14.10.2026, 08:44pm , بدھ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
 
عالمی اخبار کھیل
 

لارڈز: پاکستان نے پہلے میچ کے پہلے روز 6 وکٹوں کے نقصان پر 282 رنز بنا لیے مصباح الحق کی سنچری
14.07.2016, 06:40pm , جعمرات (GMT+1)

 پاکستان نے مصباح الحق کی انگلینڈ کی سرزمین پر پہلے ٹیسٹ میچ میں شاندار سنچری کی بدولت سیریز کے پہلے میچ کے پہلے روز 6 وکٹوں کے نقصان پر 282 رنز بنا لیے۔

پاکستان اور انگلینڈ 6 سال بعد لارڈ کے کرکٹ گراؤنڈ میں مدمقابل ہیں جہاں پاکستانی کپتان مصباح الحق نے بیٹنگ کیلئے سازگار وکٹ پر ٹاس جیت کر پہلے بلے بازوں کو آزمانے کا فیصلہ کیا اور اپنی ذمہ دارانہ اننگز کے ذریعے فیصلے کو درست ثابت کر دیا۔

طویل عرصے بعد انگلینڈ کا دورہ کرنے والی قومی ٹیم کی جانب سے محمد حفیظ اور شاند مسعود نے محتاط انداز میں اننگز کا آغاز کیا اور ابتدائی دس اوورز میں کوئی وکٹ نہ گرنے دی لیکن اس دوران شان مسعود مسلسل جدوجہد کرتے نظر آئے۔

بالآخر 38 کے مجموعی اسکور پر شان مسعود کی ہمت جواب دے گئی اور سات رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹے۔

محمد حفیظ اچھی فارم میں نظر آئے لیکن ایک غیر ضروری شاٹ کھیلنے کی کوشش میں 40 رنز کی اننگز کھیل کر وکٹ گنوا بیٹھے۔

اس کے بعد اظہر علی اور یونس وکٹ پر یکجا ہوئے اور کھانے کے وقفے تک مزید کوئی وکٹ نہ گرنے دی، جب کھانے کا وقفہ ہوا تو پاکستان نے دو وکٹ کے نقصان پر 76 رنز بنائے تھے تاہم وقفے کے فوری اظہر علی ایک رن کا اضافہ کرکے آؤٹ ہوئے۔

یونس خان اور مصباح الحق نے ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا اور دونوں تجربہ کار کھلاڑیوں نے انگلینڈ کے باؤلرز کا مقابلہ کیا لیکن یونس خان 134 کے مجوعے پر معین علی کو کیچ دے کر پویلین لوٹ گئے، وہ 33 رنز بنا کر آؤٹ ہونے والے چوتھے کھلاڑی تھے۔

مصباح الحق کا ساتھ دینے کے لیے اسد شفیق میدان میں آئے اور چائے کے وفقے تک دونوں کھلاڑیوں نے مزید کوئی وکٹ نہیں گرنے دی جبکہ اس دوران کپتان نے اپنی نصف سنچری بھی مکمل کی۔

پاکستان نے چائے کے وقفے تک 4 وکٹوں پر 158 رنز بنا لیے تھے۔

مصباح الحق نے چائے کے وقفے کے بعد اسد شفیق کے ساتھ مل کر اننگز کو ذمہ داری کے ساتھ آگے بڑھایا جبکہ اسد شفیق نے اپنی نصف سنچری مکمل کرتے ہوئے کپتان کا بھرپور ساتھ دیا اور ٹیم کو اچھی پوزیشن پر لاکھڑا کیا۔

واضح رہے مصباح الحق انگلینڈ کے خلاف انگلینڈ کی سرزمین میں اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیل رہے ہیں اور اپنے پہلے ٹیسٹ میں سنچری بنائی۔

مصباح الحق لارڈز میں سنچری بنانے والے ساتویں پاکستانی بلے باز ہیں۔

اسد شفیق اور مصباح نے چھٹی وکٹ کی شراکت میں 148 رنز کا اضافہ کیا اور اسد 73 رنز بنا کر 282 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوئے جس کے بعد راحت علی کو نائٹ واچ مین کے طورپر بیٹنگ کے لیے بھیجا گیا لیکن وہ کسی اضافے کے بغیر آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔

لارڈز ٹیسٹ کے پہلے روز کے کھیل کے اختتام پر پاکستان نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 282 رنز بنا لیے، مصباح الحق 110 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔

انگلینڈ کی جانب سے کرس ووکس نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔

قبل ازیں کپتان مصباح الحق نے کہا کہ وکٹ بیٹنگ کے لیے سازگار نظر آ رہی ہے اسی لیے ہم ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کر رہے ہیں۔

ایک جائزہ
اس میچ کی خاص بات فاسٹ باؤلر محمد عامر کی ٹیسٹ کرکٹ میں دوبارہ واپسی ہے جن سے چھ سال قبل اسی گراؤنڈ پر اسپاٹ فکسنگ کا جرم سرزد ہوا تھا اور وہ 2010 کے لارڈز ٹیسٹ کے بعد پہلی مرتبہ ٹیسٹ میچ کیلئے میدان میں اتریں گے۔

چھ سال قبل 2010 کے لارڈز ٹیسٹ کے دوران برطانوی ٹیبلائیڈ اخبار نیوز آف دی ورلڈ نے اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کا بھانڈا پھوڑ کر دنیائے کرکٹ کو ہلا دیا تھا جس میں اس وقت کے پاکستانی ٹیم کے کپتان سلمان بٹ اور ساتھی کھلاڑی محمد آصف اور محمد عامر ملوث تھے۔

جرم ثابت ہونے پر تینوں کھلاڑیوں کو جیل کاٹنے کے ساتھ ساتھ پانچ سال پابندی بھی بھگتنی پڑی تاہم اب عامر کرکٹ میں واپسی کرنے جا رہے ہیں اور قومی ٹیم کو ان سے خاصی توقعات وابستہ ہیں۔

پاکستان کیلئے سب سے بڑا چیلنج انگلینڈ کی فارم اور سرد موسم سے نمٹنا ہو گا تاہم ساتھ ساتھ قومی ٹیم کیلئے انجری کا شکار جیمز اینڈرسن کی عدم موجودگی ٹیسٹ میچ میں فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہے جو ناصرف انگلینڈ کی تاریخ کے سب سے کامیاب باؤلر بلکہ اس وقت اچھی فارم میں ہیں۔

یہ میچ کپتان مصباح الحق کیلئے خاصی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ وہ پہلی مرتبہ انگلینڈ میں کوئی ٹیسٹ میچ کھیل رہے ہیں جبکہ یہ اس لحاظ سے بھی اہم ہے کہ نئے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا پاکستان کے ساتھ پہلا انٹرنیشنل میچ ہے۔

میچ کے لیے پاکستان نے چھ بلے بازوں اور چار باؤلرز کے کمبی نیشن کے ساتھ میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹیم میں محمد حفیظ، شان مسعود، اظہر علی، مصباح الحق، یونس خان، اسد شفیق، سرفراز احمد، یاسر شاہ، راحت علی، محمد عامر اور وہاب ریاض شامل ہیں۔

انگلینڈ کی ٹیم ایلسٹر کک، ایلکس ہیلز، جو روٹ، جیمز ونس، گیری بیلنس، جونی بیئراسٹو، معین علی، کرس ووکس، اسٹورٹ براڈ، جیک بال اور اسٹیون فن۔

:دیگر مضامین
(14.07.2016) پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں چائے کے وقفے کے بعد 4 وکٹوں کے نقصان پر 174 رنز بنا لیے
(14.07.2016) پی سی بی نے آفریدی کے حالیہ بیانات کا جائزہ لینا شروع کر دیا
(13.07.2016) آج سے لارڈز کرکٹ گرائونڈ پر ہونے والے پانچ روزہ میچ کے لئے حتمی ٹیم کا اعلان
(13.07.2016) عامر سمیت ہر میچ فکسرپر تاحیات پابندی کامطالبہ
(12.07.2016) یورو کپ چیمپئن پرتگال ٹیم کا وطن واپسی پر شاندار استقبال
(11.07.2016)  قذافی اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے عبدالستارایدھی اسٹیڈیم رکھنے کی تجویز
(10.07.2016) یورو کپ فٹ بال فائنل میں فرانس اور پرتگال کا میچ پہلے نصف تک برابر
(10.07.2016) یورو کپ کا فائنل میزبان ٹیم فرانس اور پرتگال کے مابین آج 
(10.07.2016) ومبلڈن ٹینس 2016ء کا ویمن ٹائٹل امریکا کی سیرینا ولیمز کے نام رہا
(09.07.2016) ومبلڈن،مائیلوس راؤنک نے راجرفیڈررکو ہرا دیا
(08.07.2016) یورو کپ سیمی فائنل میں فرانس نے جرمنی کو دو کے مقابلے میں صفر سے شکست دے دی 
(07.07.2016) پاکستان کےخلاف انگلینڈاسکواڈ کااعلان،اینڈرسن باہر
(06.07.2016) یورو 2016 کے پہلے سیمی فائنل میں پرتگال نے ویلز کو دو صفر سے شکست دے دی
(06.07.2016) آئس لینڈ کا وطن واپس پہنچنے پر شاندار استقبال
(05.07.2016) ومبلڈن ٹینس: فیڈرر اور سرینا کوارٹر فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب
(05.07.2016) سرینا ولیمز نے ٹینس کی تاریخ میں ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا
(03.07.2016) فرانس نے آئس لینڈ کو دو کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دی
(03.07.2016) یوروکپ میں جرمنی نےاٹلی کےآہنی اعصاب کوشکست دیدی
(02.07.2016) پاک ویسٹ انڈیزسیریز ،شیڈول کا اعلان عید کے بعد ہو گا
(02.07.2016) ویلز بیلجیئم کو ایک کے مقابلے میں 3گول سے ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں