یورو کپ چیمپئن پرتگال ٹیم وطن پہنچ گئی ۔ لسبن کی سڑکوں پر ہزاروں مداحوں نے ٹیم کا استقبال کیا ۔
یورو کپ کے فائنل میں فرانس کے خلاف ایک صفر سے کامیابی حاصل کرنے کے بعد پرتگال کی ٹیم وطن پہنچی تو اس کاشاندار استقبال کیا گیا ۔ لسبن میں ہزاروں فینز نے پرتگال ٹیم کو خوش آمدید کہا ۔
ڈبل ڈیکر بس کی چھت پر پرتگال ٹیم کے کپتان کرسچیانو رونالڈو کوچ فرننڈو سنیٹوس اور فائنل کے کے ہیرو ایڈر بھی شامل تھے۔ پرتگال کے کوچ فرننڈو سینٹوس کا کہنا تھا کہ یہ پرتگال کے لئے بہت بڑی فتح ہے ۔ٹیم کے ہر کھلاڑی نے کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے پورے ٹورنامنٹ میں بہترین کھیل پیش کیا ۔
اس سے قبل پرتگال کے صدر مارسیلو روبیلو ڈی سوزا نے ٹیم کو یورو کپ جیتنے پر خراج تحسین پیش کیا