امریکی وزیر دفاع ایشٹن کارٹر افغانستان کے ایک غیر اعلانیہ دورے پر کابل پہنچ گئے ہیں۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق وہ اپنے اس دورے کے دوران سینیئر امریکی فوجی کمانڈرز کے علاوہ افغان صدر اشرف غنی اور چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ سے بھی ملیں گے۔
ایشٹن کارٹر یہ دورہ ایک ایسے وقت پر کر رہے ہیں، جب ابھی چند روز قبل ہی امریکی صدر باراک اوباما نے افغانستان میں تعینات امریکی فوجیوں کے انخلاء کی رفتار میں کمی کا اعلان کیا تھا۔