15.10.2026, 04:34am , جعمرات (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
سری لنکن حکومت نے پاناما لیکس پر اہم قدم اٹھاتے ہوئے تحقیقات کے لیے خصوصی پینل تشکیل دینے کا اعلان کردیا
حکومت اور مولویوں کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد دھرنے کے شرکا ریڈ زون خالی کرکے واپس لوٹ گئے۔
 
عالمی اخبار تازہ ترین
 

کشمیر ہلاکتیں: 'پاکستان، ہندوستان سے سفارتی تعلقات معطل کرے 'آسیہ اندرابی
14.07.2016, 08:00am , جعمرات (GMT+1)

حریت رہنما آسیہ اندرابی کا کہنا ہے کہ ہندوستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں فورسز کی جانب سے کیے جانے والے مظالم پر پاکستان کی صرف مذمت کافی نہیں، اس مسئلے کے حل کے لیے بیانات سے آگے بڑھ کر کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔

ڈان نیوز کے پروگرام 'نیوز آئی' میں گفتگو کرتے ہوئے آسیہ اندرابی کا کہنا تھا کہ مذمتی بیانات تو ہر طرف سے آتے ہیں، لیکن ہمیں چاہیے کہ مذمت سے آگے بڑھ کر کچھ عملی اقدامات کریں۔

حریت رہنما کا کہنا تھا کہ انھوں نے پاکستان سے اپیل کی ہے کہ وہ کچھ وقت کے لیے ہندوستان کے ساتھ تمام تر سفارتی تعلقات کو معطل کردے تاکہ دنیا اس مسئلے کو سمجھنے کی کوشش کرے۔

انھوں نے کہا کہ جس طرح بنگلہ دیش میں جماعتِ اسلامی کے اراکین کو پھانسیاں دی گئیں تو ترکی نے وہاں سے اپنے سفیر کو واپس بلایا تھا، تو اسی طرح اب پاکستان کو بھی چاہیے کہ وہ کشمیریوں کے قتل عام پر احتجاج کرتے ہوئے پاکستانی سفیر عبدالباسط کو واپس بلائے۔

آسیہ اندرابی کا مزید کہنا تھا کہ ہوسکتا ہے کہ پاکستان امریکا کی وجہ سے اس معاملے میں زیادہ دلچسپی نہ لے رہا ہو، لیکن اُسے امریکا سے زیادہ اپنے مفاد کے بارے میں بھی سوچنا چاہیے، کیونکہ پاکستان کا استحکام مسئلہ کشمیر کے ساتھ منسلک ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی بہت کمزور ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہ ہندوستان کے ساتھ اس معاملے پر سخت احتجاج کرنے سے قاصر ہے۔

واضح رہے کہ ہندوستان کے زیرِانتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسز اور مظاہرین میں ہونے والی حالیہ جھڑپوں میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد اب تک 30 ہوچکی ہے، جبکہ درجنوں زخمی ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔

جمعہ 8 جولائی کو ہندوستانی سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں حزب المجاہدین کے کمانڈر برہان وانی کی ہلاکت کے بعد سے کشمیر کے مختلف علاقوں میں کشیدگی پائی جاتی ہے اور مشتعل افراد ہندوستان کے خلاف مظاہرے کررہے ہیں۔

برہان مظفر وانی کے بھائی محمد خالد وانی کو بھی گزشتہ سال 14 اپریل 2015 کو ہندوستانی فوج نے ترال کے علاقے میں ایک 'جعلی مقابلے' میں ہلاک کر دیا تھا. خالد حسین ایم ایس کے طالب علم تھے، ان کے ہمراہ ان کے ایک دوست بھی ہلاک ہوئے تھے۔

برہان مظفر وانی کے والد مظفر احمد وانی کا کہنا تھا کہ خالد کو جعلی مقابلے میں ہلاک کیا گیا۔

ہندوستانی فوج کی جانب سے حزب المجاہدین کے 21 سالہ کمانڈر کی کسی بھی قسم کی اطلاع دینے والے لیے 10 لاکھ روپے انعام دینے کا بھی اعلان کیا گیا تھا۔

پاکستان نے ان واقعات پر ہندوستانی ہائی کمشنر کو دفترخارجہ طلب کرکے کشمیر میں بے گناہ شہریوں کی ہلاکتوں پر احتجاج اور سخت تشویش کا اظہار کیا تھا۔

دوسری جانب ہندوستان نے پاکستان کی جانب سے کشمیر کی موجودہ صورتحال پر بیانات کو اس کے اندرونی معاملات میں مداخلت قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان، ہندوستان کے معاملات میں دخل اندازی سے باز رہے

:دیگر مضامین
(14.07.2016) آرمی پبلک اسکول حملے کے ماسٹر مائنڈ کی ہلاکت کی تصدیق
(13.07.2016) ایم کیو ایم متحدہ اپوزیشن کے اجلاس میں شرکت پر رضامند ہو گئی
(13.07.2016) بینر سے فوج یا منسلک کسی ادارے کا کوئی تعلق نہیں، آئی ایس پی آر
(12.07.2016)  عمران کی ممکنہ تیسری دلہن کا تعلق پاک پتن کی مانیکا فیملی سے ہے
(12.07.2016) اسامہ بن لادن کو پناہ اور سی آئی اے چیف کو زہر دینے کا الزام غلط ہے، جلیل عباس جیلانی
(12.07.2016) متحدہ اپوزیشن کا اجلاس 19جولائی کو اسلام آباد میں طلب
(11.07.2016) ممبئی حملہ کیس: 7 پاکستانیوں کا مقدمہ تعطل کا شکار
(11.07.2016) یورو کپ کا فائنل پرتگال نے فرانس کو 1-0سے ہرا کر جیت لیا
(10.07.2016) بھارتی فوج کی فائرنگ سےجاں بحق کشمیریوں کی تعداد17 ہوگئی
(10.07.2016) وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کا کہنا ہے کہ نئے جذبے کے ساتھ پاکستان آیاہوں
(09.07.2016) حکومت پاکستان نے ایدھی کے انتقال پر ایک روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے
(08.07.2016) وزیراعظم کی وطن واپسی کیلئے پی آئی اے کا خصوصی طیارہ
(08.07.2016) اس عہد کے مسیحا عبدالستار ایدھی کراچی میں انتقال کر گئے
(08.07.2016) مسلم مبلغ ذاکر نائیک کی فاﺅنڈیشن کے دفتر کے باہر پولیس تعینات
(07.07.2016) امریکا نے جنرل راحیل شریف کے بیان کا خیر مقدم کیا ہے
(07.07.2016) وزیراعظم نوازشریف علاج کے بعد ہفتہ 9 جولائی کو وطن واپس پہنچ جائیں گے
(06.07.2016) سابق چیف جسٹس پر عہدے کے غلط استعمال کا الزام
(06.07.2016) کوئٹہ میں سریاب روڈ پر دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے
(05.07.2016) عیدالفطر کے موقع پر بحرین نے 82 پاکستانی قیدیوں کو رہا کردیا
(05.07.2016) مردان میں ریمورٹ کنٹرول بم دھماکا، 11 زخمی



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں