یورو کپ کا فائنل پرتگال نے فرانس کو 1-0سے ہرا کر جیت لیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان مقررہ وقت میں فیصلہ 0-0 سے برابر رہا جس کے بعد نصف گھنٹے کا اضافی وقت دیا گیا۔
اضافی وقت کے پہلے ہاف میں بھی کوئی ٹیم گول نہیں کرسکی ہے۔ تاہم اضافی وقت کے دوسرے ہاف میں پرتگال نے فرانس کے خلاف پہلا گول اسکور کیا، جو کہ فیصلہ کن گول ثابت ہوا۔یہ گول ایڈر نے کیاجو کہ رونالڈو کے زخمی ہونے کے بعد آئے تھے۔
کھیل کے پہلے ہاف میںپرتگال کے سب سے اہم کھلاڑی اور امیدوں کے تارے زخمی ہوگئے تھے جو اسٹریچر پر میدان سے باہر چلے گئے تھے۔
پرتگال یورو کپ فٹ بال کا چیمپئن بن گیا ہے جبکہ ماہرین نے آج کے مقابلے میں فرانس کو فیورٹ قرار دیا تھا ۔تاہم پرعزم پرتگال بھی آج تاریخ کو تبدیل کرنے کے لئے میدان میں اتارا تھا