہ تھا، ٹونی بلیئر کا اصرار
(06.07.2016) عراق کی جنگ کے متعلق برطانیہ کی سرکاری انکوائری رپورٹ جاری
(06.07.2016) ایران اور حزب اللہ کی جانب سے مدینے میں حملے کی مذمت
(05.07.2016) فرانسیسی خفیہ ایجنسیوں کی تنظیم نو کی جانا چاہیے‘
(05.07.2016) انڈونیشیا: پولیس اسٹیشن پر خودکش حملہ، اہلکار زخمی
(05.07.2016) داعش کے خلاف اواکس جاسوس طیارے استعمال کیے جائیں گے، نیٹو سربراہ
(05.07.2016) بغداد میں دو بم دھماکوں میں ہلاکتوں کی تعداد 167 تک پہنچ گئی ہے اور حکومت نے ملک میں تین روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا ہے۔
(04.07.2016) اماراتی شہری بیرون ملک ’روایتی لباس پہننے سے اجتناب کریں‘
(04.07.2016) جدہ میں امریکی قونصل خانے کے قریب خودکش بمبار ہلاک
(04.07.2016) غزہ پٹی کے لیے ترک امدادی سامان اسرائیلی بندرگاہ پہنچ گیا
(03.07.2016) عراق کے دارالحکومت میں 2 دھماکے، 23 افراد ہلاک
(03.07.2016) بنگلہ دیش کی حکومت نے کہا ہے کہ ڈھاکا میں ریستوران ’ہولی آرٹیزن بیکری‘ پر حملے کے دوران یرغمال بنائے گئے افراد میں سے 22 مارے گئے۔



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں