16.10.2026, 02:06am , جمہ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
 
اعلان و انتخاب آجکا دن
 

٭17 جولائی 1991ء کو جدید ٹی 90 ٹینک کی تقریب رونمائی
17.07.2016, 04:01am , اتوار (GMT+1)

وقار زیدی ۔ کراچی
الخالد ٹینک کی تیاری

٭17 جولائی 1991ء کو پاکستان کے وزیراعظم میاں نواز شریف اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل مرزا اسلم بیگ نے ٹیکسلا میں ہیوی ری بلڈ فیکٹری میں چین کے اشتراک سے بنائے گئے جدید ٹی 90 ٹینک کی تقریب رونمائی انجام دی۔ اس ٹینک کو اسلام کے عظیم سپہ سالار حضرت خالد بن ولیدؓ کے نام کی نسبت سے ’’الخالد‘‘ کا نام دیا گیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہاکہ اس جدید ٹینک کی تیاری خود انحصاری کی طرف بڑا قدم ہے۔ جنرل مرزا اسلم بیگ نے اپنے خطاب میں کہاکہ تاریخ میں پہلی مرتبہ نہ صرف پاکستان کو ٹیکنالوجی منتقل ہوئی ہے بلکہ پاکستانی انجینئروں نے ٹینک خود ڈیزائن کیا ہے۔
’’الخالد‘‘ 48 ٹن وزنی ٹینک ہے جس میں 12 سو ہارس پاور کا انجن لگا ہوا ہے۔ یہ ٹینک دنیا کے بہترین اور جدید ترین ٹینکوں میں شمار ہوتا ہے۔ اس میں 125 ملی میٹر کی توپ لگی ہوئی ہے جو دو کلو میٹر کے فاصلے پر حرکت کرتی ہوئی چیزوں کو نشانہ بناسکتی ہے۔ ٹینک میں طیارہ شکن توپ بھی موجود ہے اور اس کے گولہ پھینکنے کی رفتار دنیا کے کسی بھی ٹینک سے زیادہ ہے۔
 الخالد کے 65 فیصد پرزے ملک میں اور 25 فیصد چین میں تیار کئے گئے تھے جبکہ 10 فیصد پرزے دوسرے ممالک سے منگوائے گئے تھے۔ الخالد پر 15لاکھ ڈالر لاگت آئی جبکہ مغربی ممالک میں اس قسم کے ٹینک کی لاگت 50 لاکھ ڈالر ہے۔ اس منصوبے پر کام کا آغاز 1988ء میں ہوا تھا اور یہ منصوبہ تین سال کی مختصر مدت میں پایہ تکمیل کو پہنچا۔
------------------------------------------------------------------------------------------

نگار فلم ایوارڈز کا آغاز

٭1958ء میں پاکستان کی فلم صنعت کے سب سے معتبر ایوارڈز ’’نگار فلم ایوارڈ‘‘ کا اجرا عمل میں آیا۔یہ ایوارڈز مشہور فلمی ہفت روزے ’’نگار‘‘ کے بانی اور مدیر جناب الیاس رشیدی نے قائم کئے تھے ۔اس سلسلے کے پہلے ایوارڈ 17 جولائی 1958ء کو لاہور کے ایورنیو اسٹوڈیو میں منعقد ہونے والی ایک تقریب میں تقسیم کیے گئے۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی حکومت مغربی پاکستان کے وزیر امداد باہمی جناب میر علی احمد تالپور تھے۔
پہلے برس 9 شعبوں میں ایوارڈز تقسیم ہوئے۔ یہ شعبے تھے۔ بہترین فلم‘ بہترین ہدایت کار‘ بہترین کہانی نویس‘ بہترین اداکار‘ بہترین اداکارہ‘ بہترین معاون اداکارہ‘ بہترین معاون اداکار‘ بہترین موسیقار اور بہترین عکاس۔ یہ ایوارڈز 1957ء میں ریلیز ہونے والی فلموں پر دیے گئے۔
اس برس بہترین فلم کا ایوارڈ فلم سات لاکھ کو‘ بہترین ہدایت کار کا ایوارڈ ڈبلیو زیڈ احمد کو فلم وعدہ پر‘ بہترین کہانی کا ایوارڈ سیف الدین سیف کو فلم سات لاکھ پر‘ بہترین اداکارہ کا ایوارڈ صبیحہ خانم کو فلم سات لاکھ پر‘ بہترین اداکار کا ایوارڈ سنتوش کمار کو فلم وعدہ پر‘ بہترین معاون اداکار کا ایوارڈ نیر سلطانہ کو فلم سات لاکھ پر‘ بہترین معاون اداکار کا ایوارڈ علائو الدین کو فلم آس پاس پر‘ بہترین موسیقار کا ایوارڈ رشید عطرے کو فلم سات لاکھ پر اور بہترین عکاس کا ایوارڈ سہیل ہاشمی کو فلم بڑا آدمی پر دیا گیا۔
اس طرح سات لاکھ نے سب سے زیادہ ایوارڈز یعنی 5 ایوارڈز حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔
نگار فلم ایوارڈز دیے جانے کا یہ سلسلہ آج بھی جاری ہے اور آج بھی انہیں پاکستانی فلمی صنعت کا سب سے اہم اور معتبر ایوارڈ سمجھا جاتا ہے۔
------------------------------------------------------------------------------------------

البیلا کی وفات

٭17 جولائی 2004ء کو ٹی وی، اسٹیج اور فلم کے معروف اداکار البیلا لاہور میں وفات پاگئے۔
البیلا کا اصل نام اختر حسین تھا اور وہ 1941ء میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کی پہلی فلم ’’فرشتہ‘‘ تھی جس میں انہیں ایک چھوٹا سا کردار ملا تھا مگر اس کردار نے فلمی دنیا کے دروازے ان پر وا کردیئے۔ البیلا نے مجموعی طور پر 215 فلموں میں کام کیا جن میں شہید، عشق نچاوے گلی گلی، بڑے میاں دیوانے، سہرے کے پھول، بھریامیلہ، صائمہ، تیس مار خان، انسانیت کے دشمن، دل لگی، ہوشیار اور وارداتیا کے نام سرفہرست ہیں۔انہوں نے اسٹیج کے بھی لاتعداد ڈراموں میں کام کیا جن میں یہ بے چارے لوگ نامی ڈرامے میں ان کا کردار بہت پسند کیا گیا۔

:دیگر مضامین
(16.07.2016)  سولہ جولائی 1990ءکوبدراوّل خلا میں روانہ ہوا
(15.07.2016) پندرہ جولائی 1961ء کو چنبیلی کو ملک کا قومی نشان قرار دے دیا۔
(14.07.2016) ٭14 جولائی 1983ء کو گائیک استاد نزاکت علی خان راولپنڈی میں وفات پاگئے
(13.07.2016) ٭13 جولائی 1969ء کو پاکستان کے نامور ماہر لسانیات ڈاکٹر شہید اللہ ڈھاکا میں وفات پاگئے
(12.07.2016) ریڈیو پاکستان کے سابق سربراہ اور معروف براڈ کاسٹر آغا ناصر انتقال کرگئے
(12.07.2016) ٭12 جولائی 1975ء کوماہر نشریات زیڈ اے بخاری کراچی میں انتقال کرگئے۔
(11.07.2016) ٭11 جولائی 2001ء کو استاد سلامت علی خان لاہور میں وفات پاگئے
(10.07.2016) ٭10جولائی 2006ء کو جناب احمد ندیم قاسمی لاہور میں وفات پاگئے
(09.07.2016) ٭9 جولائی 1967ء کو مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کراچی میں انتقال کرگئیں
(08.07.2016) ٭ اردو کے معروف شاعر سید اقبال عظیم کی تاریخ پیدائش 8جولائی 1913ءہے۔
(07.07.2016) ٭7جولائی 1926ء پاکستان کے نامور مصور احمد پرویز کی تاریخ پیدائش ہے
(06.07.2016) ٭6 جولائی 2003ء کو ڈرامہ نگار حمید کاشمیری کراچی میں وفات پاگئے۔
(05.07.2016) ٭پاکستان جولائی 1977ء پورے ملک میں مارشل لاء نافذ ہوچکا تھا
(04.07.2016) ٭4جولائی 2009ء کو پاکستان کے مشہور فاسٹ بائولر خان محمد لندن میں وفات پاگئے
(03.07.2016)  تین جولائی 1979ء کوعالم لوہار ٹریفک کے ایک حادثے میں جاں بحق ہوگئے
(02.07.2016) منور الزماں دوجولائی1951ء کو لاہور میں پیدا ہوئے
(01.07.2016) یکم جولائی کو قائد اعظمؒ نے اسٹیٹ بنک آف پاکستان کا افتتاح کیا
(29.06.2016) تیس جون 1995ء کو میاں ممتاز محمد خان دولتانہ وفات پاگئے
(29.06.2016) ٭29 جون 1956ء پاکستانی فلمی موسیقی کی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل
(28.06.2016) ٭28 جون 1970ء پاکستان کے مشہور لیگ اسپنر مشتاق احمد کی تاریخ پیدائش ہے۔



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں