15.10.2026, 12:43am , جعمرات (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
 
عالمی اخبار کھیل
 

پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں چائے کے وقفے کے بعد 4 وکٹوں کے نقصان پر 174 رنز بنا لیے
14.07.2016, 03:23pm , جعمرات (GMT+1)

پاکستان نے مصباح الحق کی نصف سنچری کی بدولت انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں چائے کے وقفے کے بعد 4 وکٹوں کے نقصان پر 174 رنز بنا لیے ہیں۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جا رہا ہے جہاں پاکستان کے کپتان مصباح الحق نے بیٹنگ کیلئے سازگار وکٹ پر ٹاس جیت کر پہلے بلے بازوں کو آزمانے کا فیصلہ کیا ہے۔

کپتان مصباح الحق نے کہا کہ وکٹ بیٹنگ کیلئے سازگار نظر آ رہی ہے اسی لیے ہم ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کر رہے ہیں۔

لارڈز گزشتہ کچھ عرصے سے بیٹنگ کیلئے سازگار تصور کی جاتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ اس وکٹ پر بھی بڑی تعداد میں رنز بننے کا امکان ہے۔

اوپنرز محمد حفیظ اور شاند مسعود محتاط انداز میں اننگز کا آغاز کیا اور ابتدائی دس اوورز میں کوئی وکٹ نہ گرنے دی لیکن اس دوران شان مسلسل جدوجہد کرتے نظر آئے۔

بالآخر 38 کے مجموعی اسکور پر شان مسعود کی ہمت جواب دے گئی اور سات رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹے۔

محمد حفیظ اچھی فارم میں نظر آئے لیکن ایک غیر ضروری شاٹ کھیلنے کی کوشش میں 40 رنز کی اننگز کھیل کر وکٹ گنوا بیٹھے۔

اس کے بعد اظہر علی اور یونس وکٹ پر یکجا ہوئے اور کھانے کے وقفے تک مزید کوئی وکٹ نہ گرنے دی، جب کھانے کا وقفہ ہوا تو پاکستان نے دو وکٹ کے نقصان پر 76 رنز بنائے تھے تاہم وقفے کے فوری اظہر علی ایک رن کا اضافہ کرکے آؤٹ ہوئے۔

یونس خان اور مصباح الحق نے ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا اور دونوں تجربہ کار کھلاڑیوں نے انگلینڈ کے باؤلرز کا مقابلہ کیا لیکن یونس خان 134 کے مجوعے پر معین علی کو کیچ دے کر پویلین لوٹ گئے، وہ 33 رنز بنا کر آؤٹ ہونے والے چوتھے کھلاڑی تھے۔

مصباح الحق کا ساتھ دینے کے لیے اسد شفیق میدان میں آئے اور چائے کے وفقے تک دونوں کھلاڑیوں نے مزید کوئی وکٹ نہیں گرنے دی جبکہ اس دوران کپتان نے اپنی نصف سنچری بھی مکمل کی۔

پاکستان نے چائے کے وقفے تک 4 وکٹوں پر 158 رنز بنا لیے تھے۔

مصباح الحق چائے کے وقفے کے بعد سست روی سے بیٹنگ کرتے ہوئے 55 رنز بنا کرکھیل رہے ہیں جبکہ اسد شفیق نے 21 رنز بنالیے ہیں اور پاکستان کا اسکور 4 وکٹوں پر 174 رنز ہے۔

انگلینڈ کی جانب سے کرس ووکس نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

:دیگر مضامین
(14.07.2016) پی سی بی نے آفریدی کے حالیہ بیانات کا جائزہ لینا شروع کر دیا
(13.07.2016) آج سے لارڈز کرکٹ گرائونڈ پر ہونے والے پانچ روزہ میچ کے لئے حتمی ٹیم کا اعلان
(13.07.2016) عامر سمیت ہر میچ فکسرپر تاحیات پابندی کامطالبہ
(12.07.2016) یورو کپ چیمپئن پرتگال ٹیم کا وطن واپسی پر شاندار استقبال
(11.07.2016)  قذافی اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے عبدالستارایدھی اسٹیڈیم رکھنے کی تجویز
(10.07.2016) یورو کپ فٹ بال فائنل میں فرانس اور پرتگال کا میچ پہلے نصف تک برابر
(10.07.2016) یورو کپ کا فائنل میزبان ٹیم فرانس اور پرتگال کے مابین آج 
(10.07.2016) ومبلڈن ٹینس 2016ء کا ویمن ٹائٹل امریکا کی سیرینا ولیمز کے نام رہا
(09.07.2016) ومبلڈن،مائیلوس راؤنک نے راجرفیڈررکو ہرا دیا
(08.07.2016) یورو کپ سیمی فائنل میں فرانس نے جرمنی کو دو کے مقابلے میں صفر سے شکست دے دی 
(07.07.2016) پاکستان کےخلاف انگلینڈاسکواڈ کااعلان،اینڈرسن باہر
(06.07.2016) یورو 2016 کے پہلے سیمی فائنل میں پرتگال نے ویلز کو دو صفر سے شکست دے دی
(06.07.2016) آئس لینڈ کا وطن واپس پہنچنے پر شاندار استقبال
(05.07.2016) ومبلڈن ٹینس: فیڈرر اور سرینا کوارٹر فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب
(05.07.2016) سرینا ولیمز نے ٹینس کی تاریخ میں ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا
(03.07.2016) فرانس نے آئس لینڈ کو دو کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دی
(03.07.2016) یوروکپ میں جرمنی نےاٹلی کےآہنی اعصاب کوشکست دیدی
(02.07.2016) پاک ویسٹ انڈیزسیریز ،شیڈول کا اعلان عید کے بعد ہو گا
(02.07.2016) ویلز بیلجیئم کو ایک کے مقابلے میں 3گول سے ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا
(30.06.2016) یورو کپ فٹ بال کے پہلے کوارٹر فائنل میں پرتگال نے پولینڈ کو پینلٹی ککس پر شکست دے دی



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں