16.10.2026, 05:37am , جمہ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
 
اعلان و انتخاب آجکا دن
 

پندرہ جولائی 1961ء کو چنبیلی کو ملک کا قومی نشان قرار دے دیا۔
15.07.2016, 03:02am , جمہ (GMT+1)

وقار زیدی ۔ کراچی
چنبیلی پاکستان کا قومی پھول قرار دے دیا گیا

قیام پاکستان کے بعد حکومت پاکستان نے نرگس کے پھول اور چیتے کو ملک کا قومی نشان قرار دیا تھا مگر نرگس کا پھول ملک کے مشرقی حصے میں اور چیتا ملک کے مغربی حصے میں نہیں پایا جاتا تھا اس لیے حکومت پاکستان نے 15 جولائی 1961ء کو چنبیلی کو ملک کا قومی نشان قرار دے دیا۔
چنبیلی کو ملک کا قومی نشان قرار دیتے ہوئے وزارت داخلہ کے ایک ترجمان نے اپنے اعلان میں کہا کہ اس پھول کو یہ اعزاز اس لیے بخشا گیا ہے کیونکہ یہ ملک کے دونوں حصوں میں پیدا ہوتا ہے اور ملک کے قریباً تمام علاقوں کے باشندے اس پھول سے مساوی طور پر جذباتی لگائو رکھتے ہیں۔ پاکستانی ادب میں اس کو نمایاں مقام حاصل ہے اور شاعری اور مصوری نے اس پھول کو لافانی بنا دیا ہے
------------------------------------------------------------------------------------------

چوہدری محمد علی کی پیدائش

پندرہ جولائی 1905ء پاکستان کے سابق وزیراعظم چوہدری محمد علی کی تاریخ پیدائش ہے۔
چوہدری محمد علی ننگل انبیا، تحصیل نکودر ضلع جالندھر میں پیدا ہوئے تھے۔ 1928ء میں انڈین آئوٹ اینڈ اکائونٹس سروس میں شامل ہوئے اور تیزی سے ترقی کے مراحل طے کرتے ہوئے ایڈیشنل سیکریٹری کے عہدے تک پہنچے۔ قیام پاکستان سے پہلے جب عارضی حکومت میں لیاقت علی خان وزیر خزانہ بنے تو انہوں نے بطور مشیر اعلیٰ ان کاوہ بجٹ تیار کرنے میں بڑی مدد کی جسے غریبوں کا بجٹ کہا جاتا ہے۔ قیام پاکستان کے بعد وہ پاکستان کے پہلے سیکریٹری جنرل اور 1951ء میں وفاقی وزیر خزانہ بنے۔ 1955ء میں دستور ساز اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے اور 11 اگست 1955ء سے 12 ستمبر 1956ء تک پاکستان کے وزیراعظم رہے۔ ان کے عہد حکومت کا سب سے بڑا کارنامہ پاکستان کے پہلے آئین کی منظوری تھا۔
ایوب خان کے مارشل لاء کے نفاذ کے بعد وہ عملی سیاست سے کنارہ کش ہوگئے۔ تاہم محترمہ فاطمہ جناح کے صدارتی انتخابات میں انہوں نے فعال کردار ادا کیا۔انہوں نے تحریک پاکستان کے موضوع پر Emergence of Pakistan کے نام سے ایک کتاب بھی تحریر کی تھی جس کا ترجمہ ’’ظہور پاکستان‘‘ کے نام سے اشاعت پذیر ہوچکا ہے۔
یکم دسمبر 1980ء کو چوہدری محمد علی کراچی میں وفات پاگئے 
------------------------------------------------------------------------------------------

ایک دن میں سب سے زیادہ پودے لگانے کا عالمی ریکارڈ

15جولائی 2009ء کو پاکستان میں ضلع ٹھٹھہ کی ساحلی پٹی پر قائم تاریخی شہر کیٹی بندر کے ساحل پر ایک دن میں تمر کے 541176 پودے لگا کر ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا گیا۔ شجر کاری کی اس مہم کا اہتمام وفاقی وزارت ماحولیات نے کیا تھا۔ اس مہم میں 400 تربیت یافتہ مقامی رضاکاروں نے حصہ لیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر ماحولیات حمید اللہ جان آفریدی نے بتایا کہ پاکستان میں 2009ء کے سال کو ماحولیات کے سال کے طور پر منایا جارہا ہے۔ سمندری ساحلوں اور جزیروں میں تمر کے جنگلات سمندری طوفانوں کے خاتمے میں بڑی مدد کرتے ہیں اور مچھلی کی افزائش میں نرسری کا کردار ادا کرتے ہیں۔ ایک دن میں سب سے زیادہ پودے لگائے جانے کا عالمی ریکارڈ اس سے قبل بھارت کے پاس تھا جہاں جون 2009ء میں ایک دن میں 447874 پودے لگائے گئے تھے۔
شجرکاری کی اس مہم کے موقع پر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے نمائندے جناب عادل احمد بھی موجود تھے جنہوں نے ایک دن میں سب سے زیادہ پودے لگائے جانے کے اس نئے عالمی ریکارڈ کی تصدیق کی اور وفاقی وزیر ماحولیات کو اپنے ادارے کی جانب سے سرٹیفکیٹ بھی جاری کیا

:دیگر مضامین
(14.07.2016) ٭14 جولائی 1983ء کو گائیک استاد نزاکت علی خان راولپنڈی میں وفات پاگئے
(13.07.2016) ٭13 جولائی 1969ء کو پاکستان کے نامور ماہر لسانیات ڈاکٹر شہید اللہ ڈھاکا میں وفات پاگئے
(12.07.2016) ریڈیو پاکستان کے سابق سربراہ اور معروف براڈ کاسٹر آغا ناصر انتقال کرگئے
(12.07.2016) ٭12 جولائی 1975ء کوماہر نشریات زیڈ اے بخاری کراچی میں انتقال کرگئے۔
(11.07.2016) ٭11 جولائی 2001ء کو استاد سلامت علی خان لاہور میں وفات پاگئے
(10.07.2016) ٭10جولائی 2006ء کو جناب احمد ندیم قاسمی لاہور میں وفات پاگئے
(09.07.2016) ٭9 جولائی 1967ء کو مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کراچی میں انتقال کرگئیں
(08.07.2016) ٭ اردو کے معروف شاعر سید اقبال عظیم کی تاریخ پیدائش 8جولائی 1913ءہے۔
(07.07.2016) ٭7جولائی 1926ء پاکستان کے نامور مصور احمد پرویز کی تاریخ پیدائش ہے
(06.07.2016) ٭6 جولائی 2003ء کو ڈرامہ نگار حمید کاشمیری کراچی میں وفات پاگئے۔
(05.07.2016) ٭پاکستان جولائی 1977ء پورے ملک میں مارشل لاء نافذ ہوچکا تھا
(04.07.2016) ٭4جولائی 2009ء کو پاکستان کے مشہور فاسٹ بائولر خان محمد لندن میں وفات پاگئے
(03.07.2016)  تین جولائی 1979ء کوعالم لوہار ٹریفک کے ایک حادثے میں جاں بحق ہوگئے
(02.07.2016) منور الزماں دوجولائی1951ء کو لاہور میں پیدا ہوئے
(01.07.2016) یکم جولائی کو قائد اعظمؒ نے اسٹیٹ بنک آف پاکستان کا افتتاح کیا
(29.06.2016) تیس جون 1995ء کو میاں ممتاز محمد خان دولتانہ وفات پاگئے
(29.06.2016) ٭29 جون 1956ء پاکستانی فلمی موسیقی کی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل
(28.06.2016) ٭28 جون 1970ء پاکستان کے مشہور لیگ اسپنر مشتاق احمد کی تاریخ پیدائش ہے۔
(27.06.2016) ٭27 جون 2003ء کو نامور ماہر قانون یحییٰ بختیار کوئٹہ میں وفات پاگئے
(26.06.2016) ٭26جون1955ء کو مولانا چراغ حسن حسرت لاہور میں انتقال کر گئے



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں