16.10.2026, 08:36am , جمہ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
سری لنکن حکومت نے پاناما لیکس پر اہم قدم اٹھاتے ہوئے تحقیقات کے لیے خصوصی پینل تشکیل دینے کا اعلان کردیا
حکومت اور مولویوں کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد دھرنے کے شرکا ریڈ زون خالی کرکے واپس لوٹ گئے۔
 
عالمی اخبار تازہ ترین
 

 قندیل بلوچ کو ڈیرہ غازی خان میں سپرد خاک کردیا گیا
17.07.2016, 09:13am , اتوار (GMT+1)

 قندیل بلوچ کو شاہ صدر دین قبرستان، ڈیرہ غازی خان میں سپرد خاک کردیا گیا، اس سے قبل ان کی نماز جنازہ میں لواحقین، عزیز و اقارب اور مقامی لوگوں نے شرکت کی تاہم شوبز انڈسٹری سے کوئی بھی شخصیت نماز جنازہ میں موجود نہیں تھی۔

ماڈل گرل قندیل بلوچ کو ملتان کے علاقے مظفرآباد میں قتل کردیا گیا تھا۔ قتل کے الزام میں اس کے بھائی وسیم کوگرفتارکرلیا گیا ہے۔ ملزم نے غیرت کےنام قتل کا اعتراف کرلیا ہے۔

سی پی او ملتان اظہر اکرام نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ وسیم کو ڈیرہ غازی خان سے گرفتار کیا گیا، ملزم نےاعتراف جرم کرلیاہے۔

اظہر اکرام نے مزید کہا کہ قندیل بلوچ کےوالدین زیرحراست نہیں ہیں تاہم مزیدتفتیش کےبعدہی حقائق سامنےآئیں گے۔

اس موقع پر ملزم وسیم نے میڈیا کے سامنے اعترافی بیان میں کہا کہ قندیل کی ویڈیو کی وجہ سے قتل کیا، قتل کی اس واردات میں، میں اکیلا ہوں ۔

ملزم وسیم کا کہنا تھا کہ مفتی عبدالقوی اسکینڈل کے بعد برداشت نہیں ہوا،پہلے نشہ آوردوا دی پھر گلا دبا کر قتل کردیا۔

ماڈل گرل قندیل بلوچ کی لاش کاپوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق موت دم گھٹنے سے ہوئی۔ قندیل بلوچ کو منہ اور ناک پر ہاتھ رکھ کر مارا گیا ہے۔

مقتولہ قندیل بلوچ کے جسم کے دیگر حصوں پر کوئی نشان نہیں،رپورٹ کے مطابق قندیل کی موت 15سے 36گھنٹے کے درمیان میں ہوئی۔

قندیل بلوچ نے کچھ عرصہ قبل وزارت داخلہ سے سیکورٹی بھی مانگی تھی اورلاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی جان کو خطرہ ہے، وزارت داخلہ انہیں سیکورٹی فراہم کرے۔

قندیل بلوچ کو پاکستانی سوشل میڈیا کا سپر اسٹار سمجھا جاتا تھا اور جہاں فیس بک پر انہیں فالو کرنے والوں کی تعداد پانچ لاکھ سے زیادہ ہے وہیں ان کا شمار پاکستان میں گوگل پر سب سے زیادہ تلاش کیے جانے والی دس شخصیات میں ہوتا تھا۔

حال ہی میں ایک نئی ویڈیو بھی سامنے آئی تھی جس میں اپنی پرفارمنس پر وہ ایک بار پھر تنقید کی زد میں تھیں۔

اس سے قبل ماہِ رمضان میں ان کی رویت ہلال کمیٹی کے ایک رکن مفتی عبدالقوی کے ساتھ ’سیلفیز‘ بھی منظرِ عام پر آئی تھیں جن کی وجہ سے مفتی عبدالقوی کو کمیٹی کی رکنیت سے بھی ہٹا دیا گیا تھ

مظفرگڑھ میں قندیل بلوچ کے سابقہ شوہر کے گھر تعزیت کے لیے آنے والوں کا سلسلہ جاری ہے عاشق حسین کا کہنا ہے کہ قندیل بلوچ کے قتل کا بہت افسوس ہے۔

عاشق حسین نے جیونیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 6 سال سے قندیل سے کوئی تعلق نہیں ہے بچے مشال کو معلوم ہی نہیں کہ قندیل بلوچ اس کی کیا لگتی ہےاور وہ اپنی دادی کو ماں کہتا ہے ۔

سابقہ شوہر کا کہنا تھا کہ قندیل کو اپنی زندگی جینے کا حق تھا

:دیگر مضامین
(17.07.2016) پاکستان میں فوج آئی تو مٹھائی بانٹی جائے گی،عمران خان
(17.07.2016) ماڈل قندیل بلوچ کے قتل کے الزام میں اس کا بھائی گرفتار
(16.07.2016) ماڈل گرل قندیل بلوچ کو ملتان کے نواحی علاقے مظفر گڑھ میں قتل کردیا گیا
(16.07.2016) انقرہ کے اسپیشل فورسز ہیڈ کوارٹر پر حملے میں 17 پولیس اہل کا ر ہلاک
(16.07.2016) ترک فوج کا بغاوت سے کوئی تعلق نہیں، وزیردفاع
(16.07.2016) ترک عوام جمہوریت کو بچانے بڑی تعداد میں باہرنکل آئے
(15.07.2016) ترکی میں فوج کے ایک گروپ کی طرف سے ملکی انتظام فوج نے سنبھال لیا
(15.07.2016) امجد صابری کا قتل اجرتی قاتلوں سے کرایا گیا، صابری کیس میں اہم پیشرفت
(15.07.2016) آرمی چیف نے 12دہشتگردوں کی سزائےموت کی توثیق کر دی
(14.07.2016) کشمیر ہلاکتیں: 'پاکستان، ہندوستان سے سفارتی تعلقات معطل کرے 'آسیہ اندرابی
(14.07.2016) آرمی پبلک اسکول حملے کے ماسٹر مائنڈ کی ہلاکت کی تصدیق
(13.07.2016) ایم کیو ایم متحدہ اپوزیشن کے اجلاس میں شرکت پر رضامند ہو گئی
(13.07.2016) بینر سے فوج یا منسلک کسی ادارے کا کوئی تعلق نہیں، آئی ایس پی آر
(12.07.2016)  عمران کی ممکنہ تیسری دلہن کا تعلق پاک پتن کی مانیکا فیملی سے ہے
(12.07.2016) اسامہ بن لادن کو پناہ اور سی آئی اے چیف کو زہر دینے کا الزام غلط ہے، جلیل عباس جیلانی
(12.07.2016) متحدہ اپوزیشن کا اجلاس 19جولائی کو اسلام آباد میں طلب
(11.07.2016) ممبئی حملہ کیس: 7 پاکستانیوں کا مقدمہ تعطل کا شکار
(11.07.2016) یورو کپ کا فائنل پرتگال نے فرانس کو 1-0سے ہرا کر جیت لیا
(10.07.2016) بھارتی فوج کی فائرنگ سےجاں بحق کشمیریوں کی تعداد17 ہوگئی
(10.07.2016) وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کا کہنا ہے کہ نئے جذبے کے ساتھ پاکستان آیاہوں



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں