16.10.2026, 08:04am , جمہ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک
 
پاکستان/ بھارت
 

انسداد دہشت گردی کی عدالت نےوسیم اختر ، رؤف صدیقی، قادر پٹیل اور انیس قائم خانی کی ضمانت میں توثیق کی درخواست مسترد کر دی۔ گرفتاری کا حکم
19.07.2016, 12:40pm , منگل (GMT+1)


نسداد دہشت گردی کی عدالت نے دہشت گردوں کے علاج معالجے سے متعلق ڈاکٹر عاصم کیس کے ملزمان نامزد میئر کراچی وسیم اختر ، رؤف صدیقی، قادر پٹیل اور انیس قائم خانی کی ضمانت میں توثیق کی درخواست مسترد کردی ۔

عدالت نے گواہوں کے بیان اور عینی شاہد کے بیان کے بعد ملزمان کی ضمانت میں توثیق کی درخواست مستردکی۔

عدالت کا فیصلہ آنے کے بعد اے ٹی سی کے گیٹ پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی اور کیس کے ملزمان نامزد میئر وسیم اختر، عبدالرئوف صدیقی اور عبدالقادر پٹیل کو احاطہ عدالت سے باہر نہیں جانے دیا گیا، تاہم پیپلز پارٹی کے رہنما عبدالقادر پٹیل عدالت سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے اور اب انکے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری ہو گئے ہیں

عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ سیاست داں ہیں، قادر پٹیل کے وکیل کا کہنا تھا کہ کیس سیاسی بنیادوں پر بنایا گیا ہے۔تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ گارڈز دئیے جائیں کہ ملزمان کو گرفتار کر سکوں،ملزمان کو باہر نہ جانے دیا جائے

تفتیشی افسر اور وکلاء میں تلخ کلامی بھی ہوئی۔انسداد دہشت گردی عدالت کے دروازے بند کر دیے گئے۔

متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما وسیم اختر نے جیو نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ عدالت میں پیش ہونے کیلئے کل لندن سے واپس آیاہوں، آج ضمانت منسوخ یا قبول کرنے کی سماعت تھی۔

رہنما پیپلزپارٹی قادرپٹیل کی جیونیوزسےٹیلیفونک گفتگومیں بتایا کہ جب میں عدالت پہنچا تو دروازے بند تھے، سیاسی کارکن ہوں ، حالات جیسے بھی ہوں سامنا کروں گا،بھاگنے والانہیں۔

ایم کیو ایم رہنما رؤف صدیقی کا موقف ہے کہ فیصلہ طے شدہ تھا ، سیاسی انتقام کی بد ترین مثال ہے

ڈاکٹر عاصم حسین کے خلاف کرپشن اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کے الزامات پر کراچی کے نارتھ ناظم آباد تھانے میں انسداد دہشت گردی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا ۔

پاسبان پاکستان کے سیکریٹری جنرل عثمان معظم کو رینجرز نے گذشتہ برس 20 جولائی کو حراست میں لیا تھا، جس کے ایک ماہ بعد 28 اگست کو انہیں عدالت میں پیش کیا گیا. رینجرز نے دہشت گردی، ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری کے الزامات عائد کرتے ہوئے ان کا 90 روز کا ریمانڈ لیا جس کے بعد 28 نومبر کو ان کو پولیس کی تحویل میں دے دیا گیا.

عثمان معظم اس وقت پولیس کی تحویل میں ہیں اور ان کے خلاف دہشت گردوں کی مالی معاونت اور کالعدم تنظیم سے روابط کے الزامات میں تحقیقات جاری ہیں۔

ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے ایک اور ملزم سلیم شہزاد بیرون ملک ہیں اور انھوں نے ابھی تک ضمانت بھی حاصل نہیں کی، جنھیں مفرور قرار دیا جاچکا ہے۔

:دیگر مضامین
(19.07.2016) سندھ میں رینجرز کے قیام اور اختیارات کا معاملہ حل نہ ہوسکا
(19.07.2016) دیر بالا ،گاڑی میں دھماکا، 7افراد جاں بحق ہو گئے
(18.07.2016) کراچی:پولیس کی کارروائیاں، گینگ وار سمیت کئی ملزمان گرفتار
(17.07.2016) استنبول سے 2 پروازیں 200 سے زائد مسافر لے کر کراچی پہنچ گئیں
(17.07.2016) مفرور ملزم اسد کھرل کی تلاش، لاڑکانہ سے 10 افرادگرفتار
(17.07.2016) وزیر اعلیٰ نے سہیل انور کی تبدیلی کی افواہیں کو مسترد کردیا
(16.07.2016) اسد کھرل کے معاملے پر رینجرز اور سندھ حکومت آمنے سامنے
(15.07.2016) پاکستان کے خلاف نفرت انگیز بیانات پر چوہدری نثار کی مذمت
(15.07.2016) ن لیگ کے خاتمے کا آغاز راولا کوٹ سے ہوگیا،بلاول
(14.07.2016) بھارتی فوج کشمیریوں کا حق خودارادیت غصب کر رہی ہے، ملیحہ
(14.07.2016) اپوزیشن کا اجلاس، حکومت کے ساتھ جاری معاملات پر مشاورت
(13.07.2016) دنیا کشمیری عوام کے جذبات تسلیم کرے، پاک فوج کے سربراہ
(13.07.2016) اوکاڑہ میں پولیس مقابلہ، القاعدہ کے 6 'دہشت گرد' ہلاک
(13.07.2016) شرجیل میمن ای سی ایل کیس، وفاق سے جواب طلب
(12.07.2016) پیپلز پارٹی کرم ایجنسی کے صدر حامد طوری قتل
(12.07.2016) عبدالستار ایدھی مرحوم کے دست راست صاحبزادے فیصل ایدھی کا کہنا ہے ملاؤں اور قدامت پسندوں نے ان کے والد کو پریشان کئے رکھا 
(12.07.2016) بھارت مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشتگردی کررہا ہے، سیکرٹری خارجہ
(12.07.2016) ابرار پر گولیاں چلانیوالوں کا تعلق راجہ عمر خطاب سے ہونے کا انکشاف
(11.07.2016) وطن واپسی کے بعد وزیراعظم کو ملکی معاملات پر بریفنگ
(11.07.2016) پاکستان نے کشمیری حریت پسند اور حزب المجاہدین کے کمانڈر برہان مظفر وانی کی ہندستانی فوج کے ہاتھوں ’ماورائے عدالت قتل‘ کی شدید مذمت کی ہے۔



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں