16.10.2026, 06:43am , جمہ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک
 
پاکستان/ بھارت
 

ن لیگ کے خاتمے کا آغاز راولا کوٹ سے ہوگیا،بلاول
15.07.2016, 01:03am , جمہ (GMT+1)

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے خاتمے کا آغاز راولا کوٹ سے ہوگیا ہے،ن لیگ کی دھونس اور دھاندلی نہیں چلنے دیں گے۔

راولہ کوٹ میں پیپلز پارٹی کے جلسےسے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ آزادی کی جنگ لڑنے والے باشعور ہوتےہیں،کشمیری شہری اپناحق چھینناجانتےہیں۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ظلم و ستم کا بازار گرم کر رکھا ہے، موجودہ دورحکومت میں مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی پامالی ہورہی ہے،بھارت بڑےڈیم بناکرہمارے حصے کاپانی روک رہا ہے،مقبوضہ کشمیرمیں انسانی جانوں کاضیاع ہورہاہے،موجودہ دورحکومت میں مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی پامالی ہورہی ہے،اقوام متحدہ ابھی تک کشمیرمیں رائے شماری نہیں کرا سکا، بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم کی حدود پارکرلیں ۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ڈوگراراج سے آزادی کا آغاز راولا کوٹ سے ہوا ،راولا کوٹ کے لوگ ظالم کے آگے سر نہیں جھکاتے،وہ ن لیگ کی دھونس دھاندلی اور جھرلو بھی نہیں چلنے دیں گے، مودی وزیراعظم نواز شریف کا دوست ہے،کشمیرکےشہری ن لیگ اورمودی کی پالیسی کوسپورٹ نہیں کرتے،ہم کشمیر کو پیپلز پارٹی کا نصب العین سمجھتے ہیں ،پیپلز پارٹی اور ناکام لیگ میں بنیادی فرق ہے، 35کشمیریوں کے قتل پر وزیراعظم نے 4دن بعد بیان دے کر جان چھڑالی،مودی کو اس دہشت گردی پر میاں صاحب کی خاموش حمایت حاصل ہے ،ہم مسئلہ کشمیرپررائےشماری کامطالبہ کرتےہیں،اقوام متحدہ کشمیر میں رائے شماری کا وعدہ پورا کرے ۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن میں راولاکوٹ سے(ن)لیگ کے خاتمے کا آغاز ہو گا، آزادی کی جنگ لڑنے والے باشعور ہوتے ہیں، پارٹی خواتین کو معاشی، سماجی، سیاسی طور پر مضبوط دیکھنا چاہتی ہے، سیاسی جماعتوں نےصوبوں میں عورتوں کے لیےمضبوط قانون سازی نہیں کی، پیپلزپارٹی مرداورعورت کوبرابرکےحقوق دیناچاہتی ہے،وسیلہ حق ،بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام پیپلز پارٹی نے شروع کیے ، پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ پیپلز پارٹی نے شروع کیا،میاں صاحب آپ نے کون سا منصوبہ شروع کیا ؟

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ نواز شریف لیڈر نہیں بزنس مین ہیں ،کشمیرمیں پہلے1یونیورسٹی تھی،اب6 یونیورسٹیاں ہیں، حکومت کے مہنگے منصوبے عوام کی فلاح کے لیے نہیں اتفاق فاؤنڈری کی ترقی کے لیے ہیں ،2سال میں کشمیرڈاکٹروں کےمعاملےمیں خودکفیل ہوجائےگا،بہت جلدکشمیرکےڈاکٹرملک اوربیرون ملک میں خدمات انجام دیں گے،نواز شریف نے 3 سال میں آف شور کے علاوہ کوئی یونیورسٹی نہیں بنائی،نواشریف کوتعلیم کااحساس نہیں،کتابوں میں لوہااستعمال نہیں ہوتا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ چاہتے تو کشمیر میں نئے ہائیڈل منصوبے شروع کر سکتے تھے ، میاں صاحب آپ نے پیپلز پارٹی کے جاری منصوبے بھی روک لیے،تخت لاہور کے خلاف بھی انقلاب آسکتاہے ، مہنگائی عروج پر پہنچا کر وزیر خزانہ کہتےہیں دال مہنگی ہے تو مرغی کھاؤ،بجٹ این ایف سی کے بغیر پیش کیاگیا کیایہ غیر آئینی نہیں ، غیر آئینی بجٹ کی کیا اہمیت ہے ؟صوبوں کوبجٹ کا جائز حصہ نہیں دیا گیا،پیپلز پارٹی نے نوجوانوں کیلئے 50ہزار نوکریاں پیدا کیں ، 30ارب روپے کا 10فیصد بھی کسان پر خرچ نہیں کیا،زرعی اجناس بھارت سے منگوائی جا رہی ہیں ،میاں صاحب بزنس مین ہیں جو اپنا مفاد دیکھتے ہیں ،میاں صاحب ہر طرح سے جھوٹے ثابت ہوچکے ہیں،پنجاب میں بےروزگاری 6اعشاریہ 3فیصدر ہے،میں آپ کو نون لیگ نہیں ناکام، ناکام، ناکام لیگ کہتا ہوں۔

بلاول نے اس موقع پر نعرے لگائے کہ جیت کا نشان تیر کا نشان،گرتی ہوئی دیوار کو ایک دھکا اور دو،مودی کے یار کو ایک دھکا اور دو

:دیگر مضامین
(14.07.2016) بھارتی فوج کشمیریوں کا حق خودارادیت غصب کر رہی ہے، ملیحہ
(14.07.2016) اپوزیشن کا اجلاس، حکومت کے ساتھ جاری معاملات پر مشاورت
(13.07.2016) دنیا کشمیری عوام کے جذبات تسلیم کرے، پاک فوج کے سربراہ
(13.07.2016) اوکاڑہ میں پولیس مقابلہ، القاعدہ کے 6 'دہشت گرد' ہلاک
(13.07.2016) شرجیل میمن ای سی ایل کیس، وفاق سے جواب طلب
(12.07.2016) پیپلز پارٹی کرم ایجنسی کے صدر حامد طوری قتل
(12.07.2016) عبدالستار ایدھی مرحوم کے دست راست صاحبزادے فیصل ایدھی کا کہنا ہے ملاؤں اور قدامت پسندوں نے ان کے والد کو پریشان کئے رکھا 
(12.07.2016) بھارت مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشتگردی کررہا ہے، سیکرٹری خارجہ
(12.07.2016) ابرار پر گولیاں چلانیوالوں کا تعلق راجہ عمر خطاب سے ہونے کا انکشاف
(11.07.2016) وطن واپسی کے بعد وزیراعظم کو ملکی معاملات پر بریفنگ
(11.07.2016) پاکستان نے کشمیری حریت پسند اور حزب المجاہدین کے کمانڈر برہان مظفر وانی کی ہندستانی فوج کے ہاتھوں ’ماورائے عدالت قتل‘ کی شدید مذمت کی ہے۔
(11.07.2016) بارکھان و گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے۔ عوام میں خوف
(10.07.2016) بٹگرام: طالبان کا کمانڈر پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گیا
(10.07.2016) عمران خان کا کہنا ہے کہ نواز شریف خود کو بادشاہ سمجھتے ہیں
(09.07.2016) صدرممنون کاعبدالستارایدھی کےانتقال پراظہارتعزیت
(08.07.2016) کراچی  کےعلاقے منگھوپیر میں پولیس مقابلے کے دوران دو دہشت گرد مارے گئے۔
(08.07.2016) عمران خان کا20 جولائی کے بعد حکومت کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان
(07.07.2016) خورشیدشاہ نے کہا ہے کہ پاناما لیکس کا معاملہ وزیراعظم کے ہاتھ میں ہے
(07.07.2016) جیلوں میں کوئی بے گناہ قیدی برداشت نہیں کیا جائے گا: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ
(07.07.2016) دریائے نیل میں ڈوبنے والی کشتی کے چھ افراد کو بچالیا گیا،دفتر خارجہ



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں