پاکستانی لیگ اسپنر یاسر شاہ نے میچ میں 10 وکٹیں لے کر نا صرف نئی تاریخ بنائی بلکہ آئی سی سی کی بولرز ٹیسٹ رینکنگ میں بھی ٹاپ پوزیشن حاصل کر لی۔
مشتاق احمد کے بعد وہ پہلے پاکستانی بولر ہیں جنہوں نے یہ اعزاز حاصل کیا، 1996میں مشتاق احمد نے پہلی پوزیشن لی تھی۔لارڈز ٹیسٹ سے پہلے وہ چوتھے نمبر پر تھے۔
یاسر شاہ کے علاوہ ٹیسٹ رینکنگ میں محمدعامر کی بھی واپسی ہوئی ہے وہ ٹاپ سو بولرز کی فہرست میں آگئے ان کی موجودہ رینکنگ 93ویں ہے۔
چار وکٹیں لینے والے راحت علی تین درجے بہتری کے بعد 32ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں ، یہ ان کے کیرئیر کی بہترین رینکنگ ہے۔
بیٹنگ کی فہرست میں پاکستانی کپتان مصباح الحق کی رینکنگ میں ایک درجے بہتری آئی ہے وہ 10ویں سے 9ویں پوزیشن پرآگئے ہیں جبکہ یونس خان کی رینکنگ گرگئی ہے وہ نمبر 5سے نمبر7پر چلے گئے ہیں۔
بیٹسمینوں میں آسٹریلیا کے اسٹیون اسمتھ سر فہرست ہیں ۔
۔