جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے ترکی میں حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کی ’سخت الفاظ میں مذمت‘ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایردوآن اس سازش کے ملزمان سے قانون کے مطابق نمٹیں۔
انہوں نے کہا کہ اس کوشش میں ملوث افراد سے نمٹتے وقت قانون کی حکمرانی کا خیال رکھا جانا ضروری ہے۔
خیال رہے کہ ترکی میں فوج کے ایک گروپ نے حکومت کا تختہ الٹنے اور اقتدار پر قبضے کی کوشش کی تھی، تاہم یہ کوشش ناکام ہو گئی۔ اس دوران ترکی میں ڈھائی سو سے زائد افراد مارے گئے تھے۔