شام اور عراق میں فعال انتہا پسند گروہ داعش نے جرمنی میں گزشتہ روز ایک ٹرین میں ہوئے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔
خبر رساں اداروں نے بتایا ہے کہ داعش کی نیوز ایجنسی عماق نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ حملہ داعش کی طرف سے جاری کی گئی اس اپیل کے نتیجے میں کیا گیا ہے، جس میں داعش کے خلاف برسر پیکار عالمی اتحادیوں کے خلاف حملوں کی بات کی گئی تھی۔
جرمن شہر وؤرزبرگ کے قریب ایک مسافر بردار ٹرین میں ایک نوعمر افغان مہاجر کی طرف سے کیے اس حملے میں پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں۔