15.10.2026, 07:40am , جعمرات (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک
 
پاکستان/ بھارت
 

وطن واپسی کے بعد وزیراعظم کو ملکی معاملات پر بریفنگ
11.07.2016, 07:40am , سوموار (GMT+1)

وزیراعظم نوازشریف نے لندن سے وطن واپسی کے ایک بعد رائیونڈ میں قریبی ساتھیوں سے ملاقات کی، جہاں انھیں ملکی سیکیورٹی اور معاشی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

خیال رہے کہ وزیراعظم برطانیہ میں اوپن ہارٹ سرجری کرواکر صحتیاب ہونے کے بعد ہفتے کو پی آئی اے کے خصوصی طیارے سے وطن پہنچے۔

حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ذرائع نے ڈان کو بتایا کہ اس حوالے سے کسی قسم کا سرکاری اعلامیہ جاری نہیں کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم نے اپنے قریبی ساتھیوں سے غیر رسمی ملاقات کی تھی تاکہ وہ طویل عرصے ملک سے دور رہنے کے باعث ملکی انتظامی معاملات سے فوری آگاہ ہوسکیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم اپنے سیاسی دشمنوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ کامیاب آپریشن کے بعد وزیراعظم کے برطانیہ میں قیام کے دوران ان کی مشاورت سے اہم ملکی انتظامی امور چلائے جارہے تھے اور انہیں تمام معاملات کے بارے میں فوری پر آگاہ کیا جاتا تھا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم نے لندن میں ہی قومی مفادات کونسل اور بجٹ اجلاس کی صدارت کی تھی جبکہ انھیں پامانا لیکس پر اپوزیشن جماعتوں کے اختلافات اور الیکشن کمیشن کے نئے اراکین کی نامزدگی سمیت دیگر معاملات کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی تھی۔

وزیر داخلہ چوہدری نثار نے وزیر اعظم کو ملکی سیکیورٹی کی صورتحال خاص طور پر ضرب عضب، کراچی آپریشن، ملک میں افغان شہریوں کے غیر قانونی قیام اور نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کی جانب سے قومی شناختی کارڈ کی تصدیق کے آغاز کے حوالے سے بریفنگ دی۔

چوہدری نثار اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے وزیراعظم نواز شریف کو آزاد کشمر میں انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکمت عملی اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور دیگر مخالف سیاسی جماعتوں کے عید کے بعد احتجاج کے منصوبوں کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات کے بارے میں بھی بتایا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے وزیراعظم کو آزاد جموں و کشمیر انتخابات کے لیے کیے جانے والے اقدامات کے مختلف پہلوؤں سے آگاہ کیا تاکہ مخالف سیاسی جماعتوں کو ایک واضح پیغام مل سکے کہ ’میاں صاحب کی فعال انداز میں واپسی ہوئی ہے۔‘

ملاقات میں آزاد جموں کمشیر میں مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے درمیان ہونے والے تصادم اور ہندوستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسز اور مظاہرین میں جھڑپوں کے دوران کشمیریوں کی ہلاکت کے واقعات کے حوالے سے حتمی فیصلے کرنے کے لیے بھی مزید غور کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

:دیگر مضامین
(11.07.2016) پاکستان نے کشمیری حریت پسند اور حزب المجاہدین کے کمانڈر برہان مظفر وانی کی ہندستانی فوج کے ہاتھوں ’ماورائے عدالت قتل‘ کی شدید مذمت کی ہے۔
(11.07.2016) بارکھان و گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے۔ عوام میں خوف
(10.07.2016) بٹگرام: طالبان کا کمانڈر پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گیا
(10.07.2016) عمران خان کا کہنا ہے کہ نواز شریف خود کو بادشاہ سمجھتے ہیں
(09.07.2016) صدرممنون کاعبدالستارایدھی کےانتقال پراظہارتعزیت
(08.07.2016) کراچی  کےعلاقے منگھوپیر میں پولیس مقابلے کے دوران دو دہشت گرد مارے گئے۔
(08.07.2016) عمران خان کا20 جولائی کے بعد حکومت کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان
(07.07.2016) خورشیدشاہ نے کہا ہے کہ پاناما لیکس کا معاملہ وزیراعظم کے ہاتھ میں ہے
(07.07.2016) جیلوں میں کوئی بے گناہ قیدی برداشت نہیں کیا جائے گا: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ
(07.07.2016) دریائے نیل میں ڈوبنے والی کشتی کے چھ افراد کو بچالیا گیا،دفتر خارجہ
(07.07.2016) پاکستان کےمختلف علاقوں میں عید الفطر بدھ کومنائی گئی۔ بھارت اور بنگلہ دیش میں عید آج  جمعرات کو ہو گی
(06.07.2016) مسلح افواج کے سربراہان کی صدر مملکت ممنون حسین سے ملاقات
(06.07.2016) امجد صابری،اویس شاہ کیس کےبارےمیں کچھ دنوں میں اہم اعلان کروں گا،آئی جی سندھ
(05.07.2016) بلاول میدان میں آ گئے، مخالفین کی نیندیں حرام ہو رہی ہیں، چانڈیو
(05.07.2016) کراچی کی بوہری برادی آج عید الفطر منارہی ہے
(05.07.2016) چیف جسٹس آف پاکستان کا مردم شماری نہ کرانے پر ازخود نوٹس
(04.07.2016) نوازشریف،آصف زرداری عید لندن میں منائیں گے
(04.07.2016) ڈرون حملوں پر 'چین اور او آئی سی، پاکستانی موقف کے حامی'
(03.07.2016) چترال کےعلاقے ارسون میں ایک ہی دن کی طوفانی بارش نے تباہی مچا دی
(03.07.2016) آرمی چیف سے امریکی سینیٹرجان مکین اور ان کےوفد کی ملاقات



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں