16.10.2026, 06:04am , جمہ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
امریکا نے الزام عاید کیا ہے کہ اسد حکومت حلب اور دوسرے شہروں میں انسانی امداد فراہم کرنے کی کوششوں کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کر رہے ہیں۔
کویت کی وزارت داخلہ نے اعلان کیا کہ ملک کی سیکورٹی کو نشانہ بنانے کے مقصد سے تیار کیے گئے تین منصوبوں کو ناکام بنا دیا گیا ہے
 
مشرق وسطیٰ/افریقہ
 

لائبرمین کی فوج کو غزہ میں حماس کاتختہ الٹنے کے پلان کی تیاری کی ہدایت
16.07.2016, 01:09am , ہفتہ (GMT+1)

اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ  وزیر دفاع آوی گیڈور لائبرمین نے فوج کو ہدایت کی ہے کہ وہ غزہ کی پٹی میں حکمراں جماعت اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کی حکومت ختم کرنے کے لیے پلان تیار کریں۔

اسرائیلی فوج نے مقرب نیوز ویب پورٹل ’’یسرائیل پالز‘‘ نے فوجی تجزیہ نگار بن کاسبیٹ کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ حال ہی میں وزارت دفاع کا قلم دان سنھبالنے کے بعد لائبرمین نے فوجی قیادت کو ہدایت کی تھی کہ وہ غزہ کی پٹی میں حکمراں حماس کا تختہ الٹنے کے لیے پلان تیار کریں۔

بن کاسبیٹ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی وزیر دفاع نے فوجی افسران سے کہا کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان کسی بھی وقت جنگ چھڑ سکتی ہے۔ اس لیے فوج کو اس جنگ کے حوالے سے پیشگی تیاری کرنا ہوگی۔

بن کاسبیٹ کے بہ قول لائبرمین نے حماس کو’مطلق شر‘ قرار دیتے ہوئے اس کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے فوج کو ہدایت کی کہ وہ حماس کے راکٹ نظام کو کم سے کم وقت میں تباہ کرنے کا پلان تیار کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ غزہ کی پٹی کے اندورونی حالات بھی حماس کا تختہ الٹنے کے لیے سازگار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کی پٹی کے کئی قبائل حماس کی حکومت سے نالاں ہیں اور وہ اسرائیل کی جانب سے حماس کے خلاف کسی بھی فوجی کارروائی کا خیر مقدم کریں گے۔ مقامی فلسطینی آبادی حماس کے متبادل قیادت کی تلاش میں ہے۔ ایسے میں اسرائیل غزہ کے عوام کے لیے نجات دہندہ ثابت ہو سکتا ہے۔

مسٹر لائبرمین کا کہنا تھا کہ اگر آج حماس کے دفاعی سسٹم کو پارہ پارہ نہیں کیا جاتا تو چند برسوں بعد غزہ اسرائیل کے لیے دوسرا لبنان اور حماس حزب اللہ ثابت ہو گی جو بھاری دفاعی ہتھیاروں سے لیس ہونے کے ساتھ اسرائیل کے لیے سنگین خطرہ بن جائے گی۔


:دیگر مضامین
(15.07.2016) الخلیل میں یہودی آباد کاروں کے لیے 42 گھر بنانےکی منظوری 
(14.07.2016) اسرائیلی فوجداری عدالت سےفلسطینی کو دو بار عمرقید اور 30 سال اضافی قید
(13.07.2016) اسرائیلی وزیردفاع نے فلسطینی’یوتھ موومنٹ‘ کی سرگرمیوں پر پابندی لگا دی
(12.07.2016) الخلیل شہر کو یہودیانے کے لیے 13ملین ڈالر کی خطیر رقم مختص
(11.07.2016) غزہ کے باشندوں کی رامون جیل میں مقید عزیزوں سے ملاقات
(10.07.2016) یہودی آبادکاری فلسطینی حقوق پر کاری ضرب ہے: اردن
(09.07.2016) اسرائیلی فوج کی نابلس میں تین بچوں کی حراست، الخلیل میں جھڑپیں
(08.07.2016) ڈیڑھ لاکھ فلسطینیوں کی مسجد اقصیٰ میں عید کی ادائیگی، ہزاروں پر پابندی
(07.07.2016) یہودی آبادکاروں کا بیت لحم میں زرعی زمین پر دھاوا، فلسطینی باغ برباد
(05.07.2016) نیتن یاھو کے وی آئی پی دورہ افریقا پر 28 ملین شیکل کے اخراجات
(05.07.2016) کویت کی وزارت داخلہ نے اعلان کیا کہ ملک کی سیکورٹی کو نشانہ بنانے کے مقصد سے تیار کیے گئے تین منصوبوں کو ناکام بنا دیا گیا ہے
(03.07.2016) قبلہ اول اور القدس کی آزادی تک جہاد جاری رہے گا:حماس
(02.07.2016) غرب اردن: چاقو کے حملے میں یہودی خاتون ہلاک، حملہ آور بھی شہید
(01.07.2016) اسرائیلی دہشت گردی، چھ ماہ میں 17 فلسطینی طلباء شہید کیے گئے
(30.06.2016) اسرائیل نے فلسطینیوں کا نظام زندگی تباہ وبرباد کر دیا ہے: بان کی مون
(29.06.2016) محصورین غزہ کی ہرممکن مدد، ترکی کا کردار قابل تحسین ہے: حماس
(28.06.2016) نمازیوں پر تشدد اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی ہے:عکرمہ صبری
(27.06.2016) اسرائیلی فوج کے غرب اردن اور بیت المقدس میں چھاپے، 9 فلسطینی گرفتار
(26.06.2016) ماہ صیام کا تیسرا جمعہ: اڑھائی لاکھ فلسطینیوں کی قبلہ اول آمد
(25.06.2016) اسرائیلی جارحیت کی نظر ہونے والا محمود بدران 



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں