چھ سال دو ماہ اقتدار میں رہنے کے بعد برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے آج دوپہر بارہ بجے پارلیمان میں اپنی آخری مصروفیات وزیراعظم کے طور پر گزاریں اور سوالات کے جواب دیئے جسکے بعد اراکین پارلیمان نے تالیاں بجا کر انکی تحسین کی
اب برطانوی وقت کے مطابق شام پانچ بجے کیمرون ملکہ برطانیہ کو اپنا استعفی پیش کریں گے جسکے فوری بعد نئی یعنی تیرھویں وزیراعظم اور تاریخ کی دوسری خاتون وزیراعظم تھریسا مے ملکہ سے ملاقات کر کے اپنا دور حکومت شروع کریں گی اس طرح انتقال اقتدار کا مرحلہ آسانی سے معمول کے مطابق تکمیل پا جائے گا
نئی وزیراعظم کے لیئے سب سے بڑا چیلنج یورپی یونین سے مذاکرات کا ہو گا اور وہ اپنے ابتدائی مراحل میں نئی کابینہ تشکیل دیں گی