ایک مصری عدالت نے ہفتے کے روز ملک کے ایک ریٹائرڈ فٹ بالر حسام حسن پر ایک فوٹوگرافر پر حملہ آور ہونے کا الزام مسترد کر دیا ہے۔ ایک ہفتہ قبل ایک فٹ بال میچ کے بعد حسن ایک فوٹوگرافر پر حملہ آور ہوئے تھے اور یہ مناظر براہ راست دیکھے گئے تھے۔
حسام حسن المصری نامی کلب کے مینیجر ہیں۔ سرکاری ٹی وی چینل کی ویب سائٹ کے مطابق حسن اس فوٹوگرافر کے ساتھ معاملہ رفع دفع کرنے میں کامیاب ہو گئے، جس کے بعد عدالت نے ان کے خلاف مقدمہ خارج کر دیا۔