14.10.2026, 11:50pm , بدھ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔
امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
 
عالمی خبریں
 

سعودی عرب میں بم حملے داعش کے حملوں سے 'مماثل' ہیں: جان برینن
14.07.2016, 05:35pm , جعمرات (GMT+1)

امریکہ کے خفیہ ادارے 'سی آئی اے' کے ڈائریکٹر جان برینن نے کہا کہ گزشتہ ہفتے سعودی عرب میں ہوئے تین بم حملے داعش کی طرف سے کیے جانے والے حملوں سے 'مماثلت" رکھتے ہیں۔

ان حملوں کی ذمہ داری کسی نے بھی قبول نہیں کی تھی تاہم برینن نے بدھ کو واشنگٹن میں امریکی تھنک ٹینک بروکنگ انسٹی ٹیوٹ میں ایک تقریب میں کہا کہ " میرے خیال میں وہ تین حملے داعش کی کارروائی تھی"۔

"داعش ایک نہایت ہی سنگین خطرہ ہے ناصرف یورپ اور امریکہ کے لیے ۔۔ بلکہ سعودی عرب کے لیے بھی ہے"۔

ایک خود کش حملہ آور نے چار جولائی کو مدینہ شہر میں مسجد نبوی کے قریب واقع ایک چوکی پر اپنے جسم سے بندھے بارودی مواد میں دھماکا کر دیا۔ اس واقعہ کے چند ہی گھنٹوں کے بعد سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے کہا کہ اس واقعہ میں چار سکیورٹی اہلکار ہلاک اور پانچ دیگر اس وقت زخمی ہو گئے جب انہوں نے حملہ آور کو مسجد کے طرف آگے بڑھنے سے روکا۔

گزشتہ ہفتے سعودی عرب میں دو دھماکے اور بھی ہوئے۔ ان میں سے پہلا حملہ جدہ میں امریکی قونصل خانے کے باہر جب کہ دوسرا شیعہ اکثریتی علاقے قطیف میں ہوا۔

ان حملوں کے چند دنوں کے بعد سعودی حکومت کی طرف جاری ایک بیان میں 12 پاکستانیوں سمیت 19 مشتبہ افراد کو حراست میں لینے کا بتایا گیا تھا۔

گزشتہ ایک سال کے دوراں سعودی حکام کی طرف حراست میں لیے جانے والے شدت پسندوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ سعودی عرب کے بڑے عالم شیخ عبدالعزیز الشیخ داعش کو "اسلام کا دشمن" قرار دے چکے ہیں۔

:دیگر مضامین
(14.07.2016) ’ہندوستان خطے میں تباہی کا ذمہ دار ہوگا‘ حریت کانفرنس
(14.07.2016) دولت اسلامیہ کے ایک سینیئر کمانڈر عمر شیشانی کی ہلاکت کی تصدیق 
(14.07.2016) سیکیورٹی خدشات،ترکی میں فرانسیسی سفارت خانہ و قونصلیٹ بند
(13.07.2016) برطانیہ کی تیرھویں اور دوسری خاتون وزیراعظم تھریسا مےکی ملکہ سے ملاقات
(13.07.2016) برطانوی وزیراعظم کیمرون نے ملکہ برطانیہ کو اپنا استعفی پیش کر دیا
(13.07.2016) ڈیوڈ کیمرون نے وزیر اعظم کے طور پر ٓآخری بار پارلیمان میں سوالات کے جواب دیئے
(13.07.2016) تھریسا مے آج برطانوی وزیر اعظم کے عہدے کا حلف اٹھائینگی
(13.07.2016) ڈیلاس: پانچ پولیس اہل کاروں کی یاد میں تعزیتی تقریب ۔ صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ ’’مایوسی کو مسترد کرنے کی ضرورت ہے
(13.07.2016) امریکی وزیر دفاع ایشٹن کارٹر افغانستان کے ایک غیر اعلانیہ دورے پر کابل پہنچ گئے
(12.07.2016) مقبوضہ کشمیر,بھارتی ریاستی دہشت گردی،شہدا کی تعداد32 ہوگئی
(12.07.2016) امریکہ کی شمالی ریاست، مشی گن کی عدالت کی عمارت میں گولیاں چلنے کے واقعے میں، حکام کے مطابق، کم از کم تین افراد ہلاک ہوگئے
(12.07.2016) برطانیہ کی نئی وزیراعظم تھریسا مے بدھ کو اپنے عہدے کی ذمہ داریاں سنبھالیں گی
(11.07.2016) دنیا بھر میں گیارہ جولائی کو عالمی یوم آبادی منایا جا رہا ہے 
(11.07.2016) پاکستان دوست یا دشمن؟ امریکی قانون سازوں کا سوال
(11.07.2016) بنگلہ دیش میں ذاکر نائیک کے 'پیس ٹی وی' پر پابندی
(10.07.2016) اِس اہم موڑ پر یورپ کو اتحاد کی ضرورت ہے: اوباما
(10.07.2016) برطانیہ کے سابق نائب وزیراعظم جان پریسکوٹ نے کہا ہے کہ ان کا ملک عراق پر حملہ کر کے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کا مرتکب ہوا۔
(10.07.2016) بھارت کے زیرانتظام کشمیر میں سات مظاہرین ہلاک
(09.07.2016) امریکا: رواں برس پولیس کے ہاتھوں 123سیاہ فام افراد ہلاک
(09.07.2016) امریکا میں 2سیاہ فام نوجوانوں کی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت کےخلاف ڈیلاس میں مظاہرے کے دوران فائرنگ سےچار پولیس اہلکار ہلاک جب کہ 10 زخمی



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں