16.10.2026, 04:07pm , جمہ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔
امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
 
عالمی خبریں
 

افغانستان: ڈرون حملے میں داعش کے 2 جنگجو ہلاک
16.07.2016, 01:03am , ہفتہ (GMT+1)

کابل: افغانستان کے مشرقی حصے میں امریکی ڈرون حملے میں 2 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغانستان کے مشرقی صوبے نگرہار میں امریکی ڈرون نے ایک کمپاونڈ پر میزائل داغے تھے۔

ذرائع نے بتایا کہ ڈرون نے ضلع اچن میں حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوئے، خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ ہلاک ہونے والے دونوں افراد کا تعلق شدت پسند گروپ داعش سے ہے۔

یاد رہے کہ 7 ماہ قبل بھی صوبہ نگرہار میں امریکی ڈرون نے حملہ کیا تھا جس میں 3 افراد ہلاک ہوگئے تھے تاہم ان کا تعلق افغان طالبان سے بتایا گیا تھا۔

اس سے قبل کئی مرتبہ امریکی ڈرون نے افغانستان کے صوبے نگرہار میں میزائل حملے کیے ہیں جن میں داعش کے متعدد اہم کمانڈر ہلاک ہوچکے ہیں۔

یہ بھی یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے پاک افغان سرحد کے قریب افغانستان کے علاقے نازیان میں امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوئے، جن کا تعلق تحریک طالبان پاکستان سے بتایا گیا۔

بعد ازاں حکام نے ڈرون حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ حملے میں پشاور آرمی پبلک اسکول (اے پی ایس) حملے کے ماسٹر مائنڈ اور ٹی ٹی پی سے تعلق رکھنے والے خلیفہ عمر نارے اپنے دیگر 3 ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگئے تھے۔

واضح رہے کہ 16 دسمبر 2014 میں آرمی پبلک اسکول پر دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا، جس میں150 افراد ہلاک ہوگئے تھے جن میں 130 سے زائد بچے شامل تھے اور تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے خلیفہ عمر نارے نے مذکورہ حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

عمر نارے کی ہلاکت پر اے پی ایس شہداء فورم کے جنرل سیکریٹری عجون خان نے اسے دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں ایک بڑی کامیابی قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ وہ آخری دہشت گرد کے ہلاک ہونے تک چین کی نیند نہیں سو سکتے۔

:دیگر مضامین
(15.07.2016) ساجد جاوید برطانیہ کی مقامی حکومت اور کمیونٹیز کے وزیر مقرر
(15.07.2016) آسٹریا: داعش کے لیے بھرتیاں کرنے والے کو 20 سال قید
(15.07.2016) فرانس کے وزیر خارجہ جین مارک ایرولٹ نے بورس جانسن کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نےحالیہ ریفرنڈم مہم میں اپنے عوام سے جھوٹ بولا
(15.07.2016) فرانس کے سیاحتی شہر نیس میں قومی تعطیل پر ٹرک بم کا حملہ۔ 
(14.07.2016) سعودی عرب میں بم حملے داعش کے حملوں سے 'مماثل' ہیں: جان برینن
(14.07.2016) ’ہندوستان خطے میں تباہی کا ذمہ دار ہوگا‘ حریت کانفرنس
(14.07.2016) دولت اسلامیہ کے ایک سینیئر کمانڈر عمر شیشانی کی ہلاکت کی تصدیق 
(14.07.2016) سیکیورٹی خدشات،ترکی میں فرانسیسی سفارت خانہ و قونصلیٹ بند
(13.07.2016) برطانیہ کی تیرھویں اور دوسری خاتون وزیراعظم تھریسا مےکی ملکہ سے ملاقات
(13.07.2016) برطانوی وزیراعظم کیمرون نے ملکہ برطانیہ کو اپنا استعفی پیش کر دیا
(13.07.2016) ڈیوڈ کیمرون نے وزیر اعظم کے طور پر ٓآخری بار پارلیمان میں سوالات کے جواب دیئے
(13.07.2016) تھریسا مے آج برطانوی وزیر اعظم کے عہدے کا حلف اٹھائینگی
(13.07.2016) ڈیلاس: پانچ پولیس اہل کاروں کی یاد میں تعزیتی تقریب ۔ صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ ’’مایوسی کو مسترد کرنے کی ضرورت ہے
(13.07.2016) امریکی وزیر دفاع ایشٹن کارٹر افغانستان کے ایک غیر اعلانیہ دورے پر کابل پہنچ گئے
(12.07.2016) مقبوضہ کشمیر,بھارتی ریاستی دہشت گردی،شہدا کی تعداد32 ہوگئی
(12.07.2016) امریکہ کی شمالی ریاست، مشی گن کی عدالت کی عمارت میں گولیاں چلنے کے واقعے میں، حکام کے مطابق، کم از کم تین افراد ہلاک ہوگئے
(12.07.2016) برطانیہ کی نئی وزیراعظم تھریسا مے بدھ کو اپنے عہدے کی ذمہ داریاں سنبھالیں گی
(11.07.2016) دنیا بھر میں گیارہ جولائی کو عالمی یوم آبادی منایا جا رہا ہے 
(11.07.2016) پاکستان دوست یا دشمن؟ امریکی قانون سازوں کا سوال
(11.07.2016) بنگلہ دیش میں ذاکر نائیک کے 'پیس ٹی وی' پر پابندی



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں