15.10.2026, 04:45am , جعمرات (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک
 
پاکستان/ بھارت
 

 اپوزیشن کا ٹی او آرز پر حکومت سے مزید مذاکرات نہ کرنیکا فیصلہ
20.07.2016, 12:10am , بدھ (GMT+1)

متحدہ اپوزیشن نے ٹی او آرز پر حکومت سے مزید مذاکرات نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پاناما لیکس کی تحقیقات کےلیے پارلیمنٹ میں بل لایا جائے گا،اس بل کو کرپشن بل کا نام دیا جائے گا۔

اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس ختم ہوگیا، اپوزیشن اجلاس میں حکومت کے خلاف سڑکوں پر احتجاجی تحریک کی تجویز مسترد کر دی گئی ۔

ذرائع کے مطابق متحدہ اپوزیشن نے ٹی او آرز پر حکومت سے مزید مذاکرات نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے پاناما لیکس کی تحقیقات کےلیے پارلیمنٹ میں بل لانے کا فیصلہ کیا ہے، پارلیمنٹ میں لائے گئے بل کو کرپشن بل کا نام دیا جائے گا، اپوزیشن اجلاس میں حکومت کے خلاف سڑکوں پر احتجاجی تحریک کی تجویز مسترد کردی گئی۔ 

ذرائع کے مطابق مشترکہ اپوزیشن کے اجلاس میں وزیر اعظم سے استعفیٰ مانگنے پر اے این پی اور قومی وطن پارٹی نے شدید مخالفت کی، مشترکہ حکمت عملی کے لیے اپوزیشن نے ایکشن کمیٹی بنانے پر اتفاق کیا گیا اور طے کیا گیا کہ ایکشن کمیٹی مشترکہ حکمت عملی بنائے گی۔

اجلاس کے بعد تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کہا گیا کہ تھا کہ وزیراعظم کی واپسی پراپوزیشن سے رابطہ کریں گے،ٹی او آر کے معاملے پر حکومت کارویہ غیر مناسب ہے اور اس کی آگے بڑھنے کی نیت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹی اوآرز پر حکومت کے ساتھ 8 نشستوں کا خلاصہ اپوزیشن جماعتوں کے سامنے رکھا گیا، اپوزیشن متفق ہے کہ حکومت کا رویہ غیر مناسب تھا، حکومت نے نیک نیتی سے جواب نہیں دیا۔

شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا کہ حکومت بل کی منظوری میں رکاوٹ بنی تو اپوزیشن عوام سے رجوع کرے گی، سندھ، خیبرپختونخوا اسمبلی میں پاناما کے معاملے پر قراردادیں پاس کرائی جائیں گی، پارلیمنٹ کے ہر اجلاس میں پاناما لیکس کا معاملہ اٹھایا جائے گا۔

اعتزاز احسن نے کہا کہ جتنی لچک دکھا سکتے تھے وزیراعظم اور نوازلیگ کو دکھائی، مشترکہ اپوزیشن کےپاس عوام کےپاس جانےکےعلاوہ کوئی راستہ نہیں بچا، ملک میں قانون کی حکمرانی ہونی چاہیے، پارلیمنٹ میں پاناما پیپرزانکوائری ایکٹ بل لایا جائے گا۔شیخ رشید نے کہا کہ اپوزیشن کی تمام جماعتوں میں اتفاق ہے۔


:دیگر مضامین
(19.07.2016) انسداد دہشت گردی کی عدالت نےوسیم اختر ، رؤف صدیقی، قادر پٹیل اور انیس قائم خانی کی ضمانت میں توثیق کی درخواست مسترد کر دی۔ گرفتاری کا حکم
(19.07.2016) سندھ میں رینجرز کے قیام اور اختیارات کا معاملہ حل نہ ہوسکا
(19.07.2016) دیر بالا ،گاڑی میں دھماکا، 7افراد جاں بحق ہو گئے
(18.07.2016) کراچی:پولیس کی کارروائیاں، گینگ وار سمیت کئی ملزمان گرفتار
(17.07.2016) استنبول سے 2 پروازیں 200 سے زائد مسافر لے کر کراچی پہنچ گئیں
(17.07.2016) مفرور ملزم اسد کھرل کی تلاش، لاڑکانہ سے 10 افرادگرفتار
(17.07.2016) وزیر اعلیٰ نے سہیل انور کی تبدیلی کی افواہیں کو مسترد کردیا
(16.07.2016) اسد کھرل کے معاملے پر رینجرز اور سندھ حکومت آمنے سامنے
(15.07.2016) پاکستان کے خلاف نفرت انگیز بیانات پر چوہدری نثار کی مذمت
(15.07.2016) ن لیگ کے خاتمے کا آغاز راولا کوٹ سے ہوگیا،بلاول
(14.07.2016) بھارتی فوج کشمیریوں کا حق خودارادیت غصب کر رہی ہے، ملیحہ
(14.07.2016) اپوزیشن کا اجلاس، حکومت کے ساتھ جاری معاملات پر مشاورت
(13.07.2016) دنیا کشمیری عوام کے جذبات تسلیم کرے، پاک فوج کے سربراہ
(13.07.2016) اوکاڑہ میں پولیس مقابلہ، القاعدہ کے 6 'دہشت گرد' ہلاک
(13.07.2016) شرجیل میمن ای سی ایل کیس، وفاق سے جواب طلب
(12.07.2016) پیپلز پارٹی کرم ایجنسی کے صدر حامد طوری قتل
(12.07.2016) عبدالستار ایدھی مرحوم کے دست راست صاحبزادے فیصل ایدھی کا کہنا ہے ملاؤں اور قدامت پسندوں نے ان کے والد کو پریشان کئے رکھا 
(12.07.2016) بھارت مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشتگردی کررہا ہے، سیکرٹری خارجہ
(12.07.2016) ابرار پر گولیاں چلانیوالوں کا تعلق راجہ عمر خطاب سے ہونے کا انکشاف
(11.07.2016) وطن واپسی کے بعد وزیراعظم کو ملکی معاملات پر بریفنگ



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں