15.10.2026, 07:37am , جعمرات (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک
 
پاکستان/ بھارت
 

اسد کھرل کے معاملے پر رینجرز اور سندھ حکومت آمنے سامنے
16.07.2016, 01:13am , ہفتہ (GMT+1)

سندھ کی اہم شخصیت کے فرنٹ مین کو چھڑانے کے معاملے پر رینجرز اور سندھ حکومت آمنے سامنے آگئے، وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال اور ان کے بھائی طارق سیال کے مبینہ فرنٹ مین اسد کھرل کی گرفتاری کیلئے رینجرز نے کارروائیاں تیز کر دیں ۔

رینجرز نے سیال ہاوس کے باہر بھی ناکہ بندی کی اور آنے جانے والی گاڑیوں کے تلاشی لی، ناکہ بندی کے دوران سیال ہاوس کے باہر پولیس اہل کار بھی موجود تھے،چند گھنٹو ں کی تلاشی کے بعد ناکہ بندی ختم کردی گئی۔

رینجرز نے اسد کھرل کی موجودگی کی اطلاع پر لاڑکانہ میں کئی گھنٹے تک سہیل انور سیال کے گھرکے اطراف ناکا بندی کی ، ڈوکری سے سابق نائب ناظم ڈوکری عابد بگھیو سمیت کئی افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

سہیل انور سیال اور ان کے بھائی طارق سیال کے مبینہ فرنٹ مین اسدکھرل کی گرفتاری کے لیے لاڑکانہ کے مختلف علاقوں میں کارروائی کی گئی۔

قانون نافذ کرنیوالے ادارے کے اہلکاروں نے ضلع لاڑکانہ میں ڈوکری کے گاوں کارانی میں کارروائی کرکے سابق نائب ناظم عابدبھگیو سمیت متعددافراد کو حراست میں لے لیا گیا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چھاپا لاڑکانہ سے فرار کرائے جانے والے اسدکھرل کی گرفتاری کیلئے مارا گیاتھا،حراست میں لیے گئے عابدبھگیو پر بھی طارق سیال کا فرنٹ مین ہونے کا الزام ہے۔

لاڑکانہ میں پاکستان چوک کے قریب پولیس انسپکٹر جانی شاہ کی رہائشگاہ کےباہر بھی رینجرز تعینات کردی گئی، سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اسد کھرل کو چھڑانےوالے افراد میں انسپکٹرجانی شاہ کا نام بھی لیاجارہاہے اور وہ طارق سیال کےانتہائی قریبی ساتھی ہیں

:دیگر مضامین
(15.07.2016) پاکستان کے خلاف نفرت انگیز بیانات پر چوہدری نثار کی مذمت
(15.07.2016) ن لیگ کے خاتمے کا آغاز راولا کوٹ سے ہوگیا،بلاول
(14.07.2016) بھارتی فوج کشمیریوں کا حق خودارادیت غصب کر رہی ہے، ملیحہ
(14.07.2016) اپوزیشن کا اجلاس، حکومت کے ساتھ جاری معاملات پر مشاورت
(13.07.2016) دنیا کشمیری عوام کے جذبات تسلیم کرے، پاک فوج کے سربراہ
(13.07.2016) اوکاڑہ میں پولیس مقابلہ، القاعدہ کے 6 'دہشت گرد' ہلاک
(13.07.2016) شرجیل میمن ای سی ایل کیس، وفاق سے جواب طلب
(12.07.2016) پیپلز پارٹی کرم ایجنسی کے صدر حامد طوری قتل
(12.07.2016) عبدالستار ایدھی مرحوم کے دست راست صاحبزادے فیصل ایدھی کا کہنا ہے ملاؤں اور قدامت پسندوں نے ان کے والد کو پریشان کئے رکھا 
(12.07.2016) بھارت مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشتگردی کررہا ہے، سیکرٹری خارجہ
(12.07.2016) ابرار پر گولیاں چلانیوالوں کا تعلق راجہ عمر خطاب سے ہونے کا انکشاف
(11.07.2016) وطن واپسی کے بعد وزیراعظم کو ملکی معاملات پر بریفنگ
(11.07.2016) پاکستان نے کشمیری حریت پسند اور حزب المجاہدین کے کمانڈر برہان مظفر وانی کی ہندستانی فوج کے ہاتھوں ’ماورائے عدالت قتل‘ کی شدید مذمت کی ہے۔
(11.07.2016) بارکھان و گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے۔ عوام میں خوف
(10.07.2016) بٹگرام: طالبان کا کمانڈر پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گیا
(10.07.2016) عمران خان کا کہنا ہے کہ نواز شریف خود کو بادشاہ سمجھتے ہیں
(09.07.2016) صدرممنون کاعبدالستارایدھی کےانتقال پراظہارتعزیت
(08.07.2016) کراچی  کےعلاقے منگھوپیر میں پولیس مقابلے کے دوران دو دہشت گرد مارے گئے۔
(08.07.2016) عمران خان کا20 جولائی کے بعد حکومت کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان
(07.07.2016) خورشیدشاہ نے کہا ہے کہ پاناما لیکس کا معاملہ وزیراعظم کے ہاتھ میں ہے



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں