16.10.2026, 07:41am , جمہ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔
امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
 
عالمی خبریں
 

پاکستان دوست یا دشمن؟ امریکی قانون سازوں کا سوال
11.07.2016, 07:45am , سوموار (GMT+1)

امریکا کے سینئر قانون سازوں اور ان کے گواہوں نے کیپٹل ہل میں جمع ہوکر پاکستان سے ایک مرتبہ پھر سوال کیا کہ وہ امریکا کا دوست ہے یا دشمن۔

امریکی ایوان نمائندگان کی دہشت گردی، جوہری عدم پھیلاؤ، تجارت اور ایشاء پیسفک سے متعلق ذیلی کمیٹیوں نے مشترکہ طور پر اس سماعت میں شرکت کی، جس کا مقصد اس بات کا تعین کرنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ کس طرح ڈیل کرنا ہے، جو امریکا کا ایک پرانا اتحادی ہے لیکن اب کانگریس کے بہت سے اراکین کو اس پر اعتماد نہیں رہا۔

سماعت میں ایک ذیلی کمیٹی کے چیئرمین ری پبلکنز کے ٹیڈ پو بھی شریک تھے، جنھوں نے پاکستان کے حوالے سے اپنی ناگواری چھپانے کی کبھی کوشش نہیں کی۔

ٹیڈ پو نے اس موقع پر کہا کہ اس سماعت کا مقصد اراکین کو اس حوالے سے موقع فراہم کرنا ہے کہ وہ پاکستان کے دہشت گرد گروپوں سے دیرینہ تعلقات کے بارے میں مزید جانیں اورانھیں امریکا اور اسلام آباد کی خارجہ پالیسی کی ترجیحات کے بارے میں زیادہ سے زیادہ جاننے کا موقع ملے۔

افغانستان اور اقوام متحدہ میں امریکا کے سابق سفیر زالمے خالد زاد اُن 3 گواہوں میں شامل تھے جن سے کہا گیا کہ وہ قانون سازوں کو پاکستان اوراس کی پالیسیوں کے بارے میں وضاحت سے بتائیں۔

دہگر 2 گواہان میں لانگ وار جرنل کے سینئر ایڈیٹر بل روگیو اور امیریکن یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر ٹریشیا بیکن شامل تھے۔

واضح رہے کہ اپنے حالیہ بیان میں خالد زاد نے امریکا پر زور دیا تھا کہ وہ پاکستان کے خلاف مکمل تنہائی کی پالیسی اپنائے اور اسے 'دوسرے شمالی کوریا ' میں تبدیل کردے تاکہ اسلام آباد، افغانستان میں تعاون کرنے پر مجبور ہوجائے۔

ایشیا اینڈ پیسفک کمیٹی کے سربراہ کانگریس مین میٹ سالمن کا کہنا تھا کہ 9/11 کے بعد سے امریکا پاکستان پر اربوں ڈالرز خرچ کر چکا ہے اور 15 سال بعد بھی پاکستان کی فوج اورانٹیلی جنس ایجنسیاں دہشت گرد گروپوں سے رابطے میں ہیں اور خطے میں استحکام کے لیے نہایت معمولی کوشش کی گئی۔

انھوں نے کہا کہ ہمیں امریکی مقاصد، امیدوں اور خطے کو دی جانے والی امداد کا قریبی جائزہ لینا چاہیے۔

ساتھ ہی ان کا کہنا تھا، 'اس سماعت میں ہم پاکستان سے متعلق اوباما انتظامیہ کی ناکام پالیسی پر تبادلہ خیال کے ساتھ ساتھ مستقبل کے لیے بہترین طریقے پر بھی بحث کریں گے

:دیگر مضامین
(11.07.2016) بنگلہ دیش میں ذاکر نائیک کے 'پیس ٹی وی' پر پابندی
(10.07.2016) اِس اہم موڑ پر یورپ کو اتحاد کی ضرورت ہے: اوباما
(10.07.2016) برطانیہ کے سابق نائب وزیراعظم جان پریسکوٹ نے کہا ہے کہ ان کا ملک عراق پر حملہ کر کے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کا مرتکب ہوا۔
(10.07.2016) بھارت کے زیرانتظام کشمیر میں سات مظاہرین ہلاک
(09.07.2016) امریکا: رواں برس پولیس کے ہاتھوں 123سیاہ فام افراد ہلاک
(09.07.2016) امریکا میں 2سیاہ فام نوجوانوں کی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت کےخلاف ڈیلاس میں مظاہرے کے دوران فائرنگ سےچار پولیس اہلکار ہلاک جب کہ 10 زخمی
(08.07.2016) نیٹو اجلاس: داعش، روسی جارحیت، افغان لڑائی زیرِ غور
(08.07.2016)  امریکی ریاست لوزيانا میں پولیس کی فائرنگ سے سیاہ فام شہری ہلاک
(08.07.2016) برطانوی وزیر اعظم کے عہدے کیلئے تھریسا پہلے نمبر پر
(07.07.2016) ای میل تحقیقات: ’ہیلری کلنٹن پر فرد جرم عائد نہیں ہوگی’
(07.07.2016) ڈھاکہ بم دھماکا،پولیس اہلکار سمیت 4 افراد ہلاک ہو گئے
(07.07.2016) عراقی جنگ درست فیصلہ تھا، ٹونی بلیئر کا اصرار
(06.07.2016) عراق کی جنگ کے متعلق برطانیہ کی سرکاری انکوائری رپورٹ جاری
(06.07.2016) ایران اور حزب اللہ کی جانب سے مدینے میں حملے کی مذمت
(05.07.2016) فرانسیسی خفیہ ایجنسیوں کی تنظیم نو کی جانا چاہیے‘
(05.07.2016) انڈونیشیا: پولیس اسٹیشن پر خودکش حملہ، اہلکار زخمی
(05.07.2016) داعش کے خلاف اواکس جاسوس طیارے استعمال کیے جائیں گے، نیٹو سربراہ
(05.07.2016) بغداد میں دو بم دھماکوں میں ہلاکتوں کی تعداد 167 تک پہنچ گئی ہے اور حکومت نے ملک میں تین روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا ہے۔
(04.07.2016) اماراتی شہری بیرون ملک ’روایتی لباس پہننے سے اجتناب کریں‘
(04.07.2016) جدہ میں امریکی قونصل خانے کے قریب خودکش بمبار ہلاک



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں