16.10.2026, 05:14am , جمہ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک
 
پاکستان/ بھارت
 

سندھ میں رینجرز کے قیام اور اختیارات کا معاملہ حل نہ ہوسکا
19.07.2016, 08:38am , منگل (GMT+1)

قومی ایکشن پلان اہم مرحلے میں کراچی ٹارگٹڈ آپریشن جاری ہے لیکن سندھ میں رینجرز کے قیام اور اختیارات کا معاملہ حل نہ ہوسکا۔وفاق اور سندھ حکومت کے فیصلے کا انتظار ہے۔

سندھ میں رینجرز کے قیام کی مدت کا آج آخری روز ہے ۔ رینجرز کو انسداد دہشت گردی کی شق 5 کے تحت پولیس جیسے اختیارات کی مدت بھی 19 جولائی کو ختم ہوجائےگی۔

انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت 90 روز کی حراست کے خصوصی اختیارات 15 جون کو ختم ہوچکے۔تحفظ پاکستان ایکٹ 15 جولائی کو اپنی مدت پوری کرچکا ۔ وفاقی حکومت کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں صوبوں سے مشاورت جاری ہے۔

دوسری جانب محکمہ داخلہ سندھ نے رینجرز کے اختیارات میں توسیع کی سمری صوبائی وزیر داخلہ کو بھیجی مگر دو دن گزرنے کے باوجود صوبائی وزیر داخلہ نے اس پر دستخط نہیں کئے اور سمری اُن کے دستخط کے بغیر محکمہ قانون کو بھجوادی گئی ۔ 

امید ہے سمری آج صبح وزیر اعلیٰ ہاوس بھیج دی جائے گی۔ سمری میں رینجرز کے قیام کی مدت میں ایک سالہ توسیع کی سفارش کی گئی ہے ۔سندھ میں رینجرز کی تعیناتی 90 کی دہائی میں کی گئی جو آئین کے آرٹیکل 147 کے تحت ہوئی اور اس کوتمام خصوصی اختیارات صرف کراچی کے لئے دئیے گئے۔

اپیکس کمیٹی میں قومی ایکشن پلان کو کامیاب بنانے کے لئے آپریشن کو سندھ کے دیگر شہروں میں پھیلانے پر زور دیا گیا جبکہ ڈی جی رینجرز نے بھی جرائم پیشہ افراد اور دہشت گردوں کی گرفتاری کے لئے سندھ کے دیگرشہروں میں کاروائی کا اعلان کیا ہے جس کے لئے قانونی طور پر اختیارات حاصل کرنا ہوں گے۔

وفاق او ر سندھ حکومت کو اس معاملے پر فیصلہ کرنا ہے جبکہ رینجرز کو سندھ کے دیگر شہروں میں آپریشن کے اختیارات پر بھی قانونی تقاضے پورے کرنے ہوں گے۔


:دیگر مضامین
(19.07.2016) دیر بالا ،گاڑی میں دھماکا، 7افراد جاں بحق ہو گئے
(18.07.2016) کراچی:پولیس کی کارروائیاں، گینگ وار سمیت کئی ملزمان گرفتار
(17.07.2016) استنبول سے 2 پروازیں 200 سے زائد مسافر لے کر کراچی پہنچ گئیں
(17.07.2016) مفرور ملزم اسد کھرل کی تلاش، لاڑکانہ سے 10 افرادگرفتار
(17.07.2016) وزیر اعلیٰ نے سہیل انور کی تبدیلی کی افواہیں کو مسترد کردیا
(16.07.2016) اسد کھرل کے معاملے پر رینجرز اور سندھ حکومت آمنے سامنے
(15.07.2016) پاکستان کے خلاف نفرت انگیز بیانات پر چوہدری نثار کی مذمت
(15.07.2016) ن لیگ کے خاتمے کا آغاز راولا کوٹ سے ہوگیا،بلاول
(14.07.2016) بھارتی فوج کشمیریوں کا حق خودارادیت غصب کر رہی ہے، ملیحہ
(14.07.2016) اپوزیشن کا اجلاس، حکومت کے ساتھ جاری معاملات پر مشاورت
(13.07.2016) دنیا کشمیری عوام کے جذبات تسلیم کرے، پاک فوج کے سربراہ
(13.07.2016) اوکاڑہ میں پولیس مقابلہ، القاعدہ کے 6 'دہشت گرد' ہلاک
(13.07.2016) شرجیل میمن ای سی ایل کیس، وفاق سے جواب طلب
(12.07.2016) پیپلز پارٹی کرم ایجنسی کے صدر حامد طوری قتل
(12.07.2016) عبدالستار ایدھی مرحوم کے دست راست صاحبزادے فیصل ایدھی کا کہنا ہے ملاؤں اور قدامت پسندوں نے ان کے والد کو پریشان کئے رکھا 
(12.07.2016) بھارت مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشتگردی کررہا ہے، سیکرٹری خارجہ
(12.07.2016) ابرار پر گولیاں چلانیوالوں کا تعلق راجہ عمر خطاب سے ہونے کا انکشاف
(11.07.2016) وطن واپسی کے بعد وزیراعظم کو ملکی معاملات پر بریفنگ
(11.07.2016) پاکستان نے کشمیری حریت پسند اور حزب المجاہدین کے کمانڈر برہان مظفر وانی کی ہندستانی فوج کے ہاتھوں ’ماورائے عدالت قتل‘ کی شدید مذمت کی ہے۔
(11.07.2016) بارکھان و گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے۔ عوام میں خوف



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں