یوں تو آپ نے سردیوں کی سوغات یعنی مونگ پھلی کھانے کے شوقین اکثر افراد دیکھے ہوں گے، لیکن مونگ پھلی کو فن پاروں کی شکل میں شاید ہی کبھی دیکھا ہو۔
امریکا سے تعلق رکھنے والے
Steve Casino
نامی فنکارکو ہی دیکھ لیں جس نے مونگ پھلی پر خوبصورت تصاویر تخلیق کر کے اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کاشاندار مظاہرہ کیا۔
اسٹیو نے مونگ پھلی پر نہ صرف مارلن منرو جیسے نامور شخصیات بلکہ اینی میٹڈ فلموں کے کرداروں، مشہور امریکی ڈرامہ سیریزگیم آف تھرونز کے کرداروں سمیت کئی طرح کے منفرد فن پارے تخلیق کئے ہیں جنہیں دیکھنے والے تعرین کئے بنا رہ نہیں پاتے