14.10.2026, 12:10pm , بدھ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
 
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا
 

غالب اقبال فرانس میں مدت تعیناتی مکمل کر کے پاکستان روانہ ہو رہے ہیں
15.07.2016, 07:05am , جمہ (GMT+1)

صاحبزادہ عتیق
پیرس ( صاحبزادہ عتیق سے ) تین سالہ دور میں اپنی بہترین کارکردگی سے پاکستانی کمیونٹی کے دلوں میں گھر کر کے سفیر پاکستان غالب اقبال فرانس اپنا دور سفارتکاری ختم کرکے پاکستان میں نئی ذمہ داریاں سنبھالنے کیلئے کل فرانس سے روانہ ہوجائیں گے۔ فرانس کی پاکستانی کمیونٹی اور کمیونٹی نمائندوں کی طرف سے زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔  پیرس کی پاکستانی کمیونٹی کا کہنا ہے کہ پیرس میں آج تک غالب اقبال جیسا قابل ، محنتی اور پاکستان کے وقار کیلئے دن رات کام کرنے والا سفارتکار نہیں آیا۔ 

تفصیل کے مطابق فرانس میں پاکستان کے سفیر غالب اقبال فرانس میں اپنی سفارتی ذمہ داریاں نبھانے کے بعد رخصت ہو گئے ہیں۔   الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سفیر غالب اقبال نے کہا کہ فرانس میں مقیم پاکستانی بہت محنتی امن پسند ہیں اور محنت کے بل بوتے پر ہی فرانس میں اپنا لوہا منوایا ہے اور پاکستانیوں کی محنت اور امن پسند ہونے کا ثبوت یہ ہے کہ فرانس کے اعلٰی ایوانوں میں بیٹھے ہوئے پالیسی ساز اس بات کا برملا اظہار کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میری خواہش ہے کہ آئندہ چند سالوں میں کچھ پاکستانی فرانس کی پارلیمنٹ اور سینٹ کے ممبر ہوں اور فرانس پاکستان کے تعلقات کی مضبوطی کیلئے کام کریں۔  

۔گزشتہ تین سال میں افواج پاکستان کے سفارتخانہ پاکستان میں تعینات افسران کی کوششوں سے پاک فرانس تعلقات میں بہتری آئی ہے۔ اس کے علاوہ کمرشل سیکشن کی انتھک محنت سے فرانس پاکستان بزنس میں پچیس فیصد سے زائد اضافہ ہؤا ہے۔ سفیر پاکستان نے خصوصی طور پر پریس منسٹر طاہر خوشنود کا شکریہ ادا کیا کہ جنہوں نے اس تین سالہ دور میں پاکستان کے کاز اور سفارتخانہ کی کارکردگی کو میڈیا کے ذریعے کمیونٹی اور اداروں تک پہنچانے کیلئے محنت کی۔ میں امید کرتا ہوں کہ میرے دور سفارتکاری میں قونصلر سیکشن میں جو بہتری آئی ہے ، اس میں مزید بہتری آئے گی اور کمیونٹی کے مسائل بغیر کسی رکاوٹ کے حل ہوتے رہیں گے۔

 پریس منسٹر طاہر خوشنود نے اپنے خطاب میں سفیر پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی قائدانہ صلاحیتوں نے سفارتخانہ کے تمام عملہ کو ایک لڑی میں پرودیا۔ اور ہم نے ایک فیملی کی طرح پاکستان  کیلئے کام کیا یہ سب آپکی سرپرستی کی وجہ سے ممکن ہؤا۔ سفارتخانہ پاکستان پیرس کی طرف سے منعقدہ اس الوداعی تقریب میں مپاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے صدر اختر علی بٹ ، جنرل سیکریٹری محمد یوسف خان۔ کو آرڈینیٹر پاکستان تحریک انصاف چوہدری گلزار لنگڑیال ، منہاج القرآن فرانس کے صدر اعظم چوہدری ،پاکستان پریس کلب پیرس فرانس کے صدر صاحبزادہ عتیق الر حمن ، مسلم ہینڈز فرانس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر مبشر ملک اور دیگر کمیونٹی نمائندوں نے بھی بھرپور شرکت کی۔ 


:دیگر مضامین
(14.07.2016) بریگزٹ ووٹنگ کے باعث نفرت کی بنیاد پر جرائم بڑھ گئے، برطانوی پولیس
(14.07.2016) سیاسی پناہ کے یورپی قوانین میں نئی تبدیلیاں
(13.07.2016) اٹلی میں دو مسافر ٹرینیں آپس میں ٹکرانے کی وجہ سے 20 افراد ہلاک
(12.07.2016) سریبرینیتسا کے قتل عام کو اکیس سال ہو گئے
(11.07.2016) برلن میں پر تشدد مظاہرے، ایک سو تئیس پولیس اہل کار زخمی
(11.07.2016) برطانیہ کے اینڈی مرے نے دوسری مرتبہ ومبلڈن چیمپئن شپ جیت لی ۔
(10.07.2016) عبدالستار ایدھی کے ایصال ثواب کے لیئے عالمی اخبار کی قرآن خوانی
(10.07.2016) شمالی کوریا کی جانب سے آب دوز سے بیلیسٹک میزائل کا تجربہ
(08.07.2016) اٹلی: نسل پرستانہ حملے میں نائجیریا کا ایک مہاجر ہلاک
(07.07.2016) تائیوان کے نرسنگ ہوم میں آگ لگنے سے 6 ہلاک، 28 زخمی
(06.07.2016) آسٹریا میں صدارتی الیکشن دوبارہ دو اکتوبر کو ہوں گے
(05.07.2016) بریگزٹ کے حامی سیاستدان نائجل فاراج بھی پارٹی قیادت سے دستبردار
(04.07.2016) بریگزٹ نے قوم پرستوں میں متحدہ آئر لینڈ کی سوچ پیدا کر دی
(03.07.2016) جرمنی میں بھی استنبول ایئر پورٹ جیسے حملوں کا خطرہ موجود ہے
(02.07.2016) اسپین میں ’شدت پسندی کو فروغ دینے والے‘ تین پاکستانی بھائی گرفتار
(01.07.2016) کروشیا نے ہمسایہ ملک سربیا سے متصل سرحد پر رکاوٹیں نصب کر دی ہیں
(30.06.2016) روسی صدرکی اپنے ترک ہم منصب رجب طیب ایردوآن کے ساتھ فون پر گفتگو
(29.06.2016) جرمن کابینہ نے خفیہ ایجنسی پر زیادہ کنٹرول پر اتفاق کر لیا
(28.06.2016) زیادہ گہری ’سیاسی یونین‘ یورپی یونین پر مشرقی رکن ریاستوں کا اعتراض
(27.06.2016) اسکاٹ لینڈ یورپی یونین میں رہنا چاہتا ہے، فرسٹ منسٹر



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں