امریکی ریاست لوئزیانا میں اتوار کے روز ایک مسلح شخص کی فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم تین پولیس اہل کار جب کہ دیگر پانچ زخمی ہو گئے ہیں۔
مقامی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ لوئزیانا کے علاقے بیٹن روگ میں پیش آیا۔ مقامی پولیس ترجمان کے مطابق زخمی ہونے والوں میں سے چند کی حالت تشویش ناک ہے۔
پولیس کے مطابق ان پولیس اہلکاروں پر اچانک فائرنگ کی گئی۔ پولیس کے مطابق بہ ظاہر اس واقعے میں آتشیں ہتھیار کا حامل ایک شخص ملوث ہے، تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ آیا یہ حملہ آور گرفتار کر لیا گیا ہے، یا فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے۔